Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 66:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”اَے یروشلیمؔ سے مَحَبّت رکھنے والو تُم سَب لوگ، اُس کے ساتھ خُوشی مناؤ اَور اُس کے لیٔے شادمان ہو؛ اُس کے لیٔے ماتم کرنے والو، اُس کے ساتھ بےحد خُوش ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تُم یروشلیِم کے ساتھ خُوشی مُنائو اور اُس کے سبب سے شادمان ہو۔ اُس کے سب دوستو۔ جو اُس کے لِئے ماتم کرتے تھے اُس کے ساتھ نِہایت خُوش ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 “ऐ यरूशलम को प्यार करनेवालो, सब उसके साथ ख़ुशी मनाओ! ऐ शहर पर मातम करनेवालो, सब उसके साथ शादियाना बजाओ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ”اے یروشلم کو پیار کرنے والو، سب اُس کے ساتھ خوشی مناؤ! اے شہر پر ماتم کر نے والو، سب اُس کے ساتھ شادیانہ بجاؤ!

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 66:10
16 حوالہ جات  

اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا، اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں، تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی قِیام گاہ، اَور آپ کی جلالی بارگاہ کو عزیز رکھتا ہُوں۔


اَے قومو! یَاہوِہ کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ، کیونکہ وہ اَپنے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لیں گے؛ اَور اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لیں گے اَور اَپنے مُلک اَور لوگوں کے لیٔے کفّارہ دیں گے۔


اِس لیٔے جو کچھ میں بنانے کو ہُوں اُس کی وجہ سے سدا شادمانی کرو اَور خُوشی مناؤ، کیونکہ مَیں یروشلیمؔ کو راحت اَور اُس کے لوگوں کو شادمان بناؤں گا۔


اَور یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”یروشلیمؔ کے تمام شہر میں گشت لگا اَور اُن سَب لوگوں کی پیشانی پر نِشان لگا جو شہر میں کئے جانے والے مکرُوہ کاموں کے باعث رنجیدہ ہیں اَور ماتم کرتے ہیں۔“


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔


آپ نے قوم کو بڑھایا اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛ وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت لوگ خُوشی مناتے ہیں۔


اُس وقت یہ کہا جائے گا: ”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔ یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛ آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“


زعفران کی مانند کھِل اُٹھیں گے۔ وہ نہایت شادمان ہوگا اَور خُوشی سے چِلّا اُٹھے گا۔ لبانونؔ کی شوکت، اَور کرمِلؔ اَور شارونؔ کی زینت اُسے بخشی جائے گی؛ اَور وہ یَاہوِہ کا جلال اَور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔


یقیناً یَاہوِہ صِیّونؔ کو تسلّی دے گا اَور اُس کے تمام بنجر زمینوں پر نظرِ عنایت کرےگا؛ اَور اُس کے صحراؤں کو عدنؔ کی مانند اَور اُس کے بنجر علاقہ کو یَاہوِہ عدنؔ کی مانند کر دے گا۔ اُس میں خُوشی اَور خُرّمی، اَور شُکر گزاری اَور گانے کی آواز پائی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات