Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 افسوس اُن پرجو کہتے ہیں، ”خُدا عجلت سے کام لے۔ اَور اَپنا کام جلدی سے کر ڈالے تاکہ ہم اُسے دیکھیں۔ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا منصُوبہ عَمل میں آئے، اَور جلد آئے، تاکہ ہم اُسے جانیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور جو کہتے ہیں کہ وہ جلدی کرے اور پُھرتی سے اپنا کام کرے کہ ہم دیکھیں اور اِسرائیل کے قُدُّوس کی مشورَت نزدِیک ہو اور آن پُہنچے تاکہ ہم اُسے جانیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 तुम कहते हो, “अल्लाह जल्दी जल्दी अपना काम निपटाए ताकि हम इसका मुआयना करें। जो मनसूबा इसराईल का क़ुद्दूस रखता है वह जल्दी सामने आए ताकि हम उसे जान लें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 تم کہتے ہو، ”اللہ جلدی جلدی اپنا کام نپٹائے تاکہ ہم اِس کا معائنہ کریں۔ جو منصوبہ اسرائیل کا قدوس رکھتا ہے وہ جلدی سامنے آئے تاکہ ہم اُسے جان لیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:19
13 حوالہ جات  

”اَے آدمؔ زاد، یہ کیسی ضرب المثل ہے جو اِسرائیل کے مُلک میں رائج ہے: ’دِن گزرتے جاتے ہیں اَور کویٔی رُویا پُوری نہیں ہوتی‘؟


وہ مُجھ سے کہتے رہتے ہیں کہ، ”یَاہوِہ کا کلام کہاں ہے؟ اُسے تو اَب مُکمّل ہو جانا چاہئے!“


لیکن تُم، یَاہوِہ کا یہ پیغام ہے، اَیسا ہرگز نہ کہنا کیونکہ ہر شخص کا اَپنا کلام خُود اُس کا پیغام بَن جاتا ہے اَور اِس طرح سے تُم زندہ قادرمُطلق یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے کلام کو توڑ مروڑ ڈالتے ہو۔


”اَے آدمؔ زاد، بنی اِسرائیل کہہ رہے ہیں، ’جو رُویا یہ دیکھتا ہے وہ آج سے کیٔی سال بعد پُوری ہوگی اَور اُس کی نبُوّت بھی بہت دُور کے زمانہ سے تعلّق رکھتی ہے۔‘


اُن جھوٹے نبیوں میں سے کون یَاہوِہ کی مجلس میں کھڑا ہُواہے، کہ یَاہوِہ کا دیدار کرے اَور اُن کے کلام کو سُنے، کس پر فی الحقیقت یَاہوِہ کا کلام نازل ہُواہے؟


یَاہوِہ کا کلام سُن کر تھرتھرانے والو، اُس کا کلام سُنو: ”تمہارے بھایٔی جو تُم سے بَیر رکھتے ہیں، اَور میرے نام کی وجہ سے تُمہیں الگ کر دیتے ہیں، یُوں کہتے ہیں: ’یَاہوِہ کو اَپنا جلال ظاہر کرنے دو، تاکہ ہم تمہاری خُوشی دیکھ پائیں!‘ لیکن وہ شرمندہ کئے جایٔیں گے۔


یہ راہ چھوڑ دو، اِس راستہ سے ہٹ جاؤ، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو ہمارے رُوبرو لانے سے باز آؤ۔“


جَب یہُودی طُومار کے تین یا چار ورق پڑھ لیتا تَب بادشاہ اُنہیں محرِّر کے چاقُو سے کاٹ لیتا اَور انگیٹھی میں پھینک دیتا تھا۔ اِس طرح سے پُورا طُومار آگ میں جَلا دیا گیا۔


تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔ لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی، تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“


تُم نے اَپنی باتوں سے یَاہوِہ کو بیزار کر دیا ہے۔ تو بھی تُم پُوچھتے ہو کہ ہم نے اُنہیں کیسے بیزار کیا ہے؟ یہ کہہ کر کہ، ”وہ سَب جو بدی کرتے ہیں یَاہوِہ کی نظر میں نیک ہیں اَور وہ اُن سے خُوش ہے اَور یا یہ کہہ کر کہ اِنصاف کا خُدا کہاں ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات