Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 57:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 ایک اُونچے اَور بُلند پہاڑ پر تُونے اَپنا بِستر بچھایا ہے؛ وہیں تُو اَپنی قُربانیاں پیش کرنے کو چڑھ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 ایک اُونچے اور بُلند پہاڑ پر تُو نے اپنا بِستر بِچھایا ہے اور اُسی پر ذبِیحہ ذبح کرنے کو چڑھ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तूने अपना बिस्तर ऊँचे पहाड़ पर लगाया, उस पर चढ़कर अपनी क़ुरबानियाँ पेश कीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تُو نے اپنا بستر اونچے پہاڑ پر لگایا، اُس پر چڑھ کر اپنی قربانیاں پیش کیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 57:7
12 حوالہ جات  

تُو ایک شاندار پلنگ پر بیٹھی جِس کے سامنے ایک چوکی تھی، جِس پر تُونے میرا بخُور اَور زَیتُون رکھا تھا۔


تُونے اَپنے چند لباس لے کر اُن سے زرق برق اُونچے مقامات آراستہ کئے اَور وہاں جِسم فروشی کی۔ تُم اُس کے پاس گئے اَور وہ تمہاری خُوبصورتی کا مالک تھا۔


”کیونکہ کیٔی مُدّتیں پیشتر مَیں نے تمہارا جُوا توڑ ڈالا تھا اَور تمہارے بندھن کھول دئیے؛ مگر تُم نے کہا، ’مَیں آپ کی خدمت نہ کروں گا!‘ دراصل ہر اُونچی پہاڑی پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے تُم نے فاحِشہ کی مانند جنسی بدفعلی کی۔


ہر کُوچے کے سِرے پر تُونے اَپنے اُونچے مقام بُتکدے تعمیر کئے اَور ہر رہ گزر کو بے باک ہوکر اَپنا جِسم پیش کرکے تُونے زناکاری سے اَپنے حُسن کی توہین کی۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔


”بنجر ٹیلوں کی طرف نگاہ اُٹھاکر دیکھ، کیا کویٔی اَیسی جگہ دِکھائی پڑتی ہے جہاں تیری عصمت دری نہ ہُوئی ہو؟ راہوں کے کنارے تُو عاشقوں کے اِنتظار میں اَیسی بیٹھی رہتی ہے، جَیسے کویٔی خانہ بدوش‏ بدو بیابان میں بیٹھتی تھی۔ تُونے اَپنی جِسم فروشی اَور بدکاری سے مُلک کو ناپاک کر دیا ہے۔


تَب اہلِ بابیل اُس کے پاس آئے اَور جذبۂ مَحَبّت میں اُس کے بِستر پر چڑھے اَور اَپنی ہَوس میں اُس کی بےحُرمتی کی اُس کی۔ لیکن جَب وہ اُن سے بےحُرمت ہو چُکی تَب وہ نفرت میں اُن سے الگ ہو گئی۔


”لیکن تُم اَے جادُوگرنی کے بیٹو، اَور زانی اَور فاحِشہ کی اَولاد اِدھر آؤ!


میں تمہاری اَور تمہارے آباؤاَجداد کی بدکاری بدلہ، تمہاری ہی گود میں ڈالوں گا۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”چونکہ اُنہُوں نے گادی پہاڑوں پر سوختنی نذریں پیش کیں اَور ٹیلوں پر میری تکفیر کی، اِس لیٔے میں اُن کے پچھلے اعمال کا پُورا مُعاوضہ تول کر اُن کی گود میں ڈالوں گا۔“


تُونے اَپنے لیٔے ایک گُنبَد بنایا اَور ہر چوراہے پر ایک اُونچا مقام تعمیر کیا۔


اَور جَب اُن کے لوگ قتل ہوکر اُن کے بُتوں کے درمیان، اُن کی قُربان گاہوں کے اطراف، ہر اُونچی پہاڑی پر اَور تمام پہاڑوں کی چوٹیوں پر، ہر سایہ دار درخت اَور ہر سرسبز بلُوط کے نیچے، الغرض ہر اُس جگہ پر جہاں وہ اَپنے بُتوں کے لیٔے خُوشبودار لوبان جَلاتے ہیں، بکھرے پڑے ملیں گے۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات