Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 6:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور ایک نے دُوسرے کو پُکارا اور کہا قُدُّوس قُدُّوس قُدُّوس ربُّ الافواج ہے۔ ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 बुलंद आवाज़ से वह एक दूसरे को पुकार रहे थे, “क़ुद्दूस, क़ुद्दूस, क़ुद्दूस है रब्बुल-अफ़वाज। तमाम दुनिया उसके जलाल से मामूर है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 بلند آواز سے وہ ایک دوسرے کو پکار رہے تھے، ”قدوس، قدوس، قدوس ہے رب الافواج۔ تمام دنیا اُس کے جلال سے معمور ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 6:3
25 حوالہ جات  

بادشاہ کا جلالی نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور ساری زمین اُن کے جلال سے معموُر ہو۔ آمین ثُمّ آمین۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ کی تعریف میں سِتائش اَور شُکر گزاری کا یہ نغمہ گایا: ”وہ بھلےہیں؛ کیونکہ بنی اِسرائیل سے اُن کی مَحَبّت ہمیشہ تک قائِم ہے۔“ اَور تمام لوگوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ کی تمجید کا نعرہ مارا کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔


البتّہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم کہ جَب تک یَاہوِہ کے جلال سے ساری زمین معموُر ہوتی رہے گی


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔


اَور یَاہوِہ کا جلال آشکارا ہوگا، اَور تمام بنی نَوع اِنسان اُس کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے فرمایاہے۔“


زمین کی اِنتہا سے ہم یہ نغمہ سُنتے ہیں: ”صادق کے لیٔے جلال و عظمت۔“ لیکن مَیں نے کہا، ”ہائے میں برباد ہُوا، میں برباد ہُوا! مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی! ہاں، دغابازوں نے بڑی دغا کی!“


اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ اَور آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔


اَور مَیں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے،


جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہُواہے اِسی طرح زمین یَاہوِہ کے جلال کے عِرفان سے معموُر ہوگی۔


آپ کے کارنامے آپ کے خادِموں پر، اَور آپ کی شوکت اُن کی اَولاد پر ظاہر ہو۔


آسمان اُن کی راستی کا اعلان کرتا ہے، اَور سَب قومیں اُن کا جلال دیکھتی ہیں۔


تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔ وہ قُدُّوس ہیں۔


کیونکہ تمہارا خالق ہی تمہارا خَاوند ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے تمہارا نَجات دِہندہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہے؛ جو سارے جہان کا خُدا کہلاتا ہے۔


اَور مَیں نے اِسرائیل کے خُدا کا جلال مشرق سے نموُدار ہوتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کی آواز سیلاب کے شور کی مانند تھی اَور زمین اُس کے جلال سے مُنوّر ہو گئی۔


پھر وہ آدمی مُجھے شمالی پھاٹک کی راہ سے بیت المُقدّس کے سامنے لایا۔ مَیں نے دیکھا کہ یَاہوِہ کا بیت المُقدّس یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو رہاہے اَور مَیں مُنہ کے بَل گرا۔


اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی، تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں،


اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛ اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!


یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو، اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو، کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات