Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 66:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُس کی آسودگی بخش چھاتِیوں سے تُم دُودھ پیوگے اَور سیر ہوگے؛ اَور تُم خُوب دُودھ پیو اَور اُس کے اُن آسودگی بخش پستانوں سے سیر ہو جو سدا دُودھ سے بھرے رہتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تاکہ تُم دُودھ پِیو اور اُس کے تسلّی کے پِستانوں سے سیر ہو تاکہ تُم نِچوڑو اور اُس کی شَوکت کی فراوانی سے حظّ اُٹھاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 क्योंकि अब तुम उस की तसल्ली दिलानेवाली छाती से जी भरकर दूध पियोगे, तुम उसके शानदार दूध की कसरत से लुत्फ़अंदोज़ होगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کیونکہ اب تم اُس کی تسلی دلانے والی چھاتی سے جی بھر کر دودھ پیو گے، تم اُس کے شاندار دودھ کی کثرت سے لطف اندوز ہو گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 66:11
9 حوالہ جات  

تُو قوموں کا دُودھ پیئے گی اَور شاہی چھاتِیاں چُوسے گی۔ تَب تُو جانے گی کہ میں یَاہوِہ تیرا مُنجّی، تیرا فدیہ دینے والا اَور یعقوب کا قادر خُدا ہُوں۔


”اُس وقت پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی، اَور ٹیلوں پر سے دُودھ بہے گا؛ اَور یہُوداہؔ کے تمام نالوں میں پانی بہنا جاری رہے گا۔ اَور یَاہوِہ کے گھر میں سے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا جو شِطِّیمؔ کی وادی کو سیراب کرےگا۔


تَب تُو دیکھے گی اَور خُوشی سے چمک اُٹھے گی، اَور تیرا دِل خُوشی کے مارے دھڑکنے لگے گا اَور پھُولے نہیں سمائے گا؛ کیونکہ سمُندر کی تمام دولت اَور مُختلف قوموں کا مال و زَر، تیرے پاس لایا جائے گا۔


وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔


اَور نَوزائیدہ بچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے آرزُومند رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نَجات کے مُکمّل تجربہ میں بڑھتے جاؤ۔


بادشاہ تیرے بچّوں کو پدرانہ شفقت سے پالیں گے، اَور اُن کی رانیاں دایہ گیری کریں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر سَجدہ کریں گے؛ اَور تیرے پاؤں کی دُھول چاٹیں گے۔ تَب تُو جانے گی کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں؛ جو مُجھ سے اُمّید لگائے ہوں گے وہ مایوس نہ ہوں گے۔“


اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا، اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔


دیکھ، زمین پر تاریکی چھائی ہُوئی ہے اَور تیرگی اُمّتوں پر، لیکن یَاہوِہ تُجھ پر طُلوع ہو رہے ہیں اَور اُن کا جلال تُجھ پر ظاہر ہوتاہے۔


قوموں پر تیری صداقت ظاہر ہوگی، اَور تمام بادشاہ تیرا جلال دیکھیں گے؛ تُو نئے نام سے پُکاری جائے گی جو یَاہوِہ کے مُنہ سے نکلے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات