Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 59:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 سلامتی کی راہ وہ جانتے ہی نہیں؛ نہ ہی اُن کے سامنے اِنصاف کے راستے ہیں اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں؛ اِس لیٔے جو کویٔی اُن پر چلے گا وہ سلامتی کا مُنہ نہ دیکھ پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 وہ سلامتی کا راستہ نہیں جانتے اور اُن کی روِش میں اِنصاف نہیں۔ وہ اپنے لِئے ٹیڑھی راہ بناتے ہیں۔ جو کوئی اُس میں جائے گا سلامتی کو نہ دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 न वह सलामती की राह जानते हैं, न उनके रास्तों में इनसाफ़ पाया जाता है। क्योंकि उन्होंने उन्हें टेढ़ा-मेढ़ा बना रखा है, और जो भी उन पर चले वह सलामती को नहीं जानता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 نہ وہ سلامتی کی راہ جانتے ہیں، نہ اُن کے راستوں میں انصاف پایا جاتا ہے۔ کیونکہ اُنہوں نے اُنہیں ٹیڑھا میڑھا بنا رکھا ہے، اور جو بھی اُن پر چلے وہ سلامتی کو نہیں جانتا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 59:8
20 حوالہ جات  

اَور وہ سلامتی کی راہ سے وہ سدا سے ہی اَنجان ہیں۔“


تاکہ اُن کو رَوشنی بخشے جو تاریکی اَور موت کے سایہ میں بیٹھے ہیں، اَور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر لے چلے۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستان اِسرائیل کا گھرانہ ہیں اَور اہلِ یہُوداہؔ اُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔ اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛ راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔


”اَے شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں! اَے ریاکاروں! تُم پر افسوس، کیونکہ تُم پودینہ، سونف اَور زیرہ کا دسواں حِصّہ تو خُدا کے نام پر دیتے ہو لیکن شَریعت کی زِیادہ وزنی باتوں یعنی اِنصاف، اَور رحمدلی اَور ایمان کو فراموش کر بیٹھے ہو۔ تُمہیں لازِم تھا کہ یہ بھی کرتے اَور وہ بھی نہ چھوڑتے۔


”یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِدھر اُدھر گشت لگا کر، اَپنے چاروں طرف دیکھو اَور غور کرو، اُس کے چوراہوں میں تلاش کرو، اگر تُمہیں وہاں ایک بھی اَیسا شخص ملے جو ایمانداری سے پیش آتا ہو اَور سچّائی کا طالب ہو، تو میں اِس شہر کو مُعاف کر دُوں گا۔


”بدکاروں،“ کے لیٔے، ”کوئی سلامتی نہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


بے عیب رِہائی پایٔےگا، لیکن کجرو ناگہاں گِر پڑےگا۔


اُس کی راہیں خُوشگوار راہیں ہیں، اَور اُس کے سَب راستے پُراَمن ہیں۔


جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیں اَور جِن کی روِشیں پُر فریب ہیں۔


لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


لہٰذا اِنصاف ہم سے بہت دُور ہے، اَور راستی ہمارے نزدیک نہیں پہُنچ سکتی۔ ہم نُور کی اُمّید کرتے ہیں لیکن سَب طرف اَندھیرا ہی اَندھیرا ہے؛ اَور اجالے کا اِنتظار کرتے کرتے گہری تاریکی میں چلتے رہتے ہیں۔


ہم سَب ریچھوں کی مانند غرّاتے ہیں؛ اَور کبُوتروں کی طرح ماتم کرتے ہیں۔ ہم اِنصاف ڈھونڈتے ہیں لیکن پاتے نہیں؛ اَور مخلصی کے منتظر ہیں پر وہ ہم سے بہت دُور ہے۔


جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تاریک راہوں پر چلیں،


گُنہگار کی راہ ٹیڑھی ہوتی ہے، لیکن راستباز کا عَمل دُرست ہوتاہے۔


مَیں دِن بھر ایک ضِدّی قوم کے آگے ہاتھ بڑھائے رہا، جو اَپنے خیالات کی پیروی میں، نیک راہ پر نہیں چلتی


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات