Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 49:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛ تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 देख, मैंने तुझे अपनी दोनों हथेलियों में कंदा कर दिया है, तेरी ज़मीनबोस दीवारें हमेशा मेरे सामने हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 دیکھ، مَیں نے تجھے اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کندہ کر دیا ہے، تیری زمین بوس دیواریں ہمیشہ میرے سامنے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 49:16
12 حوالہ جات  

”قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’اَے میرے خادِم شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل، اُس دِن، مَیں تُجھے لُوں گا،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’اَور اَپنی انگُشتری کا نگینہ بناؤں گا کیونکہ مَیں نے تُمہیں مُنتخب کیا ہے،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


اَے یروشلیمؔ، مَیں نے تیری دیواروں پر نگہبان مُقرّر کئے ہیں؛ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ تُم جو یَاہوِہ کو پُکارتے رہتے ہو، خاموش نہ بیٹھو،


تیرے مُلک میں پھر کبھی تشدّد کا ذِکر نہ ہوگا، نہ ہی تیری حُدوُد کے اَندر تباہی یا بربادی ہوگی، بَلکہ تُو اَپنی دیواروں کا نام نَجات اَور اَپنے پھاٹکوں کا نام حَمد رکھے گی۔


ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر، اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛ کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور، اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔ یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے، جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔


اُس وقت یہُودیؔہ کے مُلک میں یہ نغمہ گایا جائے گا: ہمارا ایک محکم شہر ہے؛ خُدا نَجات کو اُس کی فصیلیں اَور بُرج بنا دیتاہے۔


یہ عید منانا تمہارے لیٔے اَور تمہارے ہاتھ پر نِشان اَور پیشانی پر یاد دہانی کی علامت کی مانند ہوگا۔ تاکہ یَاہوِہ کے آئین تمہارے ہونٹوں پر رہے۔ کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے قوی ہاتھ سے تُمہیں مِصر سے نکالا۔


مَیں تیرے قلعہ کی فصیل لعلوں سے، اَور تیرے پھاٹک چمکدار جواہرات سے، اَور تیری تمام دیواریں بیش قیمت پتّھروں سے بناؤں گا۔


”میری جان کی قَسم،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَے شاہِ یہُودیؔہ، یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ اگر تُم میرے داہنے ہاتھ کی اِختیار کی انگُوٹھی بھی ہوتا، تَو بھی میں تُمہیں اُتار کر پھینک دیتا۔


اَور جَب تک وہ یروشلیمؔ کو قائِم کرکے اُسے ساری دُنیا میں تعریف کے قابل نہ بنادے۔ تَب تک تُم بھی خُدا کو آرام نہ لینے دو۔


”یہُودیؔہ کا گُناہ لوہے کی قلم سے، اَور الماس کی چقماق سے، اُن کے دِلوں کی تختیوں پر، اَور اُن کے مذبحوں کے سینگوں پر نقش کیا گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات