Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 51:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 خوفزدہ قَیدی جلد ہی آزاد کئے جایٔیں گے؛ وہ قَیدخانہ کی کوٹھری میں نہ مَریں گے، اَور نہ اُنہیں روٹی کی کمی ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 جلاوطن اسِیر جلدی سے آزاد کِیا جائے گا۔ وہ غار میں نہ مَرے گا اور اُس کی روٹی کم نہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जो ज़ंजीरों में जकड़ा हुआ है वह जल्द ही आज़ाद हो जाएगा। न वह मरकर क़ब्र में उतरेगा, न रोटी से महरूम रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے وہ جلد ہی آزاد ہو جائے گا۔ نہ وہ مر کر قبر میں اُترے گا، نہ روٹی سے محروم رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 51:14
12 حوالہ جات  

بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


اَور جہاں تک تمہاری بات ہے، تمہارے ساتھ میرے عہد کے خُون کے سبب سے، مَیں تمہارے اسیروں کو موت کے اَندھے کنویں سے نکال لاؤں گا۔


اَے یروشلیمؔ اَپنے اُوپر سے گَرد جھاڑ دے؛ اُٹھ اَور تخت نشین ہو اَے صِیّونؔ کی اسیر بیٹی اَپنے گلے کے طوق کھول کر اَپنے آپ کو آزاد کر لے۔


وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے، نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔ اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔


تَب یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے آبائی خاندانوں کے سردار، کاہِنؔ اَور لیوی اَور ہر کویٔی جِس کے دِل میں یَاہوِہ نے تحریک پیدا کی یروشلیمؔ جانے اَور وہاں یَاہوِہ خُدا کا بیت المُقدّس تعمیر کرنے کے لیٔے تیّار ہو گئے۔


یرمیاہؔ کو تہہ خانہ کے ایک محرابی چھت کے کمرے میں قَید کیا گیا تھا جہاں وہ بہت دِنوں تک رہا۔


وہ تمہارے زمانہ کے لیٔے محکم بُنیاد ہوگا، نَجات، حِکمت اَور عِرفان کا بھرپُور ذخیرہ؛ اَور یَاہوِہ کا خوف اِس خزانہ کی کُنجی ہے۔


اگرچہ یَاہوِہ تُمہیں مُصیبت کی روٹی اَور دُکھ کا پانی بھی دے تو بھی تمہارے مُعلّم اَب اَور چھُپے نہ رہیں گے۔ تُم اُنہیں اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے۔


لیکن یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ہاں، قَیدی زورآور سے چھُڑا لیٔے جایٔیں گے، اَور مالِ غنیمت ظالِم سے چھین لیا جائے گا؛ میں اُن لوگوں سے لڑوں گا جو تُجھ سے لڑتے ہیں، اَور تیرے بچّوں کو بچا لُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات