Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 افسوس تُم پرجو گھر سے گھر جوڑتے ہو اَور کھیت سے کھیت مِلاتے ہو تاکہ جگہ تک باقی نہ بچے اَور تُم ہی مُلک میں اکیلے بسے رہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اُن پر افسوس جو گھر سے گھر اور کھیت سے کھیت مِلا دیتے ہیں یہاں تک کہ کُچھ جگہ باقی نہ بچے اور مُلک میں وُہی اکیلے بسیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तुम पर अफ़सोस जो यके बाद दीगरे घरों और खेतों को अपनाते जा रहे हो। आख़िरकार दीगर तमाम लोगों को निकलना पड़ेगा और तुम मुल्क में अकेले ही रहोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تم پر افسوس جو یکے بعد دیگرے گھروں اور کھیتوں کو اپناتے جا رہے ہو۔ آخرکار دیگر تمام لوگوں کو نکلنا پڑے گا اور تم ملک میں اکیلے ہی رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:8
14 حوالہ جات  

وہ لالچ سے کھیتوں کو ضَبط کرلیتے ہیں، اَور گھروں کو چھین لیتے ہیں۔ وہ لوگوں کو اُن کے گھروں سے، اَور اَپنے ہم جنسوں کو اُن کی مِیراث سے محروم کر دیتے ہیں۔


اَے شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں! اَے ریاکاروں! تُم پر افسوس، کیونکہ تُم نے آسمان کی بادشاہی کو لوگوں کے داخلہ کے لیٔے بند کر دیتے ہو، کیونکہ نہ تو خُود داخل ہوتے ہو اَور نہ تو داخل ہونے والے کو داخل ہونے دیتے ہو۔


”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے مُلک کے اُن کھنڈروں میں بسنے والے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اَبراہامؔ اکیلا تھا، پھر بھی وہ مُلک کا وارِث ہُوا اَور ہم لاتعداد ہیں اِس لیٔے یقیناً مُلک ہمیں مِیراث میں دیا گیا ہے۔


”اَے آدمؔ زاد، اہلِ یروشلیمؔ نے تیرے بھائیوں یعنی تیرے قریبی رشتہ داروں اَور تمام بنی اِسرائیل کے متعلّق کہا ہے، ’وہ یَاہوِہ سے کافی دُور ہیں اَور یہ مُلک ہمیں مِیراث میں دے دیا گیا ہے۔‘


وہ ویران شہروں میں بسے گا اَیسے مکانوں میں جِن میں کویٔی نہ رہتا ہو، اَیسے گھروں میں جو نہایت خستہ حالت میں ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،


اَیسی کویٔی شَے نہیں بچی جِس پر اُس نے ہاتھ نہ مارا ہو؛ اُس کی خُوشحالی قائِم نہ رہے گی۔


لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے، لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔


اُن پر افسوس جو بدی کا منصُوبہ باندھتے ہیں، اَور بِستر پر پڑے ہُوئے شرارت کا منصُوبہ بناتے ہیں! اَور صُبح ہوتے ہی اُس پر عَمل کرتے ہیں کیونکہ وہ عَمل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔


کیا یہ سَب ٹھٹّھا کرکے اُس پر طنز نہ کریں گے اَور یہ یہ ضرب المثل کہتے ہُوئے اُسے حقیر نہ جانیں گے کہ اُس پر افسوس جو چوری کے مال کا انبار لگاتاہے اَور جبراً سے مال حاصل کرکے خُود کو مالدار بناتا ہے! مگر اَیسا کب تک ہوگا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات