Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 5:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں اَپنے محبُوب کے لیٔے اُس کے تاکستان کا نغمہ گاؤں گی: میرے محبُوب کا تاکستان کا باغ تھا ایک زرخیز پہاڑی پر۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اب مَیں اپنے محبُوب کے لِئے اپنے محبُوب کا ایک گِیت اُس کے تاکِستان کی بابت گاؤُں گا۔ میرے محبُوب کا تاکِستان ایک زرخیز پہاڑ پر تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 आओ, मैं अपने महबूब के लिए गीत गाऊँ, एक गीत जो उसके अंगूर के बाग़ के बारे में है। मेरे प्यारे का बाग़ था। अंगूर का यह बाग़ ज़रख़ेज़ पहाड़ी पर था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 آؤ، مَیں اپنے محبوب کے لئے گیت گاؤں، ایک گیت جو اُس کے انگور کے باغ کے بارے میں ہے۔ میرے پیارے کا باغ تھا۔ انگور کا یہ باغ زرخیز پہاڑی پر تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 5:1
23 حوالہ جات  

یِسوعؔ اُنہیں تمثیلوں کے ذریعہ تعلیم دینے لگے: ”ایک شخص نے انگوری باغ لگایا۔ اَور اُس کے چاروں طرف احاطہ کھڑا کیا، اُس میں انگوروں کا رس نکالنے کے لیٔے ایک حوض کھودا اَور نگہبانی کے لیٔے ایک بُرج بھی بنایا۔ اَور تَب اُس نے انگوری باغ کاشت کاروں کو ٹھیکہ پردے دیا اَور خُود پردیس چلا گیا۔“


پھر یِسوعؔ نے لوگوں کو یہ تمثیل سُنایٔی: ”ایک شخص نے انگوری باغ لگایا اَور اُسے کُچھ کاشت کاروں کو ٹھیکے پردے کر خُود ایک لمبے عرصہ کے لیٔے پردیس چلا گیا۔


”میں انگور کی حقیقی بیل ہُوں، اَور میرا باپ باغبان ہے۔


”ایک اَور تمثیل سُنو! ایک زمین دار نے انگوری باغ لگایا اَور اُس کے چاروں طرف احاطہ کھڑا کیا، اُس میں انگوروں کے رس کا ایک حوض کھودا اَور نگہبانی کے لیٔے ایک بُرج بھی بنایا۔ اَور تَب اُس نے انگوری باغ کاشت کاروں کو ٹھیکہ پردے دیا اَور خُود پردیس چلا گیا۔


پھر بھی مَیں نے تُمہیں ایک عُمدہ انگوری بیل، اَور بہترین قِسم کے بیج کی مانند اِنتخاب کرکے لگایا۔ پھر اَیسا کیا ہو گیا کہ تُم بے حقیقت ہو گئے اَور جنگلی بیل میں کیسے تبدیل ہو گئے؟


خُدا مُلک مِصر سے ایک انگور کی بیل لے آئے؛ اَور قوموں کو اُکھاڑ کر اُسے لگایا۔


میرا محبُوب صرف میرا ہے اَور میں اُسی کی ہُوں؛ اُسی کی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔


میں اَپنے محبُوب کی ہو چُکی ہُوں اَور وہ میرا؛ وُہی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔


اُس کی باتیں میٹھی ہیں؛ غرض وہ ہر لحاظ سے لطیف ہے۔ اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، یہ ہے میرا محبُوب، میرا رفیق۔


میں سوئی ہویٔی تھی مگر میرا دِل جاگ رہاتھا۔ سُنو! میرا محبُوب کھٹکھٹا رہاہے: ”اَے میری بہن! اَے میری محبُوبہ! میرے لیٔے دروازہ کھولو، میری کبُوتری، میری کامل ساتھی۔ میرا سَر شبنم سے تر ہے، اَور میری زُلفیں رات کی شبنم سے بھیگی ہُوئی ہیں۔“


جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوں تو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛ میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔


مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔


اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں، تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔


کیٔی چرواہے نے میرے انگوری باغ کو تباہ کریں گے، اَور میرے کھیتوں کو پامال کریں گے؛ اَور میرے دِل پسند حِصّے کو اُجاڑ کر ویران زمین بنا دیں گے۔


”اَے آدمؔ زاد، انگور کی بیل کی لکڑی جنگل کے کسی اَور درخت کی شاخ کی لکڑی سے کس طرح بہتر ہے؟


اِسرائیل ایک لہلہاتی ہُوئی انگور کی بیل تھا؛ جِس میں کثرت سے پھل لگے جوں جوں اُس کا پھل بڑھتا گیا، اُس نے زِیادہ مذبحے تعمیر کئے؛ جوں جوں اُس کی زمین سدھرتی گئی، اُسی قدر وہ مُقدّس سُتون آراستہ کرتا گیا۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ایک بہترین مُلک میں لے جا رہے ہیں جو قُدرتی نالوں اَور پانی کے دریاؤں اَور گہرے چشموں کا مُلک ہے جو وادیوں اَور پہاڑوں میں سے پھوٹ کر نکلتے ہیں۔


جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرنا کہ اُنہُوں نے تُمہیں بہترین مُلک عنایت کیا ہے۔


” ’تیری ماں تیرے تاکستان کی بیل کی طرح تھی جو پانی کے کنارے لگائی گئی تھی؛ پانی کی کثرت کے باعث اُس میں پھل لگا اَور شاخیں نکلیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات