یسعیاہ 46:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ3 ”اَے یعقوب کے گھرانے، اَور اَے اِسرائیل کے گھر کے سبھی باقی بچے لوگو، جنہیں میں رحم میں پڑنے کی گھڑی سے سہارا دیتا رہا، اَور اُن کی پیدائش ہی سے گود میں اُٹھاتا رہا، میری سُنو! باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس3 اَے یعقُوبؔ کے گھرانے اور اَے اِسرائیل کے گھر کے سب باقی ماندہ لوگو جِن کو بطن ہی سے مَیں نے اُٹھایا اور جِن کو رَحِم ہی سے مَیں نے گود میں لِیا میری سُنو! باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस3 “ऐ याक़ूब के घराने, सुनो! ऐ इसराईल के घराने के बचे हुए अफ़राद, ध्यान दो! माँ के पेट से ही तुम मेरे लिए बोझ रहे हो, पैदाइश से पहले ही मैं तुम्हें उठाए फिर रहा हूँ। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن3 ”اے یعقوب کے گھرانے، سنو! اے اسرائیل کے گھرانے کے بچے ہوئے افراد، دھیان دو! ماں کے پیٹ سے ہی تم میرے لئے بوجھ رہے ہو، پیدائش سے پہلے ہی مَیں تمہیں اُٹھائے پھر رہا ہوں۔ باب دیکھیں |
اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔