Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 55:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔ جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अभी रब को तलाश करो जबकि उसे पाया जा सकता है। अभी उसे पुकारो जबकि वह क़रीब ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ابھی رب کو تلاش کرو جبکہ اُسے پایا جا سکتا ہے۔ ابھی اُسے پکارو جبکہ وہ قریب ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 55:6
45 حوالہ جات  

یَاہوِہ اُن سَب کے قریب ہیں جو اُنہیں پُکارتے ہیں، یعنی اُن سَب کے قریب، جو اُنہیں سچّے دِل سے پُکارتے ہیں۔


مَیں نے خلوت میں، کسی تاریک مقام سے کلام نہیں کیا؛ مَیں نے یعقوب کی نَسل کو یہ نہ کہا، ’تُم عبث میری تلاش کرو۔‘ میں یَاہوِہ سچ ہی کہتا ہُوں اَور راستی کی باتیں ہی بتاتے آیا ہُوں۔


لہٰذا ہر دیندار، آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛ جَب زور کا سیلاب آئے گا، تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔


یَاہوِہ آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند، اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔


اِس سے پہلے کہ وہ پُکاریں میں جَواب دوں گا، اَور وہ ابھی بول ہی رہے ہوں گے کہ میں سُن لُوں گا۔


یَاہوِہ کی تلاش کرو اَور زندہ رہو، اَیسا نہ ہو کہ وہ آگ کی مانند بنی یُوسیفؔ پر بھڑکے؛ اَور اُسے نگل جائے، اَور بیت ایل میں اُسے بُجھانے والا کوئی نہ ہو۔


”اَور تُم اَے میرے بیٹے شُلومونؔ، اَپنے باپ کے خُدا کو پہچان اَور پُورے دِل و جان سے اُن کی خدمت کرو؛ کیونکہ یَاہوِہ سَب کے دِلوں کو جانچتے ہیں اَور ہر خیال اَور ہر اَندیشہ کو سمجھتے ہیں۔ اگر تُم اُنہیں ڈھونڈو تو وہ تُمہیں مِل جائیں گے؛ لیکن اگر تُم اُنہیں ترک کر دوگے تو وہ ہمیشہ کے لیٔے تُمہیں ردّ کر دیں گے۔


تو پھر ہم اِتنی بڑی نَجات کو نظرانداز کرکے کیسے بچ سکیں گے؟ کیونکہ اِس نَجات کا اعلان سَب سے پہلے خُداوؔند نے خُود کیا اَور پھر اِس کی تصدیق اُن لوگوں نے ہم سے کی جنہوں نے اُسے سیدھے خُداوؔند سے سُنی تھی۔


میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، ”آپ کے دیدار کا طالب ہو!“ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔


لیکن اگر تُم خُدا سے رُجُوع کروگے اَور قادرمُطلق سے اِلتجا کروگے،


اِس قدر عظیم قوم اَور کون سِی ہے جِس کا معبُود اَپنی قوم کے اِس قدر نزدیک رہتاہے، جَیسے یَاہوِہ، ہمارے خُدا ہمارے نزدیک رہتے ہیں کہ ہم جَب بھی اُن سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری مدد کے لیٔے تیّار رہتے ہیں؟


کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ، اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔ اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا، تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے پھر سے آباد کر سکیں۔


بَلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے، ہر روز ایک دُوسرے کو نصیحت کرتے رہو تاکہ تُم میں سے کویٔی شخص گُناہ کے فریب میں آکر سخت دِل نہ ہو جائے۔


جَب گھر کا مالک ایک دفعہ اُٹھ کر دروازہ بند کر دیتاہے اَور تُم باہر کھڑے ہوکر کھٹکھٹاتے اَور درخواست کرتے رہوگے کہ، ’مالک، مہربانی کرکے ہمارے لیٔے دروازہ کھول دیجئے۔‘ ”لیکن وہ جَواب دے گا، ’میں تُمہیں نہیں جانتا کہ تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟‘


میں اَپنی راستبازی کو نزدیک لا رہا ہُوں، وہ بہت دُور نہیں ہے؛ اَور میری نَجات میں تاخیر نہ ہوگی۔ میں صِیّونؔ کو نَجات دوں گا، اَور اِسرائیل کو اَپنا جلال بخشوں گا۔


یِسوعؔ نے پھر فرمایا، ”میں جا رہا ہُوں اَور تُم مُجھے ڈھونڈوگے، اَور اَپنے گُناہ میں مرجاؤگے۔ جہاں میں جا رہا ہُوں تُم وہاں نہیں آسکتے۔“


اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


اَور اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُم نے دیکھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ بنی اِسرائیل یہاں اَیسی مکرُوہ کام کر رہے ہیں تاکہ میں اَپنے پاک مُقدّس سے دُور چلا جاؤں۔ لیکن تُم اَیسی حرکتیں دیکھوگے جو اِن سے بھی زِیادہ قابل نفرت ہُوں گی۔“


تاہم آپ کے اَندر کچھ خُوبیاں بھی ہیں کیونکہ آپ نے اشیراہؔ کے سُتونوں سے مُلک کو پاک کیا اَور دِل سے خُدا کی جُستُجو کرتے چلے آ رہے ہیں۔“


اَے خُدا، ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں، لوگ آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتے ہیں۔ ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ کا نام نزدیک ہے؛


لہٰذا، میں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اِن مُصیبتوں کے سبب سے، جو میں تمہاری خاطِر سَہتا ہُوں، ہِمّت نہ ہارو، کیونکہ وہ تمہارے لیٔے جلال کا باعث ہیں۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


”اگر تمہارا دُشمن تُمہیں عدالت میں لے جا رہا ہو تو راستے ہی میں جلدی سے اُس سے صُلح کر لو ورنہ وہ تُمہیں مُنصِف کے حوالے کر دے گا اَور مُنصِف تُمہیں سپاہی کے حوالہ کر دے گا اَور سپاہی تُمہیں لے جا کر قَیدخانہ میں ڈال دیں گے۔


لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔


رات کے وقت میری جان تیرے لیٔے بیقرار ہو جاتی ہے؛ اَور صُبح کو میری رُوح تیری مُشتاق ہوتی ہے، کیونکہ جَب آپ کا اِنصاف دُنیا پر ظاہر ہوتاہے، تَب دُنیا کے باشِندے راستبازی سیکھتے ہیں۔


”اَے اِنتہائی زمین کے سَب رہنے والو، تُم میری طرف پھرو اَور نَجات پاؤ؛ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں اَور دُوسرا کویٔی اَور نہیں ہے۔


تَب تُو پُکارے گا اَور یَاہوِہ تُجھے جَواب دیں گے؛ تُو دُہائی دے گا اَور وہ کہیں گے: مَیں حاضِر ہُوں۔ ”اگر تُو ظُلم ڈھانا اَور دُوسروں پر اُنگلی اُٹھانا چھوڑ دے، اَور بدگوئی سے باز آ جائے،


میرے طلب گار لوگوں کے لیٔے شارونؔ کا میدان گلّوں کی چراگاہ ہوگا، اَور وادیِ عکورؔ مویشیوں کی آرامگاہ بنے گی۔


نبیوں نے تُمہیں آگاہ کیا تھا، ”اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں اَور اَپنے بُرے اعمال سے باز آئے تاکہ تُم اِس مُلک میں رہ سکو جو یَاہوِہ نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو ہمیشہ کے لیٔے دیا ہے۔


’مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔‘


”اِس لیٔے بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تَوبہ کرو! اَپنے بُتوں سے مُنہ موڑ لو اَور اَپنی تمام مکرُوہ حرکتوں سے باز آؤ!


اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں: مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، بدکار کی موت سے مُجھے بالکُل خُوشی نہیں ہوتی بَلکہ اُس سے کہ وہ اَپنی روِشوں سے باز آئیں اَور جئیں۔ باز آؤ! اَپنی بُری روِشوں سے باز آؤ! اَے بنی اِسرائیل، تُم کیوں مروگے؟‘


اِس لیٔے اَے بادشاہ، میری مشورت کو بخُوشی تسلیم کر۔ صداقت کے کام کرکے اَپنے گُناہوں کو ترک کر دے اَور مظلوموں پر رحم کرکے اَپنی بدکاری چھوڑ دے۔ ممکن ہے کہ اِس سے آپ کی اِقبالمندی قائِم رہے۔“


بَلکہ ہر اِنسان اَور حَیوان ٹاٹ اوڑھے اَور فوراً خُدا سے فریاد کرے۔ اَور ہر شخص اَپنی بُری روِش اَور ظُلم سے باز آئے۔


تَب بنی عیلامؔ میں سے شِکنیاہؔ بِن یحی ایل نے عزراؔ سے کہا، ”ہم اَپنے اِردگرد کی اَقوام کی غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اَپنے خُدا سے بےوفائی کے مُرتکب ہویٔے ہیں۔ لیکن اِس کے باوُجُود اَب بھی اِسرائیل کے لیٔے اُمّید باقی ہے۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہیں، میں اُن سے مَحَبّت رکھتی ہُوں، اَورجو مُجھے ڈھونڈتے ہیں، وہ مُجھے پا لیتے ہیں۔


اَپنے لیٔے راستبازی بوؤ، اَور شفقت کے پھل حاصل کرو، اَپنی اُفتادہ زمین جو تو؛ کیونکہ اَب یَاہوِہ کے طالب ہونے کا موقع ہے، تاکہ وہ آئیں اَور تُم پر راستی برسائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات