Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 افسوس اُن پرجو خُود کو اَپنی نگاہوں میں دانشمند اَور ذہین سمجھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اُن پر افسوس جو اپنی نظر میں دانِش مند اور اپنی نِگاہ میں صاحِبِ اِمتیاز ہیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 तुम पर अफ़सोस जो अपनी नज़र में दानिशमंद हो और अपने आपको होशियार समझते हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 تم پر افسوس جو اپنی نظر میں دانش مند ہو اور اپنے آپ کو ہوشیار سمجھتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:21
13 حوالہ جات  

آپَس میں یکدل رہو، مغروُر نہ بنو بَلکہ ادنیٰ لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانے پر راضی رہو۔ اَپنے آپ کو دُوسروں سے عقلمند نہ سمجھو۔


تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛ یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔


اگر تُم اَیسے آدمی کو دیکھتے ہو جو اَپنی نگاہ میں عقلمند بنتا ہے، تو اُس کی نِسبت احمق کے لیٔے زِیادہ اُمّید ہے۔


وہ عقلمند ہونے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن احمق نکلے۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”اگر تُم اَندھے ہوتے تو اِتنے گُنہگار نہ سمجھے جاتے؛ لیکن اَب جَب کہ تُم کہتے ہو کہ ہماری آنکھیں ہیں، تو تمہارا گُناہ قائِم رہتاہے۔


کاہل اَپنے آپ کو مُدلّل جَواب دینے والے سات شَخصوں سے بھی زِیادہ دانا سمجھتا ہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے منظُور نہیں کہ تُم اِس راز سے ناواقِف رہو اَور اَپنے آپ کو عقلمند سمجھنے لگو۔ وہ راز یہ ہے کہ اِسرائیلؔ کا ایک حِصّہ کسی حَد تک سخت دِل ہو گیا ہے اَور جَب تک خُدا کے پاس آنے والے غَیریہُودیوں کی تعداد پُوری نہیں ہو جاتی وہ وَیسا ہی رہے گا۔


جِس طرح گورخر کا بچّہ اِنسان بَن کر پیدا نہیں ہو سَکتا اُسی طرح بےوقُوف اِنسان بھی عقلمند نہیں بَن سَکتا۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!


وہ شہزادوں کو ہیچ کر دیتاہے اَور اِس دُنیا کے حاکموں کو ناچیز بنا دیتاہے۔


تُونے اَپنی شرارت پر بھروسا کیا اَور کہا، ’مُجھے کویٔی نہیں دیکھتا۔‘ تیری حِکمت اَور تیری دانش نے تُجھے بہکایا جَب تُونے اَپنے دِل میں کہا، ’میں ہی ہُوں اَور میرے سِوا اَور کویٔی نہیں۔‘


کیونکہ وہ کہتاہے: ” ’مَیں نے اَپنے بازو کی قُوّت اَور اَپنی حِکمت سے یہ کیا ہے کیونکہ مُجھ میں اُتنی سمجھ ہے۔ مَیں نے قوموں کی حُدوُد کو سَر کا دیا، اُن کے خزانے لُوٹ لیٔے؛ اَور زورآور بہادر کی طرح اُن کے بادشاہوں کو مطیع کر لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات