Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 45:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”اَے لوگو، تُم جو غَیر قوموں میں سے بچ نکلے ہو، جمع ہو جاؤ؛ اَور اِکٹھّے ہوکر چلے آؤ۔ وہ لوگ جاہل ہیں جو لکڑی کے بُت لیٔے پھرتے ہیں، اَور اَیسے معبُودوں سے استدعا کرتے ہیں جو بچا نہیں سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تُم جو قَوموں میں سے بچ نِکلے ہو جمع ہو کر آؤ۔ مِل کر نزدِیک ہو۔ وہ جو اپنی لکڑی کی کھودی ہُوئی مُورت لِئے پِھرتے ہیں اور اَیسے معبُود سے جو بچا نہیں سکتا دُعا کرتے ہیں دانِش سے خالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 तुम जो दीगर अक़वाम से बच निकले हो आओ, जमा हो जाओ। मिलकर मेरे हुज़ूर हाज़िर हो जाओ! जो लकड़ी के बुत उठाकर अपने साथ लिए फिरते हैं वह कुछ नहीं जानते! जो देवता छुटकारा नहीं दे सकते उनसे वह क्यों इल्तिजा करते हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 تم جو دیگر اقوام سے بچ نکلے ہو آؤ، جمع ہو جاؤ۔ مل کر میرے حضور حاضر ہو جاؤ! جو لکڑی کے بُت اُٹھا کر اپنے ساتھ لئے پھرتے ہیں وہ کچھ نہیں جانتے! جو دیوتا چھٹکارا نہیں دے سکتے اُن سے وہ کیوں التجا کرتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 45:20
32 حوالہ جات  

وہ کھیرے کے کھیت میں پرندوں کو ڈرانے والے کھڑے اِنسانی پُتلے کی مانند ہیں، جو بول نہیں سکتے؛ اُنہیں اُٹھاکر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے مت ڈرو؛ کیونکہ وہ کویٔی ضرر نہیں پہُنچا سکتے، اَور نہ ہی کوئی فائدہ پہُنچا سکتے۔“


تمام قومیں جمع ہو جایٔیں اَور سَب اُمّتیں جمع ہُوں۔ اُن میں سے کس نے یہ نبُوّت کی یا پچھلی باتیں ہمیں بتائیں؟ وہ اَپنی سچّائی کے ثبوت میں اَپنے گواہ لے آئیں، تاکہ اَور لوگ سُنیں اَور کہیں، ”ہاں یہ حق ہے۔“


بابیل کے معبُود بیلؔ اَور نبوؔ جُھک گئے؛ اُن کے بُت بوجھ اُٹھانے والے چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جِن مورتیوں کو وہ لیٔے پھرتے تھے، اُن کے لئے بوجھ بَن گئی ہیں، تھکے ہوؤں کے لیٔے ایک بوجھ۔


جو اُنہیں بناتے ہیں وہ اُن ہی کی مانند ہو جایٔیں گے، اَور وہ سَب بھی جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔


اَور المسیح صلیب پر دُشمنی کو ختم کرکے اَور دونوں کو ایک تن بنا کر خُدا سے مِلاسکیں۔


یاد کرو تُم اُس وقت بغیر المسیح کے، اِسرائیلی قوم کی شہریت سے خارج اَور وعدہ کے عہد سے ناواقِف، اَور نااُمّیدی کی حالت میں دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔


بابیل سے فرار ہونے والوں اَور پناہ گیروں کا شور سُنو جو صِیّونؔ میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کس طرح یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنے بیت المُقدّس کا اِنتقام لے لیا ہے۔


سَب اِنسان نادان اَور جاہل ہیں؛ ہر سُنار اَپنے ڈھالی ہُوئی بُتوں کے سبب رُسوا ہے۔ کیونکہ اُن کے ڈھالے ہُوئے بُت محض فریب ہیں؛ جِن میں دَم نہیں ہے۔


وہ سَب نادان اَور احمق ہیں؛ بُتوں سے اُنہیں نکمّی تعلیم ہی حاصل ہوگی۔


”اَپنا مُقدّمہ پیش کرو،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَپنی دلیلیں واضح کرو۔“ یہ یعقوب کے بادشاہ کا فرمان ہے۔


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


”تُم سَب اِکٹھّے ہوکر سُنو: کِن معبُودوں نے اِن باتوں کی پیشن گوئی کی ہے؟ وہ جو یَاہوِہ کا پسندیدہ ہے بابیل کے خِلاف اُن کا مرضی پُوری کرےگا؛ اُن کا ہاتھ کَسدیوں کے خِلاف اُٹھے گا۔


تَب یَاہوِہ کا قہر اماضیاہؔ کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور یَاہوِہ نے ایک نبی کو اُس کے پاس بھیجا۔ نبی نے اُس سے فرمایا، ”تُم اِن معبُودوں کی طرف کیوں رُجُوع ہُوئے جو اَپنے ہی لوگوں کو تمہارے ہاتھ سے نہ بچا سکے؟“


اُس نے دَمشق کے معبُودوں کو جو اُس کی شِکست کا باعث بنے تھے قُربانیاں گذرانیں، ”کیونکہ اُس نے سوچا کہ چونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے اِس لیٔے میں اُن کے لیٔے قُربانی چڑھاؤں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن وُہی اُس کے اَور تمام اِسرائیل کے زوال کا باعث بنے۔


جو مورتیاں بناتے ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں، اَور جِن چیزوں کو وہ عزیز رکھتے ہیں وہ بیکار ہیں۔ جو اُن کے حق میں گواہی دیتے ہیں وہ اَندھے ہیں؛ وہ جاہل ہیں اَور بے شرم۔


کس نے خُدا کا بُت تراشا اَور مورتی ڈھالی جِس سے اُس کو ذرّے بھر فائدہ ہُوا ہو؟


جَب تُو مدد کے لیٔے چِلّایٔے، تَب تیرے جمع کئے ہُوئے بُت ہی تُجھے بچائیں! لیکن ہَوا اُن سَب کو اُڑا لے جائے گی، محض ایک سانس اُن کو اُڑا لے جائے گی۔ لیکن جو شخص مُجھ میں پناہ لیتا ہے وہ زمین کا مالک ہوگا اَور میرے مُقدّس پہاڑ کا بھی وارِث ہوگا۔“


اَور جِس طرح بنی اِسرائیل بیت ایل پر اِعتماد کرکے شرمندہ ہُوئے تھے، ٹھیک اُسی طرح مُوآب بھی کموشؔ سے شرمندہ ہوگا۔


”باوُجُود اِس کے مَیں آنے والے دِنوں میں، مُوآب کو بحال کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ مُوآب کی سزا یہیں ختم ہوتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات