Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 65:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ایک اَیسی قوم جو میرے ہی سامنے باغوں میں قُربانیاں پیش کر اَور اینٹ کے مذبحوں پر لوبان جَلا کر مُجھے غُصّہ دِلاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اَیسے لوگ جو ہمیشہ میرے رُوبرُو باغوں میں قُربانِیاں کرنے اور اِینٹوں پر خُوشبُو جلانے سے مُجھے برافروختہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह मुतवातिर और मेरे रूबरू ही मुझे नाराज़ करते हैं। क्योंकि यह बाग़ों में क़ुरबानियाँ चढ़ाकर ईंटों की क़ुरबानगाहों पर बख़ूर जलाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ متواتر اور میرے رُوبرُو ہی مجھے ناراض کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ باغوں میں قربانیاں چڑھا کر اینٹوں کی قربان گاہوں پر بخور جلاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 65:3
20 حوالہ جات  

”تُم اُن مُقدّس بلُوطوں کے باعث شرمندہ ہو جاؤگے جِن میں تُم نے تسکین پائی؛ اَور اُن گلستانوں کی وجہ سے جنہیں تُم نے پسند کیا ہے تمہارے مُنہ کالے ہوں گے۔


”جو لوگ اَپنے آپ کو اِس لیٔے پاک و صَاف کرتے ہیں کہ باغوں میں جایٔیں اَور اُن لوگوں کی پیروی کرتے ہیں جو سُؤروں اَور چُوہوں کا گوشت اَور مکرُوہات کھاتے ہیں اُن سَب کا خاتِمہ ایک ساتھ ہوگا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


لیکن ذرا اَپنا ہاتھ بڑھائیں اَور اُس کا سَب کچھ برباد کر دیں تو وہ یقیناً آپ کے مُنہ پر آپ کی تکفیر کرےگا۔“


اُنہُوں نے مُجھے ایک اَیسی شَے سے غیرت دِلائی جو خُدا نہیں اَور اَپنے نکمّے بُتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔ اَب مَیں تُمہیں اُن سے غیرت دِلاؤں گا جنہیں قوم کا درجہ حاصل نہیں؛ اَور ایک نادان قوم سے اُنہیں غُصّہ دِلاؤں گا۔


یروشلیمؔ ڈگمگا رہاہے، اَور یہُوداہؔ گِر رہاہے؛ اُن کا کلام اَور اُن کے کام یَاہوِہ کے خِلاف ہیں جو اُس کے جلال کے شایانِ شان نہیں ہیں۔


لیکن اَب ذرا اَپنا ہاتھ تو بڑھا اَور ایُّوب کے جِسم کو دُکھ تکلیف دے پھر دیکھنا کہ وہ آپ کے مُنہ پر ہی آپ کی تکفیر یقیناً کرنے لگے گا۔“


اَیسا اِس لیٔے ہے کہ بنی اِسرائیل اَپنی قُربانیاں جنہیں وہ اَب کُھلے میدانوں میں کر رہے ہیں، اُسے وہ کاہِنؔ کے پاس خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر سلامتی کی نذر کے طور پر گزرانیں۔


جَب مَیں اُنہیں اِس مُلک میں لایا جِس کے دینے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی اَور جہاں اُنہُوں نے کویٔی اُونچی پہاڑی یا گھنا درخت دیکھا وہیں اُنہُوں نے اَپنی قُربانیاں پیش کیں اَور نذریں چڑھائی تاکہ میرا غضب بھڑک اُٹھے۔ اَور اَپنا خُوشبودار بخُور جَلایا اَور اَپنے تپاون پیش کئے۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔


اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کے لیٔے مذبحے بنانے کے باعث اُنہیں غُصّہ دِلایا؛ اَور اَپنے بُتوں سے اُنہیں غیرت دِلائی۔


کتنی بار ویرانہ میں اُنہُوں نے خُدا سے بغاوت کی اَور صحرا میں اُنہیں آزردہ کیا!


کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلایا اَور اَپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہوئی تمام چیزوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔ لہٰذا میرا قہر اِس مقام پر بھڑکے گا اَور ٹھنڈا نہ ہوگا۔‘


جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات