Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 59:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُن کے جالے سے کپڑا نہیں بنایا جا سَکتا؛ اَورجو کچھ وہ بناتے ہیں اُس سے وہ اَپنا بَدن ڈھانپ نہیں سکتے ہیں۔ اُن کے اعمال بُرے ہوتے ہیں، اَور وہ اَپنے ہاتھوں سے ظُلم ڈھاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اُن کے جالے سے پوشاک نہیں بنے گی۔ وہ اپنی دست کاری سے مُلبّس نہ ہوں گے۔ اُن کے اعمال بدکرداری کے ہیں اور ظُلم کا کام اُن کے ہاتھوں میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 59:6
31 حوالہ جات  

جِس طرح کنوئیں میں سے پانی نکلتا رہتاہے، اُسی طرح اِس شہر میں بدکاریاں جاری ہیں۔ تشدّد اَور تباہی کی صدائیں اُس میں گونجتی رہتی ہیں؛ مُجھے بیماری اَور زخم ہمیشہ دِکھائی دیتے رہتے ہیں۔


مَیں تیری راستبازی کو اَور تیرے کاموں کو ظاہر کر دُوں گا، اَور اُن سے تُجھے کچھ فائدہ نہ ہوگا۔


اَورجو اُس دِن میں اُن سَب کو جو دہلیز پر قدم نہیں رکھتے، سزا دُوں گا، اَورجو اَپنے معبُودوں کے معبد ظُلم اَور فریب سے بھرتے ہیں، سزا دُوں گا۔


تمہارے دولتمند ظالِم ہیں؛ تمہارے باشِندے جھُوٹ بولتے ہیں۔ اُن کی زبانیں دغابازی کی باتیں کرتی ہیں۔


تھوڑی دیر پہلے میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے ہیں۔ تُم جنگ سے لَوٹنے والے بےپروا راہ گیروں کے نفیس لباس اُتار لیتے ہو،


تُم میرے قہر کے دِن کو مُلتوی کرتے ہو اَور دہشت کی سلطنت کو نزدیک لے آتے ہو۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں: جو لوگ اَپنے شاہی محلوں میں لُوٹ مار کرتے ہیں اَور مالِ غنیمت جمع کرتے ہیں، وہ نیکی کرنا جانتے ہی نہیں۔


” ’زنجیروں بنا کیونکہ مُلک میں خُونریزی مچی ہُوئی ہے اَور شہر تشدّد سے پُر ہے۔


تشدّد نے بڑھ کر شرارت کے لیٔے ڈنڈے کا رُوپ لے لیا؛ لوگوں میں سے کویٔی نہ بچے گا، نہ اِس ہُجوم میں سے کویٔی بچے گا۔ نہ دولت اَور نہ ہی کویٔی اَور قیمتی شَے۔


ہم سَب اُس شخص کی مانند ہو گئے ہیں جو ناپاک ہے، اَور ہمارے سارے راستی کے کام گویا گندے چیتھڑوں کی طرح ہیں؛ ہم سَب پتّے کی طرح مُرجھا جاتے ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمیں ہَوا کی طرح اُڑا لے جاتے ہیں۔


تمہارا روزہ لڑنے جھگڑنے اَور ایک دُوسرے کو بُری طرح گھونسے مارنے پر ختم ہوتاہے۔ جَیسا روزہ تُم اَب رکھتے ہو اُس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ تمہاری فریاد عالمِ بالا پر سُنی جائیگی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُن باغی بچّوں پر افسوس، جو اَیسے منصُوبے عَمل میں لاتے ہیں جو میری طرف سے نہیں ہیں، اَور عہدوپیمان کرتے ہیں جو میری رُوح کی ہدایت کے مُطابق نہیں، اَور اِس طرح گُناہ پر گُناہ کا انبار لگاتے ہیں۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستان اِسرائیل کا گھرانہ ہیں اَور اہلِ یہُوداہؔ اُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔ اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛ راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔


نہیں! بَلکہ تُم اَپنے دِل میں بےاِنصافی کو جگہ دیتے ہو، اَور تمہارے ہاتھ زمین پر تشدّد پھیلاتے ہیں۔


اَب زمین خُدا کی نگاہ میں بگڑ چُکی تھی اَور ظُلم و تشدّد سے بھری ہُوئی تھی۔


پھر بھی میرے ہاتھوں نے تشدّد سے کام نہیں لیا اَور میری دعا پاک ہے۔


وہ غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتا ہے، وہ ڈاکا ڈالتا ہے۔ اَور رہن رکھی ہُوئی چیز نہیں لَوٹاتا۔ وہ بُتوں کی طرف نظر اُٹھاتا ہے۔ اَور قابل نفرت کام کرتا ہے۔


کیونکہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مُجھے طلاق سے سخت نفرت ہے، جو شخص اَپنی بیوی کو طلاق دیتاہے وہ اَپنی شادی کی توہین کرتا ہے۔“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ پس خبردار رہو اَور اَپنی بیوی سے بےوفائی نہ کرو۔


شہر میں تخریبی عناصر کار فرما ہیں؛ دھمکیاں اَور فریب اُن کے کوچوں سے دُور نہیں ہوتے۔


اُس نے جَواب دیا، ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کی بدکاری نہایت سنگین ہے۔ مُلک میں خُونریزی برپا ہے اَور شہر نااِنصافی سے بھرا ہُواہے۔ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے مُلک کو ترک کر دیا ہے اَور وہ کچھ نہیں دیکھتا۔‘


افسوس اُس سرکش، ظالِم اَور ناپاک شہر پر،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات