Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 49:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانند بنایا، اَور مُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں پناہ دی؛ اُس نے مُجھے چمکیلا تیر بنا کر اَپنے ترکش میں چُھپائے رکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانِند بنایا اور مُجھ کو اپنے ہاتھ کے سایہ تلے چِھپایا اُس نے مُجھے تیرِ آب دار کِیا اور اپنے ترکش میں مُجھے چِھپا رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसने मेरे मुँह को तेज़ तलवार बनाकर मुझे अपने हाथ के साये में छुपाए रखा, मुझे तेज़ तीर बनाकर अपने तरकश में पोशीदा रखा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس نے میرے منہ کو تیز تلوار بنا کر مجھے اپنے ہاتھ کے سائے میں چھپائے رکھا، مجھے تیز تیر بنا کر اپنے ترکش میں پوشیدہ رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 49:2
20 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا کا کلام زندہ، مؤثر اَور ہر دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے جو ہمارے اَندر جا کر ہماری رُوح، جان، بند بند اَور گُودے گُودے کو چیرتا ہُوا گزر جاتا ہے اَور ہمارے دِل کے خَیالوں اَور اِرادوں کو جانچتا ہے۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں سات سِتارے تھے، اَور اُس کے مُنہ سے ایک دو دھاری تیز تلوار نکلتی تھی؛ اَور اُس کا چہرہ دوپہر کے وقت چمکنے والے آفتاب کی مانند خُوب چمک رہاتھا۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے، تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے، اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔


مَیں نے اَپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈال دیا ہے اَور تُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں چھُپا رکھتا ہے مَیں جو افلاک کو اُن کی جگہ پر قائِم کرتا ہُوں، جِس نے زمین کی بُنیاد ڈالی، اَورجو اہلِ صِیّونؔ سے کہتاہے، ’تُم میرے لوگ ہو۔‘ “


”پِرگمُنؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جِس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے وہ یہ فرماتا ہے۔


کیونکہ دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے اِس تمام مُلک، یہُودیؔہ کے بادشاہوں اَور اُس کے سبھی حاکموں اَور کاہِنوں اَور تمام مُلک کے باشِندوں کے خِلاف ایک فصیلدار شہر، لوہے کا سُتون اَور کانسے کی دیوار بنا کر کھڑا کیا ہے۔


بَلکہ وہ مسکینوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے، اَور دُنیا کے غریبوں کا فیصلہ عدل سے کریں گے۔ وہ اَپنی زبان کے عصا سے زمین کو ماریں گے اَور اَپنے لبوں کے دَم سے بدکاروں کو ہلاک کریں گے۔


اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛ میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔


جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے، وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔


اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ ”وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔“ وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔


اَور یِسوعؔ نے زور سے چِلّاکر کہا، ”اَے باپ! میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں“ اَور یہ کہہ کر دَم توڑ دیا۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔


لہٰذا تَوبہ کرو، ورنہ! میں جلد ہی تمہارے پاس آؤں گا اَور اَپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔


اَور جَب میرا جلال وہاں سے گزرے گا تو میں تُمہیں اُس چٹّان کے شگاف میں رکھوں گا اَور اَپنے ہاتھ سے تُمہیں اُس وقت تک ڈھانکے رہُوں گا جَب تک کہ میں گزر نہ جاؤں۔


تُم میں کون یَاہوِہ کا خوف رکھتا ہے اَور اُن کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو تاریکی میں چلتا ہے، اَور رَوشنی سے محروم ہے، وہ یَاہوِہ کے نام پر توکّل کرے اَور اَپنے خُدا پر بھروسا رکھے۔


آپ کی اُڑنے والے تیروں کی رَوشنی اَور نیزے کی چمک سے سُورج اَور چاند آسمان میں ٹھہر گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات