Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 6:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 جَب تک یَاہوِہ ہر شخص کو وہاں سے بہت دُور نہ کر دے اَور زمین پُوری طرح ویران نہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور خُداوند آدمِیوں کو دُور کر دے اور اِس سرزمِین میں مترُوک مقام بکثرت ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 पहले लाज़िम है कि रब लोगों को दूर दूर तक भगा दे, कि पूरा मुल्क तने-तनहा और बेकस रह जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پہلے لازم ہے کہ رب لوگوں کو دُور دُور تک بھگا دے، کہ پورا ملک تن تنہا اور بےکس رہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 6:12
15 حوالہ جات  

گُھڑسواروں اَور تیر اَندازوں کے شور سے ہر شہر کے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ کچھ لوگ گھنے جنگلوں میں چھُپ جاتے ہیں؛ کچھ چٹّانوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ تمام شہر ویران ہو چُکے ہیں؛ اَور اُن میں کویٔی بھی باشِندہ نہیں۔


تَب یَاہوِہ تُمہیں زمین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک سَب قوموں میں پراگندہ کر دیں گے، جہاں تُم لکڑی اَور پتّھر کے بنے ہویٔے معبُودوں کی عبادت کروگے جِن سے نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی واقف تھے۔


آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں فراموش کر دیا؟ آپ نے ہمیں اِتنے عرصہ تک کیوں بھُلائے رکھا؟


اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ منشّہ بِن حِزقیاہؔ کے اُن کاموں کی وجہ سے جو اُس نے یروشلیمؔ میں کئے، اُن لوگوں کو دُنیا کی تمام مملکتوں کے لیٔے باعثِ حقارت بنا دُوں گا۔


”مَیں اَپنا گھر چھوڑ دُوں گا، اَور اَپنی مِیراث سے دست بردار ہو جاؤں گا؛ اَور مَیں اَپنی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔


آپ نے قوم کو بڑھایا، اَے یَاہوِہ؛ آپ نے قوم کو بڑھایا۔ آپ نے اَپنی عظمت و جلال ظاہر کی؛ آپ نے مُلک کی تمام حُدوُد کو وسعت دی ہے۔


تَب شاہِ بابیل نے مُلکِ حماتؔ میں رِبلہؔ کے علاقہ میں اُنہیں قتل کر دیا۔ اِس طرح سے بنی یہُوداہؔ اسیر ہوکر اَپنے مُلک سے بے دخل کر دیا گیا۔


اَورجو لوگ شہر میں باقی رہ گیٔے تھے اَورجو شاہِ بابیل کی پناہ میں چلےگئے تھے اَور وہ باقی عام عوام بھی جو شہر میں رہ گئی تھی، اِن سَب کو شَہنشاہی مُحافظ دستے کے سپہ سالار نبوزرادانؔ نے اُنہیں قَید کرکے اَور اسیر کرکے بابیل لے گیا۔


کیونکہ جَب اِسرائیلیوں کا خارج ہو جانا دُنیا سے خُدا کے صُلح کا باعث بَن گیا تو اُن کی قبُولیّت مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سِوا اَور کیا ہوگی؟


قادرمُطلق یَاہوِہ نے میری سماعت میں اعلان کیا ہے: ”یقیناً بڑے بڑے گھر ویران ہوں گے، اَور عالیشان محل اُجڑ جایٔیں گے۔ مَیں نے آسمانی فَوجوں کے ربّ کو سُنا ہے


میں اِنسان کو خالص سونے، بَلکہ اوفیرؔ کے سونے سے بھی مہنگا بنا دُوں گا۔


تَب شاہِ بابیل نے مُلکِ حماتؔ میں رِبلہؔ کے علاقہ میں اُنہیں قتل کر دیا۔ اِس طرح سے بنی یہُوداہؔ اسیر ہوکر اَپنے مُلک سے بے دخل کر دیا گیا۔


مَیں اِنسان اَور حَیوان دونوں کو مٹا دُوں گا؛ اَور آسمان کے پرندوں اَور سمُندر کی مچھلیوں کو مٹا دُوں گا۔ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، اَور مَیں اُن بُتوں کو تباہ کر دوں گا جو بدکار کو گرانے کا سبب بنتے ہیں۔ اَور اِنسان کو زمین پر سے مٹا ڈالُوں گا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات