Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 44:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا، اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛ میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر، اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ مَیں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि मैं प्यासी ज़मीन पर पानी डालूँगा और ख़ुश्की पर नदियाँ बहने दूँगा। मैं अपना रूह तेरी औलाद पर नाज़िल करूँगा, अपनी बरकत तेरे बच्चों को बख़्शूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی ڈالوں گا اور خشکی پر ندیاں بہنے دوں گا۔ مَیں اپنا روح تیری اولاد پر نازل کروں گا، اپنی برکت تیرے بچوں کو بخشوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 44:3
38 حوالہ جات  

اَور اِس کے بعد، مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔ تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں نبُوّت کریں گی، تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے، اَور تمہارے نوجوان رُویا دیکھیں گے۔


” ’آخِری دِنوں میں، خُدا کا فرمان ہے، مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔ اَور تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں نبُوّت کریں گی، تمہارے نوجوان رُویا، اَور تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے۔


اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک میرا تعلّق ہے اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہے۔ میری رُوح جو تُجھ پر ہے اَور میرا کلام جو مَیں نے تیرے مُنہ میں ڈالا ہے وہ آج سے لے کر اَبد تک نہ تیری نَسل کے مُنہ سے، نہ تیری نَسل کی نَسل کے مُنہ سے جُدا ہونے پایٔےگا۔


اگر تُم میری سرزنش کو قبُول کرتے، تو میں اَپنا دِل تمہارے لیٔے اُنڈیل دیتی اَور اَپنی تعلیمات کا تُم پر اِظہار کرتی۔


پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”ساری باتیں پُوری ہو گئیں ہیں۔ میں اَلفا اَور اَومیگا یعنی اِبتدا اَور اِنتہا ہُوں۔ میں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤں گا۔


اِس لیٔے یہ وعدہ تُم سے اَور تمہاری اَولاد سے ہے اَور اُن سَب سے بھی ہے جو اُس سے دُور ہیں جنہیں خُداوؔند ہمارا خُدا اَپنے پاس بُلائے گا۔“


اَور مَیں داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں پر فضل اَور مناجات کی رُوح نازل کروں گا، وہ اُس پر جسے اُنہُوں نے چھید ڈالا نظر کریں گے اَور اُس کے لئے اَیسا ماتم کریں گے جَیسے کویٔی اَپنے اِکلوتے بیٹے کے لیٔے کرتا ہے۔ اَور اِس کے لیے اِس طرح غمگین ہوں گے جَیسے کوئی اَپنے پہلوٹھے کے لیے غمگین ہوتاہے۔


اَور مَیں پھر کبھی اُن سے اَپنا مُنہ نہ چھُپاؤں گا کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل پر اَپنی رُوح اُنڈیل دُوں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔“


جَب تک عالمِ بالا سے ہم پر رُوح نازل نہ ہو، اَور بیابان زرخیز کھیت نہ بَن جائے، اَور زرخیز کھیت ایک جنگل کی طرح ہو جائے گا۔


پطرس کے ساتھ آنے والے مختون جو مسیحی مُومِنین ہو چُکے تھے تعجُّب کرنے لگے کہ غَیریہُودیوں کو بھی پاک رُوح کی نِعمت بخشی گئی ہے۔


یَاہوِہ نے بیابان کو جھیلوں میں بدل دیا اَور خشک زمین کو پانی کے چشمے بنا دیا؛


”مسکین اَور مُحتاج پانی کی کھوج میں ہیں، پر وہ ملتا نہیں؛ اُن کی زبانیں پیاس سے خشک ہو چُکی ہیں۔ لیکن مَیں یَاہوِہ اُن کی سُنوں گا؛ میں اِسرائیل کا خُدا اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


”اُس وقت پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی، اَور ٹیلوں پر سے دُودھ بہے گا؛ اَور یہُوداہؔ کے تمام نالوں میں پانی بہنا جاری رہے گا۔ اَور یَاہوِہ کے گھر میں سے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا جو شِطِّیمؔ کی وادی کو سیراب کرےگا۔


یِسوعؔ خُدا کی داہنی طرف سربُلند ہویٔے، اَور باپ سے پاک رُوح حاصل کیا جِس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ اُسی رُوح کا نُزُول ہے جسے تُم دیکھتے اَور سُنتے ہو۔


میں اُنہیں اَور اَپنی پہاڑی کے آس پاس کے علاقہ کو برکت دُوں گا۔ میں عَین موسم میں مینہ برساؤں گا اَور برکت کی بارش ہوگی۔


اُن کی نَسل مُختلف قوموں اَور اُن کی اَولاد مُختلف لوگوں کے درمیان نامور ہوگی۔ جتنے لوگ بھی اُنہیں دیکھیں گے، اقرار کریں گے کہ یہ وُہی لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے برکت بخشی ہے۔“


پاک رُوح اَور دُلہن کہتی ہیں، ”آ!“ اَور ہر سُننے والا بھی کہے، ”آ!“ جو پیاسا ہو وہ آئے؛ اَورجو پانے کی تمنّا رکھتا ہے وہ آبِ حیات مُفت حاصل کر لے۔


جَب وہ اُنہیں بیابان میں سے لے گیا تَب وہ پیاسے نہ ہُوئے۔ اُس نے اُن کے لیٔے چٹّان میں سے پانی نکالا؛ اُس نے چٹّان کو چیرا اَور پانی پھوٹ نِکلا۔


اُن کی محنت رائگاں نہ جائے گی نہ اُن کی اَولاد بدبختی کا شِکار ہونے کے لیٔے پیدا ہوگی؛ کیونکہ وہ اَپنی اَولاد سمیت، یَاہوِہ کی مُبارک قوم ٹھہریں گے۔


اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔


وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے، نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔ اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔


ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ، یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔


”جَب کسی آدمی میں سے بدرُوح نکل جاتی ہے تو وہ سُوکھنے مقاموں میں جا کر آرام ڈھونڈتی ہے اَور جَب نہیں پاتی۔


تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ تمہاری اَولاد بہت ہوگی، اَور تمہاری نَسل زمین کی گھاس کی طرح بڑھےگی۔


تیری نَسل ریت کی مانند ہوتی، اَور تیری اَولاد اُس کے لاتعداد ذرّوں کی مانند ہوتی؛ اُس کا نام میرے حُضُور سے نہ ہی کاٹا اَور نہ مٹایا جائے گا۔“


”آؤ اَے سَب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ؛ اَور جِن کے پاس پیسے نہیں، وہ بھی آؤ، لو اَور کھاؤ! آؤ اَور بِنا نقدی اَور بنا قیمت مَے اَور دُودھ خریدو۔


اَور مَیں اَپنی رُوح تمہارے باطِن میں ڈال دُوں گا اَور تُمہیں اَپنے آئین پر عَمل کرنے کی تلقین کروں گا اَور اَپنی شَریعت پر پابند رہنے کے لیٔے آمادہ کروں گا۔


اُس نے مُجھ سے کہا: ”یہ پانی مشرقی علاقہ کی طرف بہتا ہے اَور عراباہؔ میں جا گرتا ہے جہاں وہ بحرمُردار میں مِل جاتا ہے۔ جَب وہ سمُندر میں داخل ہوتاہے تو وہاں کا کھارا پانی میٹھا ہو جاتا ہے۔


اَپنے لیٔے راستبازی بوؤ، اَور شفقت کے پھل حاصل کرو، اَپنی اُفتادہ زمین جو تو؛ کیونکہ اَب یَاہوِہ کے طالب ہونے کا موقع ہے، تاکہ وہ آئیں اَور تُم پر راستی برسائیں۔


یعقوب کا بقیّہ، بہت سِی قوموں کے لیٔے اَیسا ہوگا، جَیسے یَاہوِہ کی طرف سے اوس، اَور گھاس کے اُوپر بارش، جو نہ آدمی کا اِنتظار کرتی ہے، اَور نہ کسی اِنسان کے لیٔے ٹھہرتی ہے۔


میں، یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں؛ اَور ہر دَم اُسے سینچتا ہُوں۔ میں دِن رات اُس کی نگہبانی کرتا ہُوں تاکہ کویٔی اُسے نُقصان نہ پہُنچائے۔


تَب تُم جان لوگے کہ میں اِسرائیل میں سکونت پذیر ہُوں، اَور یہ بھی کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اَور کویٔی دُوسرا نہیں ہے؛ میرے لوگ پھر کبھی شرمندہ نہ ہوں گے۔


اُن ایّام میں اَور اُس وقت، جَب مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو اسیری سے چھُڑا لاؤں گا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات