Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 48:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 جَب وہ اُنہیں بیابان میں سے لے گیا تَب وہ پیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لیٔے چٹّان میں سے پانی نکالا؛ اُس نے چٹّان کو چیرا اَور پانی پھوٹ نِکلا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اور جب وہ اُن کو بیابان میں سے لے گیا تو وہ پِیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لِئے چٹان میں سے پانی نِکالا۔ اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उन्हें प्यास न लगी जब उसने उन्हें रेगिस्तान में से गुज़रने दिया। उसके हुक्म पर पत्थर में से पानी बह निकला। जब उसने चट्टान को चीर डाला तो पानी फूट निकला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُنہیں پیاس نہ لگی جب اُس نے اُنہیں ریگستان میں سے گزرنے دیا۔ اُس کے حکم پر پتھر میں سے پانی بہہ نکلا۔ جب اُس نے چٹان کو چیر ڈالا تو پانی پھوٹ نکلا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 48:21
15 حوالہ جات  

اَور دیکھو میں تُم سے پیشتر جا کر وہاں حورِبؔ کی چٹّان پر کھڑا ہُوں گا اَور تُم اُس چٹّان پر اَپنا عصا مارنا تو اُس میں سے لوگوں کے پینے کے لیٔے پانی نکلے گا۔“ لہٰذا مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کے سامنے یہی کیا۔


خُدا نے چٹّان کو چیرا اَور پانی نکل آیا؛ اَور وہ بیابان میں ندی کی مانند بہنے لگا۔


اَور اُس بڑی خُونریزی کے دِن جَب بُرج گِر جایٔیں گے ہر اُونچے پہاڑ اَور بُلند ٹیلے پر پانی کی ندیاں جاری ہو جایٔیں گی۔


جَب اُنہُوں نے چٹّان کو مارا تو پانی پھوٹ نِکلا، اَور ندیاں کثرت سے بہہ نکلیں۔ لیکن کیا وہ ہمیں روٹی بھی دے سکتے ہیں؟ کیا وہ اَپنے لوگوں کے لیٔے گوشت مہیا کر سکتے ہیں؟“


تَب مَوشہ نے اَپنا ہاتھ اُٹھایا اَور اُس چٹّان پر دو بار عصا مارا اَور پانی بہہ نِکلا، جسے جماعت نے اَور اُن کے مویشیوں نے پیا۔


وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے، نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔ اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔


اَور آپ نے اُن کی بھُوک مٹانے کو آسمان سے روٹی دی اَور اُن کی پیاس بُجھانے کو چٹّان میں سے پانی نکالا اَور اُنہیں فرمایا کہ وہ جا کر اُس مُلک پر قبضہ کریں جسے دینے کی آپ نے ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی تھی۔


وہ آنسُو بہاتے ہُوئے آئیں گے؛ جَب مَیں اُنہیں واپس لاؤں گا تو وہ دعا کرتے ہُوئے آئیں گے۔ میں اُنہیں پانی کے دریاؤں کے کنارے کنارے اَور ہموار راستہ سے لاؤں گا جہاں وہ ٹھوکر نہ کھایٔیں گے، کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کا باپ ہُوں، اَور اِفرائیمؔ میرا پہلوٹھا بیٹا ہے۔


اُنہُوں نے بیابان میں چٹّانوں کو چاک کیا اَور اُنہیں سمُندر کی طرح بہتات سے پانی دیا۔


یہ آپ ہی تھے جِس نے چشمے اَور نالے کھول دئیے؛ اَور سدا بہنے والی دریاؤں کو خشک کر دیا۔


اُنہُوں نے چٹّان والی گھاٹی میں ندیاں جاری کیں اَور دریاؤں کی طرح پانی بہایا۔


اُن کی تعلیم و تربّیت کے لیٔے آپ نے اُنہیں اَپنی نیک رُوح بخشی اَور آپ نے اَپنا منّا اُن کے مُنہ سے نہ روکا اَور آپ نے اُن کی پیاس بُجھانے کے لیٔے اُنہیں پانی دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات