Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 57:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 क्योंकि जो अज़ीम और सरबुलंद है, जो अबद तक तख़्तनशीन और जिसका नाम क़ुद्दूस है वह फ़रमाता है, “मैं न सिर्फ़ बुलंदियों के मक़दिस में बल्कि शिकस्ताहाल और फ़रोतन रूह के साथ भी सुकूनत करता हूँ ताकि फ़रोतन की रूह और शिकस्ताहाल के दिल को नई ज़िंदगी बख़्शूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 کیونکہ جو عظیم اور سربلند ہے، جو ابد تک تخت نشین اور جس کا نام قدوس ہے وہ فرماتا ہے، ”مَیں نہ صرف بلندیوں کے مقدِس میں بلکہ شکستہ حال اور فروتن روح کے ساتھ بھی سکونت کرتا ہوں تاکہ فروتن کی روح اور شکستہ حال کے دل کو نئی زندگی بخشوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 57:15
72 حوالہ جات  

یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔


حالانکہ یَاہوِہ عالمِ بالا پر ہیں، پھر بھی وہ خاکساروں کی طرف نگاہ کرتے ہیں، لیکن مغروُروں کو وہ دُور ہی سے پہچان لیتے ہیں۔


یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


اُن دِنوں کے گزر جانے کے بعد مُجھ نبوکدنضرؔ نے اَپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھائیں اَور میرے ہوش و حواس بحال ہو گئے۔ تَب مَیں نے حق تعالیٰ کی تمجید کی۔ مَیں نے اُس کی حَمد و ثنا کی جو اَبد تک زندہ ہے۔ اُس کی سلطنت اَبدی سلطنت ہے؛ اَور اُس کی بادشاہت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔


دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛ وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے، تمام زمین کا خالق۔ وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے، اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔


اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے، اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔ وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے، ’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘


اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے، اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔


مگر وہ تو ہمیں اَور زِیادہ فضل بخشتا ہے۔ چنانچہ خُدا کا کلام فرماتا ہے: ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔ آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔


چونکہ تمہارا دِل حلیم ہُوا اَور تُم نے خُدا کے حُضُور اَپنے آپ کو اُس وقت خاکسار بنایا جَب تُم نے اُس کلام کو سُنا جو اُس نے اِس جگہ اَور یہاں کے باشِندوں کے خِلاف فرمایاہے اَور چونکہ تُم نے میرے حُضُور خود کو فروتن بنایا، اَپنے کپڑے پھاڑ کر اَور میرے حُضُور ماتم کیا، اِس لیٔے مَیں نے بھی تمہاری فریاد سُن لی ہے۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


شکستہ رُوح کی قُربانی آپ کی حُضُوری میں قابل قبُول ہے؛ شکستہ اَور تائب دِل کو، اَے خُدا، آپ حقیر نہ جانیں گے۔


اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیر فانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین!


کیونکہ خُدا کی اَزلی قُدرت اَور اُلُوہیّت جو اُس کی اَندیکھی صِفات ہیں دُنیا کی پیدائش کے وقت سے اُس کی بنائی ہویٔی چیزوں سے اَچھّی طرح ظاہر ہیں۔ لہٰذا اِنسان کے پاس کویٔی عُذر نہیں۔


آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔


”فِلدِلفیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو قُدُّوس اَور برحق ہے اَور جِس کے پاس حضرت داویؔد کی کُنجی ہے، اَور جِس کے کھولے ہُوئے کو کویٔی بند نہیں کر سَکتا اَور بند کیٔے ہُوئے کو کویٔی کھول نہیں سَکتا۔ وہ یہ فرماتا ہے۔


کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بڑے بڑے کام کیٔے ہیں۔ اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔


اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا، اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرےگا؟ کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔ دُنیا کی سَب قومیں آکر تیرے سامنے سَجدہ کریں گی، کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔“


لیکن یَاہوِہ ہی سچّے خُدا ہیں؛ وہ زندہ خُدا اَور اَبدی بادشاہ ہیں۔ جَب وہ خفا ہوتے ہیں تو زمین تھرتھراتی ہے؛ اَور مُختلف قومیں اُن کے قہر کو برداشت نہیں کر سکتیں۔


اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ، ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


بَقا صِرف اُسی کی ہے اَور اَیسے نُور میں رہتاہے جِس کے قریب کویٔی نہیں پہُنچ سَکتا، اُسے کسی اِنسان نے نہیں دیکھاہے اَور نہ دیکھ سَکتا ہے۔ اُس کی عزّت اَور قُدرت ابدُالآباد رہے۔ آمین۔


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“


اَیسا اَزل ہی سے مُقرّر تھا، یعنی اِبتدا سے جَب کہ دُنیا وُجُود میں نہ آئی تھی۔


میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔


ہمارے خُدا تو آسمان پر ہیں؛ وہ جو چاہتاہے وُہی کرتے ہیں۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ ساری زمین پر بُلند و بالا ہیں؛ آپ سَب معبُودوں سے کہیں اعلیٰ ہیں۔


تاکہ مُجھے یہ تسلّی تو ہوتی، کہ شدید درد کے باوُجُود میں خُوش رہا۔ اَور مَیں نے قُدُّوس خُدا کی باتوں کو ٹھکرایا نہیں۔


”یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛ کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛ اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔


اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر تھے اَور اُن کے سارے بَدن میں اَور پر کے اَندر اَور باہر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ وہ دِن رات لگاتار بغیر آرام فرمایٔے یہ کہتے رہتے ہیں: ” ’قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق خُداوؔند خُدا،‘ جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے۔“


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


لیکن پست حالوں کو حوصلہ دینے والے خُدا نے طِطُسؔ کو وہاں بھیج کر، ہمیں تسلّی بخشی،


”خُداوؔند کا رُوح مُجھ پر ہے، اُس نے مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اَندھوں کو بینائی کی خبر دُوں، کُچلے ہوؤں کو آزادی بخشوں۔


”چنانچہ، تُم اِس طرح سے دعا کیا کرو: ” ’اَے ہمارے باپ! آپ جو آسمان میں ہیں، آپ کا نام پاک مانا جائے،


اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“


اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛ اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔


تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔ وہ قُدُّوس ہیں۔


وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔


جَب مَیں تیری تمام بُرائیوں کا کفّارہ دُوں گا تَب تُو یاد کرےگی اَور پشیمان ہوگی اَور شرم کے مارے پھر کبھی اَپنا مُنہ نہ کھولے گی۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”یروشلیمؔ کے تمام شہر میں گشت لگا اَور اُن سَب لوگوں کی پیشانی پر نِشان لگا جو شہر میں کئے جانے والے مکرُوہ کاموں کے باعث رنجیدہ ہیں اَور ماتم کرتے ہیں۔“


بہتر یہی ہے کہ اَب تُم اُس کا قُصُور مُعاف کر دو اَور اُسے تسلّی دو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ غم کی شِدّت سے فنا نہ ہو جائے۔


تُم نے یِسوعؔ قُدُّوس اَور راستباز کو ردّ کرکے پِیلاطُسؔ سے درخواست کی کہ وہ ایک قاتل کو تمہاری خاطِر رہا کر دے۔


” ’اِس فیصلہ کا اعلان فرشتوں نے کیا اَور قُدُّوس نے فیصلہ سُنایا تاکہ زندہ لوگ جان لیں کہ حق تعالیٰ آدمیوں کی بادشاہت پر حُکمرانی کرتا ہے اَور اُنہیں جسے چاہتاہے اُسے اَپنی مرضی سے دے دیتاہے اَور ایک ادنیٰ اِنسان کو اُن کے اُوپر مُقرّر کر دیتاہے۔‘


جِس سال عُزّیاہؔ بادشاہ نے وفات پائی، مَیں نے خُداوؔند کو ایک بُلند و بالا تخت پر جلوہ افروز دیکھا اَور اُن کے قبا کے گھیر سے ہیکل معموُر ہو گئی۔


”لیکن کیا خُدا واقعی زمین پر سکونت کریں گے؟ آپ تو آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمان میں بھی نہیں سما سکتے، تو پھر جو بیت المُقدّس مَیں نے تعمیر کرایا ہے اُس میں آپ کیسے سما سکتے ہیں!


اَور اَبراہامؔ نے بیرشبعؔ میں ایک جھاؤ کا درخت لگایا اَور وہاں آپ نے یَاہوِہ، اَبدی خُدا سے دعا کی


”یَاہوِہ ابدُالآباد سلطنت کریں گے۔“


حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔


یَاہوِہ سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتے ہیں؛ وہ صِیّونؔ کو عدل اَور راستی سے معموُر کرےگا۔


بادشاہ جو کچھ پُوچھ رہے ہیں وہ نہایت ہی مُشکل ہے۔ معبُودوں کے سِوا کویٔی اَور بادشاہ کو یہ راز اُسے نہیں بتا سَکتا اَور معبُود اِنسانوں کے درمیان نہیں رہتے۔“


اَپنے کپڑوں کو نہیں بَلکہ اَپنے دِل کو چاک کرو۔ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹو، کیونکہ وہ نہایت کریم اَور رحیم ہے، قہر کرنے میں دھیما اَور شفقت میں غنی ہے، اَور وہ عذاب نازل کرنے سے باز رہتاہے۔


اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے، اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے، اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


اَپنی لافانی مَحَبّت سے آپ اُن لوگوں کی رہنمائی کریں گے جِن کا آپ نے فدیہ دیا ہے۔ اَور اُنہیں اَپنی قُوّت سے اَپنے مُقدّس قِیام کی طرف لےچلیں گے۔


تَب خیمہ اِجتماع پر بادل چھا گیا اَور پاک مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گیا۔


اَور مَوشہ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکے کیونکہ وہ بادل اُن پر ٹھہرا ہُوا تھا اَور مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر تھا۔


جَب لوگ پست کئے جایٔیں گے اَور ’تُم کہو گے کہ اُنہیں سنبھالیں!‘ تو خُدا گِرے ہوؤں کو بچا لیں گے۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


تَب صداقت کی قُربانیاں آپ کو فرحت بخشنے کے لیٔے پُوری سوختنی نذریں پیش کی جایٔیں گی؛ اَور آپ کے مذبح پر بَیل چڑھائے جایٔیں گے۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”دھوپ کی شدید گرمی، اَور فصل کاٹنے کے موسم کی حرارت میں اوس کے بادل کی طرح، مَیں خاموش رہُوں گا اَور اَپنی قِیام گاہ سے اِطمینان سے دیکھتا رہُوں گا۔“


آسمان پر سے نگاہ کریں اَور اَپنے بُلند اَور مُقدّس جلالی تخت پر سے نیچے دیکھیں۔ آپ کی غیرت اَور آپ کی قُدرت کہاں ہے؟ آپ کی شفقت اَور رحمت ہم سے روک لی گئی۔


آؤ ہم اَپنے دِل اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف اُوپر اُٹھائیں جو آسمان پر ہے اَور کہیں:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات