Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 دس ایکڑ تاکستان سے صِرف ایک بَت مَے حاصل کی جا سکے گی، اَور ایک حُومر بیج صِرف ایک ایفہ اناج۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ پندرہ بِیگھے تاکِستان سے فقط ایک بَت مَے حاصِل ہو گی اور ایک خومر بِیج سے ایک اَیفہ غلّہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 दस एकड़ ज़मीन के अंगूरों से मै के सिर्फ़ 22 लिटर बनेंगे, और बीज के 160 किलोग्राम से ग़ल्ला के सिर्फ़ 16 किलोग्राम पैदा होंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 دس ایکڑ زمین کے انگوروں سے مَے کے صرف 22 لٹر بنیں گے، اور بیج کے 160 کلو گرام سے غلہ کے صرف 16 کلو گرام پیدا ہوں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:10
13 حوالہ جات  

اَور جَب مَیں تمہاری رسد مُہیّا کے سلسلہ کو برباد کر دُوں گا تو دس عورتیں ایک ہی تنور میں تمہاری روٹی پکائیں گی اَور تُمہیں وزن کے حِساب سے تھوڑی تھوڑی دیں گی۔ تُم کھاؤگے لیکن سیر نہ ہوگے۔


اُس وقت جَب کویٔی بیس پیمانوں کی اُمّید رکھتا تھا تو اُسے صرف دس ہی ملتے تھے اَور جَب کویٔی انگوری حوض سے پچاس پیمانے مَے نکالنے جاتا تھا تو اُسے بیس ہی ملتے تھے۔


تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“


مٹّی کے ڈھیلوں کے نیچے بیج جھُلس گیٔے۔ گودام خستہ حال ہیں، اَور کھتّے توڑ دئیے گیٔے ہیں، کیونکہ کھیتی سُوکھ گی ہے۔


” ’اگر کویٔی شخص اَپنی موروثی زمین کا کچھ حِصّہ یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرے تو اُس کی قیمت اُس کے لیٔے درکار بیج کی مقدار کے مُطابق مُقرّر ہوگی یعنی جَو کے بیج کے ایک حُومر کے لیٔے پچاس ثاقل۔


تُم کھیت میں کافی بیج ڈالوگے لیکن بہت ہی کم فصل کاٹوگے کیونکہ ٹِڈّیاں اُسے کھا جایٔیں گی۔


تُم انگوری باغ لگاؤگے اَور اُن میں کاشتکاری کروگے لیکن تُم اُس کا انگوری شِیرہ نہ پیوگے اَور نہ انگور جمع کر پاؤگے کیونکہ اُنہیں کیڑے کھا جایٔیں گے۔


اُس وقت ہر اُس جگہ جہاں ہزار چاندی کے ثاقلوں کے ہزار انگوری بیلوں کی جگہ میں وہاں صِرف جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے ہوں گے۔


اَور میرے لوگوں کی سرزمین کے لیٔے بھی، جِس میں کثرت سے کانٹے اَور جھاڑیاں اُگی ہُوئی ہیں ہاں تمام عشرت گھروں کے لیٔے اَور اُس پُر رونق شہر کے لیٔے ماتم کرو۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


اَور وہ کلیاں، شاخیں اَور چراغدان خالص سونے کے ایک ہی ٹکڑے سے گڑھ کر بنائے گیٔے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات