Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 66:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 کیا کسی نے اَیسی بات کبھی سُنی ہے؟ کیا کسی نے کبھی اَیسی چیزیں دیکھی ہیں؟ کیا کویٔی مُلک ایک ہی دِن میں پیدا ہو سَکتا ہے یا کویٔی قوم پل بھر میں وُجُود میں آسکتی ہے؟ لیکن جوں ہی صِیّونؔ کو دردِزہ شروع ہُوا اُس کی اَولاد پیدا ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَیسی بات کِس نے سُنی؟ اَیسی چِیزیں کِس نے دیکِھیں؟ کیا ایک دِن میں کوئی مُلک پَیدا ہو سکتا ہے؟ کیا یکبارگی ایک قَوم پَیدا ہو جائے گی؟ کیونکہ صِیُّون کو درد لگے ہی تھے کہ اُس کی اَولاد پَیدا ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 किसने कभी ऐसी बात सुनी है? किसने कभी इस क़िस्म का मामला देखा है? क्या कोई मुल्क एक ही दिन के अंदर अंदर पैदा हो सकता है? क्या कोई क़ौम एक ही लमहे में जन्म ले सकती है? लेकिन सिय्यून के साथ ऐसा ही हुआ है। दर्दे-ज़ह अभी शुरू ही होना था कि उसके बच्चे पैदा हुए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کس نے کبھی ایسی بات سنی ہے؟ کس نے کبھی اِس قسم کا معاملہ دیکھا ہے؟ کیا کوئی ملک ایک ہی دن کے اندر اندر پیدا ہو سکتا ہے؟ کیا کوئی قوم ایک ہی لمحے میں جنم لے سکتی ہے؟ لیکن صیون کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔ دردِ زہ ابھی شروع ہی ہونا تھا کہ اُس کے بچے پیدا ہوئے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 66:8
8 حوالہ جات  

قدیم زمانہ ہی سے نہ کسی نے سُنا، نہ کسی کان تک پہُنچا، اَور نہ کسی آنکھ نے آپ کے سِوا کسی اَور خُدا کو دیکھا، جو اَپنے اِنتظار کرنے والوں کی خاطِر کچھ کر دِکھائے۔


مگر کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سُنا، نہ کسی اِنسان کے دِل میں آیا،“ اُسے خُدا نے اُن کے لیٔے تیّار کیا ہے جو اُس سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔


جَب اُنہُوں نے یہ سُنا، اُنہُوں نے خُدا کی تمجید کی۔ اَور پھر پَولُسؔ سے کہنے لگے: ”اَے بھایٔی دیکھو، کتنے ہزاروں یہُودی ایمان لے آئے ہیں، اَور وہ سَب شَریعت پر عَمل کرنے میں بڑے سرگرم ہیں۔


جنہوں نے پطرس کا پیغام قبُول کیا اُنہیں پاک ‏غُسل دیا گیا، اَور اُس دِن تقریباً تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں شامل ہو گئے۔


پھر بھی کیٔی لوگ اُن کا پیغام سُن کر ایمان لایٔے؛ اَور اُن کی تعداد بڑھتے بڑھتے پانچ ہزار کے قریب جا پہُنچی۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے، کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟ کنواری اِسرائیل نے نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات