Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 60:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 نگاہیں اُٹھا اَور چاروں طرف نظر ڈال: تو تُو دیکھے گی کہ سَب لوگ جمع ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں؛ تیرے بیٹے بھی دُور سے آئیں گے، اَور وہ تیری بیٹیوں کو گود میں اُٹھائے ہُوئے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ۔ وہ سب کے سب اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ تیرے بیٹے دُور سے آئیں گے اور تیری بیٹِیوں کو گود میں اُٹھا کر لائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अपनी नज़र उठाकर चारों तरफ़ देख! सबके सब जमा होकर तेरे पास आ रहे हैं। तेरे बेटे दूर दूर से पहुँच रहे हैं, और तेरी बेटियों को गोद में उठाकर क़रीब लाया जा रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اپنی نظر اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ! سب کے سب جمع ہو کر تیرے پاس آ رہے ہیں۔ تیرے بیٹے دُور دُور سے پہنچ رہے ہیں، اور تیری بیٹیوں کو گود میں اُٹھا کر قریب لایا جا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 60:4
18 حوالہ جات  

”میں ہی، یَاہوِہ ہوں، جِس نے تُجھے راستی سے بُلایا ہے؛ مَیں تیرا ہاتھ تھام لُوں گا۔ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے عہد اَور غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور ٹھہراؤں گا،


اَپنی آنکھیں اُٹھاکر چاروں طرف نظر کر؛ تیرے تمام بیٹے اِکٹھّے ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں۔“ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، یَاہوِہ فرماتے ہیں ”کہ تُو اُن سَب کو زیورات کی طرح پہن لے گی؛ اَور اُن سے دُلہن کی طرح آراستہ ہوگی۔


مَیں شمال کی طرف کہُوں گا، ’اُنہیں چھوڑ دو!‘ اَور جُنوب کی طرف، ’اُن کو نہ روکو۔‘ میرے بیٹوں کو دُور سے اَور میری بیٹیوں کو زمین کی اِنتہا سے لے آؤ۔


اگلے سَبت کو تقریباً سارا شہر خُداوؔند کا کلام سُننے کے لیٔے جمع ہو گیا۔


یہ مت کہو کہ کیا فصل پکنے میں، ’ابھی چار ماہ باقی ہیں‘؟ میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اَپنی آنکھیں کھولو اَور کھیتوں پر نظر ڈالو۔ اُن کی فصل پک کر تیّار ہے۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہت سے لوگ مشرق اَور مغرب سے آکر حضرت اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کے ساتھ آسمان کی بادشاہی کی ضیافت میں شریک ہوں گے۔


وہ مُختلف قوموں کے لیٔے پرچم بُلند کریں گے اَور اِسرائیل کے اُن لوگوں کو جمع کریں گے جو جَلاوطن کر دیئے گیٔے تھے؛ اَور یہُوداہؔ کے بکھرے ہُوئے لوگوں کو زمین کی چاروں طرف سے فراہم کریں گے۔


دیکھ، وہ بہت دُور سے آئیں گے۔ کچھ شمال کی جانِب سے، کچھ مغرب کی طرف سے، اَور کچھ آسوانؔ یا سِنیمؔ کے علاقہ سے۔“


جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔


” ’اِس لیٔے اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛ اَے بنی اِسرائیل، گھبرا مت،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ’یقیناً تُم چاہے کتنی بھی دُور کیوں نہ رہو، میں تُمہیں اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی کے مُلک سے رِہائی بخشوں گا۔ تَب یعقوب لَوٹ کر پھر چَین اَور آرام سے رہے گا، اَور کویٔی اُسے ڈرانے نہ پایٔےگا۔


اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمیر کرکے اُن میں سکونت کریں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اَور اُن کی مَے پیئیں گے؛ وہ باغ لگائیں گے اَور اُن کے پھل کھایٔیں گے۔


اُس دِن لوگ تیرے پاس آئیں گے، اشُور اَور مِصر کے شہروں سے تیرے پاس آئیں گے، بَلکہ مِصر سے دریائے فراتؔ، اَور سمُندر اَور پہاڑ سے پہاڑ تک، قومیں تیرے پاس آئیں گی۔


میں سَب قوموں کو ہلا دُوں گا اَور سَب قوموں کی مرغوب اَشیا آئیں گی اَور مَیں اِس بیت المُقدّس کو اَپنی جلال سے بھر دُوں گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


مُختلف قومیں اُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔ اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گے اَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔ وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گے اَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔


تیرے فرزند جلدی جلدی لَوٹ رہے ہیں، اَور تُجھے اُجاڑنے والے تُجھ سے باہر نکل رہے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات