Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اُن میں سے نہ کویٔی تھکتا ہے نہ ٹھوکر کھاتا ہے، نہ کویٔی اُونگھتا ہے نہ سوتا ہے؛ اُن کی کمر کا کویٔی بند بھی ڈھیلا نہیں ہو پاتا، نہ ہی کسی کی جُوتی کاتسمہ ٹوٹتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 نہ کوئی اُن میں تھکے گا نہ پِھسلے گا۔ نہ کوئی اُونگھے گا نہ سوئے گا۔ نہ اُن کا کمربند کُھلے گا اور نہ اُن کی جُوتِیوں کا تسمہ ٹُوٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 उनमें से कोई नहीं जो थकामाँदा हो या लड़खड़ाकर चले। कोई नहीं ऊँघता या सोया हुआ है। किसी का भी पटका ढीला नहीं, किसी का भी तसमा टूटा नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اُن میں سے کوئی نہیں جو تھکاماندہ ہو یا لڑکھڑا کر چلے۔ کوئی نہیں اونگھتا یا سویا ہوا ہے۔ کسی کا بھی پٹکا ڈھیلا نہیں، کسی کا بھی تسمہ ٹوٹا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:27
14 حوالہ جات  

وہ بادشاہوں کے کمربند اُترواکر اُنہیں لنگوٹ پہناکر غُلام بنا دیتے ہیں۔


وہ اُمرا پر ذِلّت برساتے ہیں اَور زور آوروں کو خالی ہاتھ کر دیتے ہیں۔


بادشاہ کے چہرہ کا رنگ اُڑ گیا اَور وہ اِس قدر خوفزدہ ہُوا کہ اُس کے گھُٹنے آپَس میں ٹکرانے لگے اَور اُس کی ٹانگیں ڈھیلی پڑ گئیں۔


میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔ میں تیری کمر کسوں گا، حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا،


”یَاہوِہ اَپنے ممسوح خورشؔ کے حق یُوں فرماتے ہیں مَیں نے اُس کے داہنے ہاتھ کو اِس لیٔے تھام لیا ہے کہ اُس کے سامنے قوموں کو پست کروں اَور بادشاہوں کا زرہ بکتر اُتار دُوں، اُس کے سامنے دروازے کھول دُوں تاکہ پھاٹک بند نہ کئے جایٔیں:


راستبازی اُس کا کمربند ہوگی اَور وفاداری اُس کی کمر کا پٹکا ہوگی۔


یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں، وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛ یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔ دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛ اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔


خُدا ہی قُوّت سے مُجھے مُسلّح کرتے ہیں اَور میری راہ کو کامل کرتے ہیں۔


”اِس کے علاوہ تُمہیں یہ بھی مَعلُوم ہے کہ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے میرے ساتھ کیا کیا غلط سلُوک کیا تھا، اُس نے اِسرائیلی فَوج کے دو سپہ سالاروں ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ کے ساتھ کیا کیا تھا۔ یُوآبؔ نے اُنہیں قتل کیا اَور صُلح کے وقت اَیسے خُون بہایا، گویا جنگ جاری ہے اَور اُس نے خُون سے اَپنے کمربند اَور جُوتوں کو آلُودہ کیا۔


نوجوان مَرد، اَور نوجوان عورتیں، دُودھ پیتے بچّے اَور پکے بال والے، گھروں میں دہشت سے، اَور گلیوں میں تلوار سے بے اَولاد ہوں گے۔


حضرت یُوحنّا اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔


تَب تُم اَپنی راہ پر سلامتی سے چل سکوگے، اَور تمہارے پاؤں ٹھوکر نہ کھایٔیں گے؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات