Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 54:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے بانجھ عورت، تُم جو بے اَولاد رہی، نغمہ گا؛ تُم کو جسے کبھی دردِزہ نہ ہُوا، نغمہ سرائی کر اَور خُوشی سے للکار، کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ چھوڑی ہُوئی عورت کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے بانجھ تُو جو بے اَولاد تھی نغمہ سرائی کر! تُو جِس نے وِلادت کا درد برداشت نہیں کِیا خُوشی سے گا اور زور سے چِلاّ کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “ख़ुशी के नारे लगा, तू जो बेऔलाद है, जो बच्चे को जन्म ही नहीं दे सकती। बुलंद आवाज़ से शादियाना बजा, तू जिसे पैदाइश का दर्द न हुआ। क्योंकि अब तर्क की हुई औरत के बच्चे शादीशुदा औरत के बच्चों से ज़्यादा हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”خوشی کے نعرے لگا، تُو جو بےاولاد ہے، جو بچے کو جنم ہی نہیں دے سکتی۔ بلند آواز سے شادیانہ بجا، تُو جسے پیدائش کا درد نہ ہوا۔ کیونکہ اب ترک کی ہوئی عورت کے بچے شادی شدہ عورت کے بچوں سے زیادہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 54:1
21 حوالہ جات  

کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اَے بانجھ! تو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی، خُوشی منانا، تو جو دردِزہ سے واقف نہیں؛ آواز بُلند کرکے چِلّا، تُونے جو کبھی محنت نہیں کی؛ کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔“


پھر تُو متروکہ نہ کہلائے گی، اَور نہ تیری سرزمین کو ویرانہ کہا جائے گا۔ بَلکہ تُو حِپضیباہؔ اَور تیری زمین بِیولا کہلائے گی؛ کیونکہ یَاہوِہ تُجھ سے خُوش ہوگا، اَور تیری زمین کا بیاہ رچایا جائے گا۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُور بنے، لیکن وہ جو بھُوکے تھے اَب بھُوکے نہیں ہیں۔ وہ جو بانجھ تھی سات بچّوں کی ماں بنی؛ لیکن وہ جِس کے بہت بچّے ہیں، اُس کی حالت قابل رحم ہے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛ یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛ اِسرائیل خُوشی سے للکار! یروشلیمؔ شادمان ہو، اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛ اَے زمین، شادمان ہو؛ اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو! کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔


پھر بھی تیرے ماتم کے دِنوں میں پیدا ہونے والے بچّے تیرے کان میں کہیں گے، ’یہ جگہ ہمارے لیٔے بہت تنگ ہے؛ ہمیں رہنے کے لیٔے اَور جگہ دے۔‘


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


ہماری ایک چُھوٹی بہن ہے، ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُبھری ہیں۔ جِس روز اُس کی شادی کی بات چلے گی تو ہم اَپنی بہن کے لیٔے کیا کریں گے؟


سارہؔ نے کہا، ”خُدا نے مُجھے ہنسایا اَورجو کویٔی اِس بارے میں سُنے گا وہ بھی میرے ساتھ ہنسے گا۔“


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


وہ اَپنی آوازیں بُلند کرکے خُوشی کے نغمہ گاتے ہیں؛ مغرب کی جانِب سے وہ یَاہوِہ کی عظمت و جلال کے نعرے لگاتے ہیں۔


”حالانکہ تُجھے تباہ کرکے ویران کیا گیا اَور تیرا مُلک بنجر بنایا گیا، لیکن اَب تیرے لوگ تُجھ میں سما نہ پائیں گے، اَور تُجھے تباہ کرنے والے دُورہو جایٔیں گے۔


”زچگی کی اِبتدا سے قبل ہی، اُس نے بچّہ جانا؛ اِس سے پہلے کہ دردِزہ شروع ہو، اُن کے ہاں بیٹا پیدا ہُوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات