Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 کیونکہ اُنہیں کپڑے کی طرح گھُن لگ جائے گا؛ اَور کیڑا اُن کو اُون کی طرح چٹ کر جائے گا۔ لیکن میری راستبازی اَبد تک قائِم رہے گی، اَور میری نَجات پُشت در پُشت برقرار رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ کِیڑا اُن کو کپڑے کی مانِند کھائے گا اور کِرم اُن کو پشمِینہ کی طرح کھا جائے گا لیکن میری صداقت ابد تک رہے گی اور میری نجات پُشت در پُشت۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 क्योंकि किरम उन्हें कपड़े की तरह खा जाएगा, कीड़ा उन्हें ऊन की तरह हज़म करेगा। लेकिन मेरी रास्ती अबद तक क़ायम रहेगी, मेरी नजात पुश्त-दर-पुश्त बरक़रार रहेगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کیونکہ کِرم اُنہیں کپڑے کی طرح کھا جائے گا، کیڑا اُنہیں اُون کی طرح ہضم کرے گا۔ لیکن میری راستی ابد تک قائم رہے گی، میری نجات پشت در پشت برقرار رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:8
12 حوالہ جات  

اَپنی نگاہیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ، اَور نیچے زمین کو دیکھو؛ آسمان دھوئیں کی مانند غائب ہو جایٔیں گے، اَور زمین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اَور اُس کے باشِندے مکھّیوں کی طرح مَر جایٔیں گے۔ لیکن میری نَجات اَبد تک قائِم رہے گی، اَور میری راستی کبھی موقُوف نہ ہوگی۔


یَاہوِہ قادر میرے مددگار ہیں۔ کون ہے جو مُجھے مُجرم قرار دے گا؟ وہ سَب کپڑے کی طرح پُرانے ہو جایٔیں گے؛ کیڑے اُنہیں کھا جایٔیں گے۔


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے کیڑے کے مانند، اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے گھن کی مانند ہُوں۔


”پھر وہ نکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر نظر ڈالیں گے جنہوں نے مُجھ سے بغاوت کی تھی۔ اُن کا کیڑا نہ مَرے گا، نہ اُن کی آگ بُجھےگی اَور وہ تمام بنی آدمؔ کے لیٔے نہایت نفرت اَنگیز ہوں گے۔“


تو پھر اُن کی حیثیت کیا ہے جو مٹّی کے گھروں میں رہتے ہیں، جِن کی بُنیاد خاک میں ہے، اَورجو کیڑے کی طرح مسل دئیے جاتے ہیں!


میں اَپنی راستبازی کو نزدیک لا رہا ہُوں، وہ بہت دُور نہیں ہے؛ اَور میری نَجات میں تاخیر نہ ہوگی۔ میں صِیّونؔ کو نَجات دوں گا، اَور اِسرائیل کو اَپنا جلال بخشوں گا۔


لیکن اِسرائیل کو یَاہوِہ اَبدی نَجات بخشیں گے تُم اَبد تک کبھی شرمندہ نہ ہوگے اَور نہ رُسوا کئے جاؤگے۔


”پس اِنسان ایک سڑی ہُوئی چیز کی طرح ضائع ہو جاتا ہے، گویا ایک کپڑے کی طرح، جسے کیڑا کھا گیا ہو۔


تیری تمام شان و شوکت تیرے سازوں کی دھُن کے ساتھ قبر میں اُتاری گئی؛ اَب کیڑے تیرا بِستر اَور کینچوے تیری چادر ہیں۔


”تمہارے لوگوں اَور مُقدّس شہر کے لیٔے ستّر سات مُقرّر کئے گیٔے ہیں کہ اُن کی سرکشی کا خاتِمہ ہو جائے اَور اُن کے گُناہوں کا اِختتام ہو جائے اَور اُن کے خطاؤں کا کفّارہ دیا جائے، اَور اَبدی راستبازی قائِم ہو، رُویا اَور نبیوں کی نبُوّت کی باتوں پر مُہر ہو اَور پاک ترین مقام کا پھر سے مَسح کیا جائے۔


یہ میرے لیٔے نوحؔا کے دِنوں کی طرح ہے، جَب مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ زمین پر نوحؔا کا سا سیلاب پھر کبھی نہ آئے گا۔ پس اَب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیں تُجھ پر خفا نہ ہوں گا، اَور نہ ہی تُجھے کبھی ڈانٹوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات