Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تُونے کہا، ’میں اَبد تک ملِکہ بنی رہُوں گی!‘ لیکن تُونے اِن باتوں پر دھیان نہیں دیا اَور نہ یہ سوچا کہ اَنجام کیا ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور تُو نے کہا بھی کہ مَیں ابد تک خاتُون بنی رہُوں گی۔ سو تُو نے اپنے دِل میں اِن باتوں کا خیال نہ کِیا اور اِن کے انجام کو نہ سوچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तू बोली, ‘मैं अबद तक मलिका ही रहूँगी!’ तूने संजीदगी से ध्यान न दिया, न इसके अंजाम पर ग़ौर किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تُو بولی، ’مَیں ابد تک ملکہ ہی رہوں گی!‘ تُو نے سنجیدگی سے دھیان نہ دیا، نہ اِس کے انجام پر غور کیا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:7
18 حوالہ جات  

کاش کہ وہ عقلمند ہوتے اَور اِسے سمجھتے اَور جانتے کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا!


”اَے کَسدیوں کی ملِکہ شہر، چُپ چاپ بیٹھی رہ اَور تاریکی میں چلی جا؛ کیونکہ اَب تُم مملکتوں کی ملِکہ نہ کہلائے گی۔


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


بَارہ ماہ بعد جَب بادشاہ بابیل کے شاہی محل کی چھت پر ٹہل رہاتھا،


اُس سے بات کر، ’اَور کہہ کہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے شاہِ مِصر فَرعوہؔ، میں تیرا مُخالف ہُوں، اَے بھاری اَور موٹے گھڑیال جو اَپنی دریاؤں کے درمیان پڑا رہتاہے۔ تُو کہتاہے، ”دریائے نیل میرا ہے؛ اَور مَیں نے اُسے اَپنے لیٔے بنایا ہے۔“


”اَے آدمؔ زاد، صُورؔ کے حُکمران سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَپنے دِل کے غُرور میں تُو کہتاہے، ”میں خُدا ہُوں؛ اَور سمُندر کے درمیان میں خُدا کے تخت پر بیٹھا ہُوں۔“ حالانکہ تُو سوچتا ہے کہ تُو خُدا کی طرح عقلمند ہے، پھر بھی تُو اِنسان ہی ہے، خُدا نہیں۔


اِس لیٔے اُس نے اُن پر اَپنے قہر کی آگ نازل کی، اَور جنگ میں شِدّت پیدا کر دی۔ شُعلوں نے اُنہیں چاروں طرف سے گھیرلیا پھر بھی وہ سمجھ نہ پایٔے؛ وہ جلنے لگے لیکن پھر بھی اُن پر کویٔی اثر نہ ہُوا۔


اَور جِس قدر اُس نے خُود کو شاندار بنایا اَور عیش و عشرت میں زندگی گُزاری، اُسی قدر اُس کو عذاب اَور غم میں ڈال دو۔ کیونکہ وہ اَپنے دِل میں کہتی ہے کہ، ’میں ملِکہ بَن کر تخت نشین ہُوں۔ میں کویٔی بِیوہ نہیں ہُوں؛ مَیں کبھی ماتم نہیں کروں گی۔‘


صادق ہلاک ہوتے ہیں، اَور کویٔی اِس بات کو خاطِر میں نہیں لاتا؛ خُداپرست اُٹھا لیٔے جاتے ہیں، اَور کویٔی نہیں سمجھتا کہ راستباز اِس لیٔے اُٹھا لیٔے جاتے ہیں تاکہ وہ آفت سے بچ سکیں۔


”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہے کہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی، اَور مُجھے یاد تک نہ کیا نہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟ کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہا جو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟


اُس کی نَجاست اُس کے دامن سے لگی ہویٔی ہے؛ اُس نے اَپنے اَنجام کا خیال نہیں کیا۔ اُس کا زوال حیران کُن تھا، اَور اُسے تسلّی دینے والا کویٔی نہ تھا۔ ”اَے یَاہوِہ! میری ذِلّت پر نظر کریں، کیونکہ میرا دُشمن مُجھ پر غالب آ چُکاہے۔“


”اَے آدمؔ زاد، یَاہوِہ قادر مُلک اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں: ” ’ختم ہُوا! مُلک کے چاروں کونوں پر آخِری وقت آ چُکاہے!


میں، نبوکدنضرؔ اَپنے قصر میں مطمئن اَور اَپنے محل میں کامیاب تھا۔


بَلکہ فَرعوہؔ لَوٹ کر اَپنے محل میں چلا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات