Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 66:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جَب تُم یہ دیکھوگے تو تمہارا دِل خُوش ہوگا اَور تمہاری ہڈّیاں گھاس کی طرح سرسبز ہوکر بڑھیں گی؛ اَور یَاہوِہ کا ہاتھ اُس کے خادِموں پر ظاہر ہوگا، لیکن اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈِّیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوند کا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इन बातों का मुशाहदा करके तुम्हारा दिल ख़ुश होगा और तुम ताज़ा हरियाली की तरह फलो-फूलोगे।” उस वक़्त ज़ाहिर हो जाएगा कि रब का हाथ उसके ख़ादिमों के साथ है जबकि उसके दुश्मन उसके ग़ज़ब का निशाना बनेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اِن باتوں کا مشاہدہ کر کے تمہارا دل خوش ہو گا اور تم تازہ ہریالی کی طرح پھلو پھولو گے۔“ اُس وقت ظاہر ہو جائے گا کہ رب کا ہاتھ اُس کے خادموں کے ساتھ ہے جبکہ اُس کے دشمن اُس کے غضب کا نشانہ بنیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 66:14
27 حوالہ جات  

بنی اِفرائیمؔ زبردست سُورما کی مانند ہوں گے، اَور اُن کا دِل اَیسے شادمان ہوگا جَیسے مَے نوشی کرنے سے ہوتاہے۔ اُن کی اَولاد اِسے دیکھے گی اَور شادمان ہوگی اَور اُن کے دِل یَاہوِہ میں خُوش ہوں گے۔


پہلے مہینے کی بارہویں تاریخ کو ہم اہاواؔ نہر سے یروشلیمؔ جانے کے لیٔے روانہ ہُوئے۔ ہمارے خُدا کا ہاتھ ہم پر تھا اَور اُنہُوں نے راستہ میں ہمیں دُشمنوں اَور رَہزنوں سے محفوظ رکھا۔


چونکہ ہم نے بادشاہ سے کہاتھا کہ، ”ہمارے خُدا کا مہربان ہاتھ اُس پر بھروسا کرنے والے ہر ایک شخص پر ہوتاہے لیکن اُن سَب پر اُن کا عتاب نازل ہوتاہے جو اُنہیں ترک کر دیتے ہیں۔ اِس لیٔے میں شرماتا تھا کہ بادشاہ سے راستے میں دُشمنوں سے حِفاظت کے لیٔے فَوجی سپاہیوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے درخواست کروں۔


اُس نے بابیل سے اَپنا سفر پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع کیا اَور وہ یروشلیمؔ میں پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ کو پہُنچا کیونکہ خُدا کا مہربان ہاتھ اُس پر تھا۔


شادمان دِل صحت بخشتا ہے، لیکن اَفسُردہ رُوح ہڈّیوں کو خشک کردیتی ہے۔


اُس سے تمہارا جِسم تندرست رہے گا اَور تمہاری ہڈّیاں تقویّت پائیں گی۔


ہاں صِرف روز عدالت کی خوفناک اَور غضبناک آتِش باقی رہے گی جو خُدا کے مُخالفوں کو جَلا کر خاک کر دے گی۔


یہی حال تمہارا ہے: اَب تُم غمگین ہو، مگر میں تُم سے پھر ملوں گا اَور تَب تُم خُوشی مناؤگے، اَور تُم سے تمہاری خُوشی کویٔی بھی چھین نہ سکےگا۔


تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔


یَاہوِہ کا کلام سُن کر تھرتھرانے والو، اُس کا کلام سُنو: ”تمہارے بھایٔی جو تُم سے بَیر رکھتے ہیں، اَور میرے نام کی وجہ سے تُمہیں الگ کر دیتے ہیں، یُوں کہتے ہیں: ’یَاہوِہ کو اَپنا جلال ظاہر کرنے دو، تاکہ ہم تمہاری خُوشی دیکھ پائیں!‘ لیکن وہ شرمندہ کئے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ ہمیشہ تیری رہنمائی کریں گے؛ اَور خشک سالی میں تیری ضرورتیں پُوری کریں گے اَور تیری ہڈّیوں کو تقویّت دیں گے۔ تُو سیراب باغ کی مانند ہوگا، اَور ایک اَیسے چشمے کی مانند جِس کا پانی کبھی نہیں سُوکھتا۔


اَے یَاہوِہ، لیکن تیرے مُردے جئیں گے؛ اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہُوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اَور خُوشی کے نعرے لگاؤ۔ تیری اوس صُبح کی اوس کی مانند ہے؛ زمین اَپنے مُردوں کو پھر سے‏ پیدا کرےگی۔


”اشُور پر افسوس جو میرے غضب کا عصا ہے، اَور جِس کے ہاتھ میں میرے قہر کی لاٹھی ہے!


چونکہ ہمارے خُدا کا مہربان ہاتھ ہم پر تھا اِس لیٔے وہ محلیؔ بِن لیوی بِن اِسرائیل کی اَولاد میں سے ایک ہوشیار شخص شیرِبیاہؔ کو اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں یعنی اٹھّارہ آدمیوں کو؛


وہ دُور دراز کے مُلکوں سے آئے ہیں، آسمان کی اِنتہا سے۔ یَاہوِہ اَور اُس کے قہر کے ہتھیار۔ تاکہ سارا مُلک تباہ کیا جائے۔


اَے میرے لوگو، جاؤ، اَپنی خوابگاہوں میں داخل ہوکر اَپنے پیچھے دروازے بند کر لو؛ تھوڑی دیر کے لیٔے جَب تک کہ قہر ٹل نہ جائے اَپنے آپ کو چُھپائے رکھو۔


دیکھو، یَاہوِہ نام کے ساتھ دُور سے چلا آتا ہے، اُس کا غضب آگ کی طرح بھڑکا ہُواہے جِس کے ہمراہ گہرے دھوئیں کے بادل ہیں؛ اُس کے لب غضب آلُود ہیں، اَور اُس کی زبان بھسم کرے والی آگ کی مانند ہے۔


ہمارے عیدوں کے شہر صِیّونؔ پر نظر ڈال؛ تیری آنکھیں یروشلیمؔ کو دیکھیں گی، ایک پُرسکون مَسکن، ایک خیمہ جو کبھی نہ ہٹایا جائے گا؛ جِس کی میخیں کبھی بھی اُکھاڑی نہ جایٔیں گی، اُن پر کی داؤ کبھی جا سکتی جِس میں اُس کی کویٔی رسّی توڑی جائے گی۔


یَاہوِہ سَب قوموں سے خفا ہے؛ اَور اُن کا قہر اُن کی تمام فَوجوں پر ہے۔ وہ اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دے گا، اَور اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے دے دے گا۔


زعفران کی مانند کھِل اُٹھیں گے۔ وہ نہایت شادمان ہوگا اَور خُوشی سے چِلّا اُٹھے گا۔ لبانونؔ کی شوکت، اَور کرمِلؔ اَور شارونؔ کی زینت اُسے بخشی جائے گی؛ اَور وہ یَاہوِہ کا جلال اَور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


تاکہ لوگ دیکھیں اَور جانیں، غور کریں اَور سمجھیں، کہ یہ یَاہوِہ کے ہاتھ کا کام ہے، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا اِنتظام ہے۔


یَاہوِہ ایک بہادر کی مانند نکل پڑیں گے اَور ایک جنگجو سپاہی کی طرح اَپنی غیرت دِکھائیں گے؛ ایک للکار کے ساتھ وہ جنگ کا نعرہ بُلند کریں گے اَور اَپنے دُشمنوں پر فتحیاب ہوں گے۔


راستباز یہ دیکھ کر خُوش ہوتے ہیں، لیکن بدکاروں کے مُنہ پر تالا لگ جاتا ہے۔


اُن کے اَپنے اعمال کے مُطابق، وہ اُنہیں اجر دے گا اُس کے دُشمن اُس کے غضب کا نِشانہ بنیں گے اَور اُس کے مُخالف اُس کے اِنتقام کا؛ وہ جزیروں کو اُن کا بدلہ دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات