Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 45:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 میں ہی رَوشنی کا مُوجد اَور تاریکی کا خالق ہُوں، میں ہی خُوش اِقبالی کا بانی اَور بدنصیبی کا پیدا کرنے والا میں، یَاہوِہ ہی یہ سَب کچھ کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔ مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں۔ مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 मैं ही रौशनी को तश्कील देता और अंधेरे को वुजूद में लाता हूँ, मैं ही अच्छे और बुरे हालात पैदा करता, मैं रब ही यह सब कुछ करता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 مَیں ہی روشنی کو تشکیل دیتا اور اندھیرے کو وجود میں لاتا ہوں، مَیں ہی اچھے اور بُرے حالات پیدا کرتا، مَیں رب ہی یہ سب کچھ کرتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 45:7
39 حوالہ جات  

جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔


بَلکہ خُدا ہی اِنصاف کرتا ہے؛ وہ کسی کو پست کرتا ہے اَور کسی کو سرفراز۔


ایُّوب نے جَواب دیا، ”تُم بےوقُوف عورت کی طرح باتیں کر رہی ہو۔ کیا ہم خُدا کی طرف سے صِرف سُکھ ہی قبُول کریں اَور دُکھ قبُول نہ کریں۔“ اِن سَب باتوں میں، ایُّوب نے اَپنی زبان سے کویٔی گُناہ نہیں کیا۔


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


پر وہ بھی عقلمند ہے اَور آفت لا سَکتا ہے؛ وہ اَپنے الفاظ واپس نہیں لیتا وہ اُٹھ کر بدکاروں کے گھرانے پر اَور بدکرداروں کے حمایتیوں پر چڑھائی کرےگا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس نے دِن میں رَوشنی دینے کے لیٔے سُورج کو مُقرّر کیا، اَور رات میں رَوشنی دینے کے لیٔے چاند اَور سِتاروں کو حُکم دیا، جو سمُندر کو موجزن کرتے ہیں تاکہ اُس کی لہریں شور مچائیں۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے:


یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرو، اِس سے پہلے کہ وہ تاریکی لائیں، اَور تمہارے قدم تاریک پہاڑیوں پر ٹھوکر کھایٔیں۔ اَور جَب تُم رَوشنی کی اُمّید کرو، تو وہ اُسے موت کے گہرے سائے میں تبدیل کرکے اُسے سخت تاریکی بنا دیں۔


لیکن وہ ایک بڑے سیلاب سے نینوہؔ کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اَپنے دُشمنوں کو تاریکی میں کھدیڑ دیں گے۔


”تُم میرے گُرز، اَور جنگی ہتھیار ہو تمہارے ذریعے سے مَیں قوموں کو چکنا چُور کرتا ہُوں، اَور تمہارے ذریعے سے مَیں سلطنتوں کو تباہ کرتا ہُوں،


وہ اِس لیٔے جمع ہویٔے کہ جو کچھ تُو اَپنی قُدرت اَور اِرادہ کے مُطابق پہلے ہی سے ٹھہرا چُکاتھا اُسے عَمل میں لائیں۔


یَاہوِہ کی تلاش کرو اَور زندہ رہو، اَیسا نہ ہو کہ وہ آگ کی مانند بنی یُوسیفؔ پر بھڑکے؛ اَور اُسے نگل جائے، اَور بیت ایل میں اُسے بُجھانے والا کوئی نہ ہو۔


اَور مَیں تمام نُورانی اجرامِ فلکی کو تُجھ پر تاریک کر دُوں گا؛ اَور تیرے مُلک کو تاریکی سے ڈھانپ دُوں گا، یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔


جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے،


لیکن اگر آدمی خاموش رہے تو اُسے کون مُلزم ٹھہرائے گا؟ اگر وہ اَپنا مُنہ چھُپا لے تو کون اُسے دیکھ سکےگا؟ پھر بھی وہ ہر فرد اَور ہر قوم کے ساتھ یکساں سلُوک کرتے ہیں،


اَور مِصری اَور اِسرائیلی فَوجوں کے مابین جا ٹھہرا اَور وہ بادل ساری رات ایک جانِب اَندھیرا اَور دُوسری جانِب رَوشنی دیتا رہا، لہٰذا رات بھر دونوں فَوجیں ایک دُوسرے کے نزدیک نہ آئیں۔


یہ سمُندر کی پُرجوش لہریں ہیں جو اَپنی بے شرمی کا جھاگ اُچھالتی ہیں۔ یہ وہ آوارہ گرد سِتارے ہیں جِن کے لیٔے جہنّم کی سخت تاریکی کا مقام دائمی طور پر مُقرّر کر دیا گیا ہے۔


اَور جِن فرشتوں نے اَپنے اِختیار والے عہدہ کو قائِم نہ رکھا بَلکہ اَپنے مُقرّر خاص مقام کو چھوڑ دیا، اُنہیں خُدا نے اَزلی زنجیروں میں جکڑ کر عدالت کے دِن تک کے لیٔے جہنّم کی تاریکی میں قَید کر رکھا ہے۔


ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔


اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور یِسوعؔ المسیح کے چہرہ سے جلوہ گِر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔


وہ تاریکی اَور اُداسی کا، اَور کالے بادل اَور ظلمت کا دِن ہے۔ جَیسے پہاڑوں پر صُبح کی رَوشنی پھیلتی ہے وَیسے ہی ایک بڑی اَور زبردست فَوج آ رہی ہے، اَیسا جو قدیم زمانہ میں کبھی نہیں ہُوا تھا اَور نہ ہی مُستقبِل میں کبھی اَیسا ہوگا۔


” ’کیا تُم نے نہیں سُنا؟ بہت پہلے سے مَیں نے یہ ٹھانا تھا۔ اَور میرا یہ منصُوبہ قدیم ایّام سے تھا؛ اَب مَیں نے اُسی کو پُورا کیا، جَب کہ تُم نے فصیلدار شہروں کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔


خُدا نے اَندھیرا بھیج کر مُلک کو تاریک کر دیا۔ کیونکہ اُنہُوں نے اُن کے کلام سے بغاوت کی تھی۔


میں اَندھوں کو اُن راہوں سے لے چلُوں گا جِن سے وہ آگاہ نہیں، اَور اَنجانے راستوں پر اُن کی رہنمائی کروں گا؛ میں اُن کے آگے تاریکی کو رَوشنی میں بدل دُوں گا اَور ناہموار جگہوں کو ہموار کر دُوں گا۔ یہ ہیں وہ کام جو میں کروں گا؛ میں اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


تُجھ پر آفت آئے گی، جِس کا منتر تُو نہیں جانتی۔ ایک بَلا تُجھ پر نازل ہوگی جِس سے تُو کسی کفّارے کو دے کر ٹال نہیں سکے گی؛ اَچانک ایک اَیسی تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کا تُجھے علم بھی نہ ہوگا۔


خُدا جو یعقوب کا حِصّہ ہے، وہ اُن بُتوں کی مانند نہیں، کیونکہ وہ تمام چیزوں کے خالق ہیں، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے قبیلے بھی جو اُن کی خاص مِیراث ہے۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


کیا بُرائی اَور بھلائی دونوں خُداتعالیٰ کے حُکم کے مُطابق نہیں آتیں؟


وہ گہری اَور خُفیہ چیزوں کو آشکارا کرتا ہے؛ وُہی جانتا ہے کہ تاریکی میں کیا ہے، اَور نُور اُس کے ساتھ ہمیشہ قائِم رہتاہے۔


”لیکن یہ بات تُم نے اَپنے دِل میں چُھپائے رکھی، اَور مَیں جانتا ہُوں کہ یہی تیرا منشا تھا کہ


دِن آپ کا ہے اَور رات بھی آپ کی ہے؛ آپ ہی نے سُورج اَور چاند کو قائِم کیا۔


”یَاہوِہ، تیرا فدیہ دینے والے، جنہوں نے تُجھے رحم میں بنایا، یُوں کہتے ہیں: ”مَیں یَاہوِہ ہُوں، جِس نے سَب چیزیں بنائیں، جِس نے اکیلے ہی آسمانوں کو تانا، اَور خُود ہی زمین کو پھیلایا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات