Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 48:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا، تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی، اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کاش کہ تُو میرے احکام کا شِنوا ہوتا اور تیری سلامتی نہر کی مانِند اور تیری صداقت سمُندر کی مَوجوں کی مانِند ہوتی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 काश तू मेरे अहकाम पर ध्यान देता! तब तेरी सलामती बहते दरिया जैसी और तेरी रास्तबाज़ी समुंदर की मौजों जैसी होती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کاش تُو میرے احکام پر دھیان دیتا! تب تیری سلامتی بہتے دریا جیسی اور تیری راست بازی سمندر کی موجوں جیسی ہوتی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 48:18
19 حوالہ جات  

کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا!


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”میں سلامتی کو ندی کی مانند، اَور مُختلف قوموں کی دولت کو سیلاب کی مانند اُس کی طرف رواں کروں گا؛ اَور تُم دُودھ پیوگے اَور گود میں اُٹھائے جاؤگے اَور پیار سے اُس کے گھٹنوں پر اُچھالے جاؤگے۔


آپ کے آئین سے مَحَبّت رکھنے والے بےحد مطمئن ہوتے ہیں، وہ کسی چیز سے بھی ٹھوکر نہیں کھاتے۔


کاش کہ وہ عقلمند ہوتے اَور اِسے سمجھتے اَور جانتے کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا!


”اَے آسمانوں، اُوپر سے ٹپکنے لگو؛ بادل راستبازی برسانے لگیں۔ زمین کھُل جائے، اَور نَجات پیدا کرے، اَور صداقت بھی اُس کے ساتھ اُگ آئے؛ مَیں یَاہوِہ نے اُسے پیدا کیا ہے۔


وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔


کیونکہ خُدا کی بادشاہی کھانے پینے پر نہیں، بَلکہ راستبازی، اِطمینان اَور خُوشی پر موقُوف ہے جو پاک رُوح کی طرف سے ملتی ہے،


بَلکہ اِنصاف کو دریا کی مانند، اَور صداقت کو کبھی نہ سوکھنے والے چشمے کی مانند جاری رکھو!


”اَے یروشلیمؔ! اَے یروشلیمؔ! تُو جو نبیوں کو قتل کرتی ہے اَورجو تیرے پاس بھیجے گیٔے اُنہیں سنگسار کر ڈالتی ہے، مَیں نے کیٔی دفعہ چاہا کہ تیرے بچّوں کو ایک ساتھ جمع کرلُوں، جِس طرح مُرغی اَپنے چُوزوں کو اَپنے پروں کے نیچے جمع کر لیتی ہے، لیکن تُم نے نہ چاہا۔


وہاں ہمارے یَاہوِہ ہم خُدائے قادر ہوگا۔ وہ وسیع دریاؤں اَور چشموں کے مقام کی مانند ہوگا۔ اُن پر وہاں کشتی نہیں جائے گی جِس میں پتوار لگتی ہیں۔ نہ ہی کویٔی شاندار جہاز اُن میں سے ہوکر جائے گا۔


کس نے یعقوب کو لُٹوایا، اَور اِسرائیل کو لُٹیروں کے حوالہ کیا؟ کیا وہ یَاہوِہ نہ تھے، جِس کے خِلاف ہم نے گُناہ کیا؟ کیونکہ اُنہُوں نے اُن کی راہوں پر چلنا نہ چاہا؛ اَور نہ وہ اُس کے آئین کے تابع ہُوئے۔


آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے، اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔


میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔ کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا، جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے، اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔


جِس طرح زمین ٹہنی اُگاتی ہے اَور باغ بیج کو اُگاتا ہے، اُسی طرح یَاہوِہ قادر، تمام قوموں کے سامنے راستبازی اَور سِتائش کو پھُولنے پھلنے دے گا۔


صِیّونؔ کی خاطِر مَیں خاموش نہ رہُوں گا، یروشلیمؔ کی خاطِر میں چُپ نہ رہُوں گا، جَب تک کہ اُس کی صداقت طُلوع سحر کی طرح نہ چمک اُٹھے، اَور اُس کی نَجات رَوشن چراغ کی طرح جلوہ گِر نہ ہو۔


اَپنے لیٔے راستبازی بوؤ، اَور شفقت کے پھل حاصل کرو، اَپنی اُفتادہ زمین جو تو؛ کیونکہ اَب یَاہوِہ کے طالب ہونے کا موقع ہے، تاکہ وہ آئیں اَور تُم پر راستی برسائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات