Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 چکّی لے اَور آٹا پیس؛ اَپنا نقاب اُتار۔ اَپنا دامن سمیٹ لے اَور ٹانگیں برہنہ کرکے، دریاؤں میں سے گزر جا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 چکّی لے اور آٹا پِیس اپنا نِقاب اُتار اور دامن سمیٹ لے۔ ٹانگیں ننگی کر کے ندیوں کو عبُور کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अब चक्की लेकर आटा पीस! अपना निक़ाब हटा, अपने लिबास का दामन उठा, अपनी टाँगों को उरियाँ करके नदियाँ पार कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اب چکّی لے کر آٹا پیس! اپنا نقاب ہٹا، اپنے لباس کا دامن اُٹھا، اپنی ٹانگوں کو عُریاں کر کے ندیاں پار کر۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:2
22 حوالہ جات  

دو عورتیں چکّی پیستی ہوں گی؛ ایک لے لی جائے گی اَور دُوسری چھوڑ دی جائے گی۔


اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔


تَب فلسطینیوں نے اُسے پکڑکر اُس کی آنکھیں نکال ڈالیں اَور اُسے غزّہؔ لے گیٔے۔ پھر اُسے کانسے کی زنجیروں میں جکڑ کر قَیدخانہ میں چکّی پیسنے پر لگا دیا۔


اَور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مَر جائے گا۔ تخت کے وارِث فَرعوہؔ کے پہلوٹھے بیٹے سے لے کر چکّی پیسنے والی خادِمہ کے پہلوٹھے بیٹے تک اَور چَوپایوں کے پہلوٹھے سَب کے سَب مَر جایٔیں گے۔


دو عورتیں مِل کر چکّی پیستی ہوں گی، ایک لے لی جائے گی اَور دُوسری وہیں چھوڑ دی جائے گی۔


تو میری بیوی دُوسرے شخص کا اناج پیسے، اَور غَیر مَرد اُس کے ساتھ سوئیں۔


اَے شفیرؔ میں رہنے والی، تُو برہنہ ہوکر بے شرمی سے چلی جا۔ صانانؔ میں رہنے والے باہر نہیں آئیں گے۔ بیت ایضلؔ ماتم میں ہے؛ اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی گئی۔


ورنہ میں اُسے بے پردہ کر دُوں گا اَور اُسے اَیسی برہنہ کر دُوں گا جَیسی وہ اَپنی پیدائش کے دِن تھی؛ مَیں اُسے بیابان کے مانند کر دُوں گا، اَور اُسے خشک زمین بنا کر، پیاس سے مار ڈالُوں گا۔


نوجوان چکّی پیستے ہیں؛ اَور لڑکے لکڑی کا بوجھ ڈھوتے ہُوئے لڑکھڑاتے ہیں۔


اَور سَب قومیں اُس کی اَور اُس کے بیٹے اَور اُس کے پوتے کی خدمت کریں گی، جَب تک کہ اُس کی مملکت کا وقت نہ آ جائے؛ بعد میں تمام قومیں اَور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اَپنے تابع کرکے اُس سے بھی اَپنی خدمت کروائیں گے۔


اِس لیٔے میں بھی تمہارا دامن تمہارے مُنہ تک اُٹھا دُوں گا، تاکہ تمہاری شرم گاہ ظاہر ہو جائے۔


اَور اگر تُم اَپنے دِل میں خیال کرو، ”یہ واقعہ میرے ساتھ کیوں ہُوا؟“ یہ تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث ہُوا کہ، تمہارا دامن چاک کر دیا گیا اَور تمہاری عصمت لَوٹ لی گئی۔


کانپو، اَے آسُودہ عورتوں؛ تھرتھراؤ، اَے بےپروا بیٹیوں! خود کو محفوظ محسُوس کرتی ہو اَپنے کپڑے اُتار دو اَور اَپنی کمر پر ٹاٹ باندھو۔


اِس لیٔے یَاہوِہ صِیّونؔ کی عورتوں کے سَروں پر پھوڑے پیدا کریں گے؛ اَور اُنہیں گنجا کر دے گا۔“


اَور خادِم سے پُوچھا، ”کھیت میں وہ آدمی کون ہے، جو ہم سے مِلنے آ رہاہے؟“ اُس خادِم نے جَواب دیا، ”وہ میرے آقا ہیں۔“ تَب رِبقہؔ نے اَپنا نقاب لے کر اَپنے آپ کو ڈھانپ لیا۔


اَور اِسی طرح اگر کویٔی عورت عبادت میں دعا یا نبُوّت کرتے وقت اَپنا سَر نہیں ڈھانکتی تو وہ اَپنے سَر کی بےحُرمتی کرتی ہے گویا اُس نے سَر مُنڈوا دیا ہے۔


اَور گلی کے کواڑے بندہو جایٔیں اَور چکّی کی آواز مدھم پڑ جائے؛ جَب آدمی چڑیوں کی آواز سے چونک اُٹھے، اُن کے تمام نغمہ مدھم پڑ جایٔیں؛


اَور آئینہ، سُوتی کپڑے، دستاریں اَور اُوڑھنی، غرض کہ یَاہوِہ اُن کی آرائِش کی سبھی چیزیں چھین لے گا۔


اَور اِس کے علاوہ میں اِن مُلکوں میں سے خُوشی اَور شادمانی کی آوازیں، دُلہا دُلہن کی صدائیں اَور چکّی کا شور اَور چراغ کی رَوشنی دُور کر دُوں گا۔


تَب حنُونؔ نے داویؔد کے سفیروں کو پکڑ لیا اَور پھر اُنہیں واپس بھیج دیا لیکن اُن کی حالت یہ تھی کہ اُن کی داڑھیاں اَور مونچھیں غائب تھیں اَور اُن کے زیرِ جامے کولہوں سے لے کر نیچے تک پھٹے ہُوئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات