یسعیاہ 5:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ29 اُن کی گرج شیروں کے گرجنے کی طرح ہے، اَور وہ جَوان شیروں کی طرح دھاڑتے ہیں؛ وہ غرّاتے ہُوئے شِکار پر جھپٹتے ہیں اَور بے روک ٹوک اُسے لے جاتے ہیں اَور کویٔی اُسے نہیں بچاتا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس29 وہ شیرنی کی مانِند گرجیں گے۔ ہاں وہ جوان شیروں کی طرح دھاڑیں گے وہ غُرّا کر شِکار پکڑیں گے اور اُسے بے روک ٹوک لے جائیں گے اور کوئی بچانے والا نہ ہو گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस29 वह शेरनी की तरह गरजते हैं बल्कि जवान शेरबबर की तरह दहाड़ते और ग़ुर्राते हुए अपना शिकार छीनकर वहाँ ले जाते हैं जहाँ उसे कोई नहीं बचा सकता। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن29 وہ شیرنی کی طرح گرجتے ہیں بلکہ جوان شیرببر کی طرح دہاڑتے اور غُراتے ہوئے اپنا شکار چھین کر وہاں لے جاتے ہیں جہاں اُسے کوئی نہیں بچا سکتا۔ باب دیکھیں |
”دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا، وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“
پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے اَور حالانکہ بہت سے چرواہے اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں، تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔