Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 45:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے، اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔ کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے، ’تُو کیا بنا رہاہے؟‘ کیا تیری دستکاری کہتی ہے، ’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے! ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔ کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟ کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उस पर अफ़सोस जो अपने ख़ालिक़ से झगड़ा करता है, गो वह मिट्टी के टूटे-फूटे बरतनों का ठीकरा ही है। क्या गारा कुम्हार से पूछता है, “तू क्या बना रहा है?” क्या तेरी बनाई हुई कोई चीज़ तेरे बारे में शिकायत करती है, “उस की कोई ताक़त नहीं”?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُس پر افسوس جو اپنے خالق سے جھگڑا کرتا ہے، گو وہ مٹی کے ٹوٹے پھوٹے برتنوں کا ٹھیکرا ہی ہے۔ کیا گارا کمہار سے پوچھتا ہے، ”تُو کیا بنا رہا ہے؟“ کیا تیری بنائی ہوئی کوئی چیز تیرے بارے میں شکایت کرتی ہے، ”اُس کی کوئی طاقت نہیں“؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 45:9
22 حوالہ جات  

تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں ہم مٹّی ہیں، آپ کُمہار؛ ہم سَب آپ کے ہاتھ کا کام ہیں۔


اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”کیا میں بھی تمہارے ساتھ اِس کُمہار کی طرح سلُوک نہیں کر سَکتا؟“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”دیکھ، جِس طرح مٹّی کُمہار کے ہاتھ میں ہوتی ہے ٹھیک اُسی طرح اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے تُم بھی میرے ہاتھ میں ہو۔


تمہاری کیسی اُلٹی سمجھ ہے، کیا کُمہار مٹّی کے برابر گُنا جائے گا! کیا مصنوع اَپنے صانع سے کہے گا کہ میں تیری صنعت نہیں؟ کیا مخلُوق اَپنے خالق سے کہے گا، ”تُو کچھ نہیں جانتا؟“


کیا کُلہاڑا اَپنے اِستعمال کرنے والے سے زِیادہ طاقتور ہونے کا دعویٰ کر سَکتا ہے یا آرہ کش کے خِلاف شیخی مار سَکتا ہے؟ یا عصا اَپنے اُٹھانے والے کو اُٹھا سَکتا ہے، یا لاٹھی اُسے گھُمائے گی جو لکڑی نہیں، آدمی ہے!


کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔


اَے بابیل، مَیں نے تمہارے لیٔے ایک پھندا لگایا ہے، اَور خبر ہونے سے پہلے ہی، تُم پھنس چُکے تھے؛ اَور تُمہیں ڈھونڈ لیا گیا تھا۔ کیونکہ تُم نے یَاہوِہ سے مُخالفت کی تھی۔


کیا ہم اَیسا کرنے سے خُداوؔند کے غضب کو نہیں بھڑکاتے؟ کیا ہم اُس سے زِیادہ زورآور ہیں؟


اگر وہ کچھ چھیننا چاہیں تو اُنہیں کون روک سَکتا ہے؟ اُن سے کون کہے، ’تُم کیا کر رہے ہو؟‘


تُم کیوں خُدا سے شکایت کرتے ہو کہ وہ اِنسان کی کسی بات کا جَواب نہیں دیتے؟


”جو قادرمُطلق کی شکایت کرتا ہے، کیا اُس کی تادیب نہیں ہونا چاہئے؟ جو خُدا پر اِلزام لگاتاہے اُسے اُن باتوں کا جَواب بھی دینا ہوگا۔“


جو کچھ بھی مَوجُود ہے اُس کا نام رکھا جا چُکاہے، اَور یہ بھی مَعلُوم ہے کہ اِنسان کیا ہے؛ کویٔی بھی آدمی خُود سے زِیادہ زورآور کے ساتھ مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔


افسوس اُس پرجو اَپنے باپ سے کہے، ’تُونے کیا پیدا کیا؟‘ اَور اَپنی ماں سے کہے، ’تُونے کس چیز کو پیدا کیا؟‘


اَور شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ سے یہ بھی کہہ: ’یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم نے اُس طُومار کو یہ کہہ کر جَلا دیا تھا، ”تُم نے اُس میں یہ کیوں لِکھا کہ شاہِ بابیل یقیناً آئے گا اَور اِس مُلک کو تباہ کرےگا اَور اِس میں نہ اِنسان باقی چھوڑے گا اَور نہ حَیوان؟“


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔ کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟


یاد کر کہ تُونے مُجھے چکنی مٹّی کی طرح گوندھا۔ تو کیا اَب تُو مُجھے پھر خاک میں مِلائے گا؟


کویٔی آپ کا نام لینے والا نہیں نہ کویٔی آپ سے وابستہ رہنے کی کوشش کرتا ہے؛ کیونکہ آپ نے ہم سے اَپنا چہرہ چھُپا لیا ہے اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہمیں پگھلا ڈالا۔ اَور ہمیں ہمارے گُناہوں کے حوالے کر دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات