Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 میں اِسے اُن کے ہاتھ میں دُوں گا جنہوں نے تُجھے سخت اَذیّت پہُنچائی، اَور تُجھ سے کہا، لیٹ جا تاکہ ہم تیرے اُوپر سے گزریں۔ اَور تُونے اَپنی پیٹھ کو زمین بنا دیا، گویا وہ سڑک ہو جِس پر سے لوگ گزرتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور مَیں اُسے اُن کے ہاتھ میں دُوں گا جو تُجھے دُکھ دیتے اور جو تُجھ سے کہتے تھے کہ جُھک جا تاکہ ہم تیرے اُوپر سے گُذریں اور تُو نے اپنی پِیٹھ کو گویا زمِین بلکہ گُذرنے والوں کے لِئے سڑک بنا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अब मैं इसे उनको पकड़ा दूँगा जिन्होंने तुझे अज़ियत पहुँचाई है, जिन्होंने तुझसे कहा, ‘औंधे मुँह झुक जा ताकि हम तुझ पर से गुज़रें।’ उस वक़्त तेरी पीठ ख़ाक में धँसकर दूसरों के लिए रास्ता बन गई थी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اب مَیں اِسے اُن کو پکڑا دوں گا جنہوں نے تجھے اذیت پہنچائی ہے، جنہوں نے تجھ سے کہا، ’اوندھے منہ جھک جا تاکہ ہم تجھ پر سے گزریں۔‘ اُس وقت تیری پیٹھ خاک میں دھنس کر دوسروں کے لئے راستہ بن گئی تھی۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:23
15 حوالہ جات  

جَب وہ اُن بادشاہوں کو یہوشُعؔ کے پاس لے آئے تَب اُس نے اِسرائیل کے سَب آدمیوں کو بُلایا اَور اُس نے لشکر کے اُن سرداروں کو جو اُس کے ساتھ آئےتھے حُکم دیا، ”یہاں آکر اَپنے اَپنے پاؤں اِن بادشاہوں کی گردن پر رکھو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے آگے آکر اَپنے اَپنے پاؤں اُن کی گردنوں پر رکھ دئیے۔


”مَیں یروشلیمؔ کو اُس کے اِردگرد کے سَب لوگوں کے لیٔے ایک لڑکھڑا دینے والا پیالہ بناؤں گا۔ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا محاصرہ کیا جائے گا۔


اَور جِس عورت کو تُم نے دیکھا، یہ وہ شہر عظیم ہے جو زمین کے بادشاہوں پر حُکومت کرتا ہے۔“


لیکن بیت المُقدّس کے باہر والے صحن کو چھوڑ دینا کیونکہ وہ غَیریہُودی لوگوں کو دے دیا گیا ہے۔ وہ بِیالیس مہینوں تک مُقدّس شہر کو پامال کرتے رہیں گے۔


بدکار صادق کا فدیہ ہوگا، اَور دغاباز راستبازوں کے بدلہ میں دیا جائے گا۔


صادق مُصیبت سے رِہائی پاتاہے، اَور بدکار اُس میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔


آپ نے لوگوں کو ہمارے سَر پر سوار کیا اَور ہم آگ اَور پانی میں سے گزرے، لیکن آپ ہمیں اَیسے مقام پر لے آئے جہاں فراوانی ہی فراوانی ہے۔


جِس طرح تُم نے میرے مُقدّس پہاڑ پر وہ پیالہ پیا، اُسی طرح سَب قومیں مُتواتر پیئیں گی؛ وہ پیتی رہیں گی اَور اَیسی ہو جائیں گی گویا کبھی وُجُود میں ہی نہیں تھیں۔


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


ہل جوتنے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے اَور اَپنی ریگھاریاں لمبی بنائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات