یسعیاہ 66:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ4 اِس لیٔے مَیں بھی اُن کے لیٔے سخت علاج تجویز کروں گا اَور اُن پر اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بےحد ڈرتے ہیں۔ کیونکہ جَب مَیں نے پُکارا تو کسی نے جَواب نہ دیا، جَب مَیں بولا تو کسی نے نہ سُنا۔ اُنہُوں نے میری نگاہ میں بدی کی اَور اَیسے کام مُنتخب کرے جو مُجھے گوارا نہ تھے۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس4 مَیں بھی اُن کے لِئے آفتوں کو چُن لُوں گا اور جِن باتوں سے وہ ڈرتے ہیں اُن پر لاؤُں گا کیونکہ جب مَیں نے پُکارا تو کِسی نے جواب نہ دِیا۔ جب مَیں نے کلام کِیا تو اُنہوں نے نہ سُنا بلکہ اُنہوں نے وُہی کِیا جو میری نظر میں بُرا تھا اور وہ چِیز پسند کی جِس سے مَیں خُوش نہ تھا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस4 जवाब में मैं भी उनसे बदसुलूकी की राह इख़्तियार करूँगा, मैं उन पर वह कुछ नाज़िल करूँगा जिससे वह दहशत खाते हैं। क्योंकि जब मैंने उन्हें आवाज़ दी तो किसी ने जवाब न दिया, जब मैं बोला तो उन्होंने न सुना बल्कि वही कुछ करते रहे जो मुझे बुरा लगा, वही करने पर तुले रहे जो मुझे नापसंद है।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن4 جواب میں مَیں بھی اُن سے بدسلوکی کی راہ اختیار کروں گا، مَیں اُن پر وہ کچھ نازل کروں گا جس سے وہ دہشت کھاتے ہیں۔ کیونکہ جب مَیں نے اُنہیں آواز دی تو کسی نے جواب نہ دیا، جب مَیں بولا تو اُنہوں نے نہ سنا بلکہ وہی کچھ کرتے رہے جو مجھے بُرا لگا، وہی کرنے پر تُلے رہے جو مجھے ناپسند ہے۔“ باب دیکھیں |
کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔