Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 66:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جِس طرح مان اَپنے بچّہ کو تسلّی دیتی ہے، اُسی طرح مَیں تُمہیں تسلّی دوں گا؛ اَور تُم یروشلیمؔ میں تسلّی پاؤگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جِس طرح ماں اپنے بیٹے کو دِلاسا دیتی ہے اُسی طرح مَیں تُم کو دِلاسا دُوں گا۔ یروشلیِم ہی میں تُم تسلّی پاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 मैं तुम्हें माँ की-सी तसल्ली दूँगा, और तुम यरूशलम को देखकर तसल्ली पाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 مَیں تمہیں ماں کی سی تسلی دوں گا، اور تم یروشلم کو دیکھ کر تسلی پاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 66:13
13 حوالہ جات  

وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔


یقیناً یَاہوِہ صِیّونؔ کو تسلّی دے گا اَور اُس کے تمام بنجر زمینوں پر نظرِ عنایت کرےگا؛ اَور اُس کے صحراؤں کو عدنؔ کی مانند اَور اُس کے بنجر علاقہ کو یَاہوِہ عدنؔ کی مانند کر دے گا۔ اُس میں خُوشی اَور خُرّمی، اَور شُکر گزاری اَور گانے کی آواز پائی جائے گی۔


تمہارا خُدا فرماتے ہیں، تسلّی دو، میرے لوگوں کو تسلّی دو۔


”اَے یروشلیمؔ سے مَحَبّت رکھنے والو تُم سَب لوگ، اُس کے ساتھ خُوشی مناؤ اَور اُس کے لیٔے شادمان ہو؛ اُس کے لیٔے ماتم کرنے والو، اُس کے ساتھ بےحد خُوش ہو۔


اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا، اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں، تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو، وہ نہایت ہی رحیم باپ ہے اَور ہر طرح کی تسلّی دینے والا خُدا ہے،


جَب مَیں بےحد فِکرمند تھا، تَب آپ کی تسلّی نے میری جان کو راحت بخشی۔


اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔


یروشلیمؔ کے ساتھ نرمی سے بات کرو، اَور اُس سے پُکار کر کہو کہ اُس کی مشقّت کی مُدّت ختم ہو چُکی ہے، اُس کے گُناہ کا کفّارہ اَدا کر دیا گیا ہے۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اَپنے سَب گُناہوں کا دوچند بدلہ پا لیا۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛ اَے زمین، شادمان ہو؛ اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو! کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔


”مَیں ہی، میں ہوں، تُمہیں تسلّی بخشتا ہُوں۔ تُم کون ہو جو فانی اِنسان سے اَور آدمؔ زاد جو محض گھاس ہیں، ڈرتے ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات