Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 52:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛ وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 دیکھو میرا خادِم اِقبال مند ہو گا۔ وہ اعلیٰ و برتر اور نِہایت بُلند ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 देखो, मेरा ख़ादिम कामयाब होगा। वह सरबुलंद, मुमताज़ और बहुत सरफ़राज़ होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 دیکھو، میرا خادم کامیاب ہو گا۔ وہ سربلند، ممتاز اور بہت سرفراز ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 52:13
22 حوالہ جات  

چنانچہ یِسوعؔ نے اُن کے پاس آکر اُن سے فرمایا، ”آسمان اَور زمین کا پُورا اِختیار مُجھے دیا گیا ہے۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


جو اُوپر سے آتا ہے وہ سَب سے اُونچا ہوتاہے؛ جو شخص زمین سے ہے زمینی ہے، اَور زمین کی باتیں کرتا ہے۔ مگر جو آسمان سے آتا ہے وہ سَب سے اُونچا ہوتاہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔


بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔


” ’اَے اعلیٰ کاہِن، یہوشُعؔ، تُم اَور تمہارے ساتھی جو تمہارے سامنے بیٹھے ہیں، وہ آنے والی باتوں کے بطور نِشان ہیں، مَیں اَپنے خادِم یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔


مَیں اَپنے خادِم داویؔد کو اُن کے اُوپر چرواہا مُقرّر کروں گا جو اُن کی پاسبانی کرےگا۔ وہ اُن کی پاسبانی کرتے ہُوئے اَور اُن کا چرواہا ہوگا۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


اَور مُجھ سے کہا، ”اَے اِسرائیل، تُو میرا خادِم ہے، جِس سے میں اَپنا جلال ظاہر کروں گا۔“


اَے جزیروں، میری سُنو؛ اَے دُور دراز کی قومو، کان لگاؤ: میری پیدائش سے پہلے ہی یَاہوِہ نے مُجھے بُلایا؛ اَور بطن مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کیا۔


اِس لیٔے میں اُسے عظیم لوگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا، اَور وہ زور آوروں کے ساتھ لُوٹ کا مال بانٹ لے گا، کیونکہ اُس نے اَپنی جان موت کے لیٔے اُنڈیل دی، اَور وہ بدکاروں کے ساتھ شُمار کیا گیا۔ کیونکہ اُس نے بہُتوں کے گُناہ اُٹھا لیٔے، اَور بدکاروں کے لئے شفاعت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات