Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 50:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یَاہوِہ قادر میرے مددگار ہیں۔ کون ہے جو مُجھے مُجرم قرار دے گا؟ وہ سَب کپڑے کی طرح پُرانے ہو جایٔیں گے؛ کیڑے اُنہیں کھا جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 دیکھو خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گا۔ کَون مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا؟ دیکھ وہ سب کپڑے کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔ اُن کو کِیڑے کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब क़ादिरे-मुतलक़ ही मेरी मदद करता है। तो फिर कौन मुझे मुजरिम ठहराएगा? यह तो सब पुराने कपड़े की तरह घिसकर फटेंगे, कीड़े उन्हें खा जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب قادرِ مطلق ہی میری مدد کرتا ہے۔ تو پھر کون مجھے مجرم ٹھہرائے گا؟ یہ تو سب پرانے کپڑے کی طرح گھس کر پھٹیں گے، کیڑے اُنہیں کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 50:9
10 حوالہ جات  

”پس اِنسان ایک سڑی ہُوئی چیز کی طرح ضائع ہو جاتا ہے، گویا ایک کپڑے کی طرح، جسے کیڑا کھا گیا ہو۔


اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛ ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔ مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛ اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔


زمین اَور آسمان نِیست ہو جایٔیں گے مگر آپ قائِم رہیں گے؛ وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔ آپ اُنہیں پوشاک کی مانند لپیٹیں گے اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔


آپ لوگوں کو اُن کے گُناہوں کے باعث تنبیہ کرتے اَور سزا دیتے ہیں؛ اَور آپ اُن کی مرغوب اَشیا کو کیڑے کی مانند تلف کر دیتے ہیں۔ اِنسان کی ہستی محض دَم بھر کی ہے۔


تمہارا مال برباد ہو گیا اَور تمہاری پوشاکوں کو کیڑوں نے کھا لیا۔


تیرے خِلاف بنایا گیا کویٔی بھی ہتھیار کامیاب نہ ہوگا، اَور تُو ہر اُس زبان کو جو تُجھے مُلزم قرار دے گی جھُوٹا ثابت کر دے گا۔ کہ یہ ہی ہے یَاہوِہ کے خادِموں کی مِیراث اَور یہ ہی ہے میری طرف سے اُن کی راستبازی،“ یَاہوِہ کا یہ ہی فرمان ہے۔


اگر اَب بھی کویٔی میرے خِلاف اِلزام لگاتاہے، تو میں چُپ سادھ لُوں گا اَور اَپنی جان دے دُوں گا۔


مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات