Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 47:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جو بھی مشورت تُجھے مِلی اُس نے تو تُجھے تھکا دیا! تیرے نجومی اَور ستارہ شناس جو ماہ بہ ماہ پیشن گوئیاں کرتے ہیں، سامنے آئیں، اَور تُجھ پر آنے والی آفت سے تُجھے بچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تُو اپنی مشوَرتوں کی کثرت سے تھک گئی۔ اب افلاک پَیما اور مُنّجِم اور وہ جو ماہ بماہ آیندہ حالات دریافت کرتے ہیں اُٹھیں اور جو کُچھ تُجھ پر آنے والا ہے اُس سے تُجھ کو بچائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन दूसरों के बेशुमार मशवरे बेकार हैं, उन्होंने तुझे सिर्फ़ थका दिया है। अब तेरे नजूमी खड़े हो जाएँ, जो सितारों को देख देखकर हर महीने पेशगोइयाँ करते हैं वह सामने आकर तुझे उससे बचाएँ जो तुझ पर आनेवाला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن دوسروں کے بےشمار مشورے بےکار ہیں، اُنہوں نے تجھے صرف تھکا دیا ہے۔ اب تیرے نجومی کھڑے ہو جائیں، جو ستاروں کو دیکھ دیکھ کر ہر مہینے پیش گوئیاں کرتے ہیں وہ سامنے آ کر تجھے اُس سے بچائیں جو تجھ پر آنے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 47:13
13 حوالہ جات  

جو جھوٹے نبیوں کی نِشانیوں کو باطِل کرتے ہے اَور غیب بینوں کو احمق بنا دیتے ہے، جو حِکمت والوں کے علم کو ردّ کر دیتے ہے اَور اُسے فُضول باتوں میں بدل دیتے ہیں،


تمام کوششیں رائیگاں گئیں؛ کیونکہ میل کی بھاری تہہ کو جَلایا نہ جا سَکا، یہاں تک کہ آگ سے بھی نہیں۔


یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے: ”بابیل کی موٹی فصیل ڈھا دی جائے گی اَور اُس کے بُلند پھاٹکوں کو آگ لگا دی جائے گی؛ لوگوں کی محنت بے فائدہ ٹھہرے گی، اَور قوموں کی مشقّت آگ کے کام آئے گی۔“


اَپنی اِن روِشوں کے باعث تُم تھک گئیں، پھر بھی یہ نہ کہا، ’یہ بے فائدہ ہے۔‘ تُجھے اَیسا لگا گویا تیری توانائی لَوٹ آئی، اِس لیٔے تُونے نقاہت محسُوس نہ کی۔


کیا قادرمُطلق یَاہوِہ کا منصُوبہ یہ نہیں کہ اِنسان کی محنت آگ کا ایندھن بنے، اَور قوموں کا اَپنے آپ کو تھکانا عبث ٹھہرے؟


ٹھیک اُسی رات کَسدیوں کا بادشاہ بیلشضرؔ قتل کیا گیا۔


یہ سَب جِن کے لیٔے تُونے محنت کی اَور جِن کے ساتھ تُو بچپن سے کاروبار کرتی آئی ہے تیرے لیٔے بس اِتنا ہی کر سکتے ہیں اِن میں سے ہر ایک گُمراہ ہو گیا؛ اَور کویٔی بھی تُجھے بچا نہیں سَکتا۔


جَب لوگ تُمہیں حاضراتیوں اَور اَرواح پرستوں سے رُجُوع کرنے کو کہتے ہیں جو محض پھُسپھُساتے اَور بُڑبُڑاتے ہیں، تو پھر کیا مُناسب نہیں کہ قوم خُود اَپنے ہی خُدا سے دریافت کر لے؟ زندوں کی خاطِر مُردوں سے مشورہ کرنے کی کیا ضروُرت ہے؟


ناگہاں یہ دونوں آفتیں ایک ہی دِن تُجھ پر آ پڑےگی: تُو اَپنے بچّے کھو دے گی اَور بِیوہ بھی بَن جائے گی۔ تیرے تمام جادُو اَور ٹونوں کے باوُجُود یہ آفتیں تُجھ پر پُوری طرح آ پڑیں گی۔


اَور کہنا، ’اِسی طرح سے بابیل ڈُوب جائے گا اَور پھر کبھی نہ اُبھرے گا کیونکہ یَاہوِہ اُس پر مُصیبت لائیں گے اَور اُس کے لوگ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “ یرمیاہؔ نبی کا کلام یہیں پر ختم ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات