Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 57:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وادی کے چِکنے پتّھر ہی تیرا بَخرہ ہیں؛ وُہی، ہاں وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں، اُن کے لیٔے تُم تپاون دیتے ہو اَور اناج کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہو۔ کیا میں اِن باتوں سے خُوش ہوؤں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 وادی کے چِکنے پتّھر تیرا بخرہ ہیں۔ وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں تُو نے اُن کے لِئے تپاون دِیا اور ہدیہ چڑھایا ہے۔ کیا مُجھے اِن کاموں سے تسکِین ہو گی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वादियों के रगड़े हुए पत्थर तेरा हिस्सा और तेरा मुक़द्दर बन गए हैं। क्योंकि उन्हीं को तूने मै और ग़ल्ला की नज़रें पेश कीं। इसके मद्दे-नज़र मैं अपना फ़ैसला क्यों बदलूँ?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وادیوں کے رگڑے ہوئے پتھر تیرا حصہ اور تیرا مقدّر بن گئے ہیں۔ کیونکہ اُن ہی کو تُو نے مَے اور غلہ کی نذریں پیش کیں۔ اِس کے مدِ نظر مَیں اپنا فیصلہ کیوں بدلوں؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 57:6
13 حوالہ جات  

کیونکہ اِسرائیل کی نظر میں یہ شرمناک بدکاری کوئی سنگین مسئلہ نہیں تھا، اِس لیٔے اُس نے پُورے مُلک کو ناپاک کر دیا اَور پتّھروں اَور درختوں کے ساتھ زنا کیا۔


دیکھ بچّے تو لکڑی جمع کرتے ہیں، باپ آگ سُلگاتے ہیں اَور عورتیں آٹا گوندھتی ہیں کہ آسمان کی ملِکہ کے واسطے روٹی پکاتی ہیں، اَور غَیر معبُودوں کو تپاون دے کر میرے غُصّہ کو بھڑکاتے ہیں۔


اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتاہے کہ زندہ ہو جا! اَور بے جان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ رہنمائی کر سَکتا ہے؟ وہ تو سونے چاندی سے کڑھا ہُواہے؛ اُس میں کویٔی جان نہیں۔


” ’اَور اَے بنی اِسرائیل تُم سے یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تُم میں سے ہر ایک جا کر اَپنے اَپنے بُتوں کی پرستش کرے! لیکن بعد میں تُم یقیناً میری سنوگے اَور پھر کبھی اَپنے نذرانوں اَور بُتوں سے میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کروگے۔


اَور جِن کَسدیوں نے اِس شہر پر حملہ کیا ہے وہ اَندر آکر اِس شہر میں آگ لگا دیں گے۔ وہ اِسے اُن گھروں کے ساتھ جَلا دیں گے جِن کی چھتوں پر لوگوں نے بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور غَیر معبُودوں کو تپاون دے کر مُجھے غُصّہ دِلایا تھا۔


یروشلیمؔ کے مکانات اَور یہُودیؔہ کے بادشاہوں کے محل، جِن کی چھتوں پر اجرامِ فلکی کے لیٔے بخُور جَلایا گیا اَور غَیر معبُودوں کے لیٔے تپاون دیا گیا، وہ سَب تُوفتؔ کی وادی کی مانند ناپاک ہو جایٔیں گے۔‘ “


کیا مَیں اُنہیں اِن باتوں کے لیٔے سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟“


کیا میں اَیسے لوگوں کو سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے، اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟


کیا میں اَیسے کاموں کے لیٔے اُنہیں سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”کیا میں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟


جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛


”لیکن تُم جو یَاہوِہ کو ترک کرتے ہو اَور میرے مُقدّس پہاڑ کو فراموش کرتے ہو، جو قِسمت کے معبُود کے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہو اَور تقدیر کے معبُود کے لیٔے مِلی جُلی مَے کے جام بھرتے ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات