Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 55:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جو روٹی نہیں تُم اُس چیز کے لیٔے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو، اَورجو شَے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟ سُنو، میری سُنو، اَورجو چیز اَچھّی ہے وُہی کھاؤ، اَور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تُم کِس لِئے اپنا رُوپیہ اُس چِیز کے لِئے جو روٹی نہیں اور اپنی مِحنت اُس چِیز کے واسطے جو آسُودہ نہیں کرتی خرچ کرتے ہو؟ تُم غَور سے میری سُنو اور وہ چِیز جو اچّھی ہے کھاؤ اور تُمہاری جان فربَہی سے لذّت اُٹھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उस पर पैसे क्यों ख़र्च करते हो जो रोटी नहीं है? जो सेर नहीं करता उसके लिए मेहनत-मशक़्क़त क्यों करते हो? सुनो, सुनो मेरी बात! फिर तुम अच्छी ख़ुराक खाओगे, बेहतरीन खाने से लुत्फ़अंदोज़ होगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس پر پیسے کیوں خرچ کرتے ہو جو روٹی نہیں ہے؟ جو سیر نہیں کرتا اُس کے لئے محنت مشقت کیوں کرتے ہو؟ سنو، سنو میری بات! پھر تم اچھی خوراک کھاؤ گے، بہترین کھانے سے لطف اندوز ہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 55:2
42 حوالہ جات  

”کیونکہ میری قوم سے دو گُناہ سرزد ہُوئے ہیں، اُنہُوں نے مُجھ، آبِ حیات کے چشمے کو ترک کر دیا ہے، اَور اَپنے لیٔے حوض کھود لیٔے ہیں اَیسی شکستہ حوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سَکتا۔


وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔


غریب کھا کر سیر ہوں گے؛ وہ جو یَاہوِہ کے طالب ہیں اُن کی سِتائش کریں گے۔ تمہارے دِل اَبد تک زندہ رہیں!


مُختلف اَور عجِیب تعلیمات سے گُمراہ مت ہونا۔ بہتر یہ ہے کہ تمہارے دِل خُدا کے فضل سے قُوّت پائیں نہ کہ مُختلف پرہیزی کھانوں سے اِس سے کھانے والوں کو کویٔی خاص فائدہ نہ پہُنچا۔


میں کاہِنوں کی جان کو اِفراط سے مطمئن کروں گا، اَور میری قوم میری عُمدہ نِعمتوں سے سَیر ہوگی،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


کیا قادرمُطلق یَاہوِہ کا منصُوبہ یہ نہیں کہ اِنسان کی محنت آگ کا ایندھن بنے، اَور قوموں کا اَپنے آپ کو تھکانا عبث ٹھہرے؟


وہ ہَوا بوتے ہیں اَور گِردباد کی فصل کاٹتے ہیں۔ نہ ڈنٹھل میں بالیں لگتی ہیں؛ نہ اُس میں سے اناج پیدا ہوگا۔ اَور اگر اُس میں سے اناج پیدا بھی ہو جائے، تو پردیسی اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


”اَے لوگو! تُم جو صداقت سے آشنا ہو، جِن کے دِلوں میں میری ہدایت ہے، کان لگا کر میری سُنو: لوگوں کی ملامت سے مت ڈرو اَور اُن کی طَعنہ زنی سے خوفزدہ نہ ہو۔


پھر یِسوعؔ نے ہُجوم کو اَپنے پاس بُلاکر فرمایا، ”تُم سَب، میری بات سُنو، اَور اِسے سمجھنے کی کوشش کرو۔


”پھر اُس نے اَور غُلاموں کو یہ کہہ کر روانہ کیا، ’جنہیں مَیں نے دعوت دی ہے اُنہیں کہو کہ کھانا تیّار ہو چُکاہے: میرے بَیل اَور موٹے موٹے جانور ذبح کئے جا چُکے ہیں اَور سَب کُچھ تیّار ہے۔ شادی کی دعوت میں شریک ہونے کے لیٔے آ جاؤ۔‘


اَے لوگو، تُم جو راستبازی کے پیروی کرتے ہو اَور یَاہوِہ کے طالب ہو، میری سُنو: جِس چٹّان میں سے تُم کاٹے گیٔے اَور جِس کان میں سے تُم کھودے اَور تراشے گیٔے، اُس پر نظر کرو:


میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔


لیکن اِسرائیلؔ جو راستبازی کی شَریعت کا طالب تھا، اُس شَریعت تک نہ پہُنچا۔


یہ لوگ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں؛ کیونکہ آدمیوں کے حُکموں کی تعلیم دیتے ہیں۔‘“


اَے میرے لوگو، میری طرف متوجّہ ہو؛ اَے میری اُمّت، میری طرف کان لگا: ہدایات میری طرف سے دی جائے گی میرا عدل قوموں کے لیٔے نُور ٹھہرے گا۔


اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو، تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛


”آؤ، میرے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ اَور میرے تیّار کئے ہُوئے جامِ شراب میں سے شراب لے کر پیو۔


اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛ میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔


پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔


ایک موٹا تازہ بچھڑا لاکر ذبح کرو تاکہ ہم کھایٔیں اَور جَشن منائیں۔


اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔


کچھ لوگ اَپنی تھیلیوں میں سے سونا نکالتے ہیں اَور ترازو میں چاندی تولتے ہیں؛ پھر سُنار کو اُجرت دے کر اُس سے ایک خُدا کا بُت بنواتے ہیں، اَور اُس کے سامنے جھُک کر اُس کی عبادت کرتے ہیں۔


قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پر سَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا، جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گی جہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔


خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔


”اِس لیٔے اَب اَے میرے بیٹو، میری سُنو؛ مُبارک ہیں وہ جو میری راہوں پر چلتے ہیں۔


لہٰذا اگر تُم جو اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اُن پر سچّے دِل سے عَمل کرو یعنی یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُس کی خدمت کرو،


اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“


وہ راکھ کھاتا ہے۔ اُس کا فریب خواہ دِل اُسے گُمراہ کر دیتاہے؛ وہ اَپنے کو بچا نہیں سَکتا، نہ یہ کہہ سَکتا ہے، ”کیا یہ جو میرے داہنے ہاتھ میں ہے، بطالت نہیں؟“


یہاں تک کہ ایک تیر اُس کے جگر کے پار ہو جاتا ہے، جَیسے ایک چڑیا صیّاد کے دام کی طرف تیزی سے کھنچی چلی جاتی ہے۔


لیکن جو میری سُنتا ہے، وہ سلامتی سے رہے گا اَور ضرر سے بے خوف ہوکر، مطمئن رہے گا۔“


مُبارک ہیں وہ جنہیں راستبازی کی بھُوک اَور پیاس ہے، کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔


اِس خُوراک کے لیٔے جو خَراب ہو جاتی ہے دَوڑ دھوپ نہ کرو، بَلکہ اُس کے لیٔے جو اَبدی زندگی تک باقی رہتی ہے، جو اِبن آدمؔ تُمہیں عطا کرےگا کیونکہ خُدا باپ نے اُن پر مُہر کی ہے۔“


اُس دِن تیرے کندھوں پر سے اُس کا بوجھ اَور تیری گردن پر سے اُن کا جُوا اُٹھالیا جائے گا؛ اَور تیرے موٹاپے کے باعث جُوا توڑ دیا جائے گا۔


یَاہوِہ نے اَپنے داہنے ہاتھ اَور اَپنے قوی بازو کی قَسم کھائی ہے: ”مَیں پھر کبھی تیرے اناج کو تیرے دُشمنوں کی خُوراک نہ بننے دوں گا، نہ ہی پڑوسی تیری نئی مَے پینے پائیں گے جِس کے لیٔے تُم نے محنت اُٹھائی ہے؛


لیکن جو اناج جمع کریں گے وُہی اُسے کھایٔیں گے، اَور یَاہوِہ کی سِتائش کریں گے، اَورجو انگور جمع کریں گے وُہی اُس کا رس میرے پاک مَقدِس کے صحنوں میں پی پائیں گے۔“


اُن کی محنت رائگاں نہ جائے گی نہ اُن کی اَولاد بدبختی کا شِکار ہونے کے لیٔے پیدا ہوگی؛ کیونکہ وہ اَپنی اَولاد سمیت، یَاہوِہ کی مُبارک قوم ٹھہریں گے۔


وہ گیہُوں بوئیں گے لیکن کانٹے بٹوریں گے؛ وہ مشقّت تو کریں گے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ لہٰذا یَاہوِہ کے قہر شدید کے سبب سے وہ شرمندگی کی فصل کاٹیں گے۔“


لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر تُم احتیاط برتو اَور میرا حُکم مانو اَور سَبت کے دِن اِس شہر کے پھاٹکوں سے کویٔی بوجھ نہ لاؤ اَور سَبت کے دِن کسی طرح کا کام کاج نہ کرکے اُس دِن کو مُقدّس مانو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات