Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 43:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تمام قومیں جمع ہو جایٔیں اَور سَب اُمّتیں جمع ہُوں۔ اُن میں سے کس نے یہ نبُوّت کی یا پچھلی باتیں ہمیں بتائیں؟ وہ اَپنی سچّائی کے ثبوت میں اَپنے گواہ لے آئیں، تاکہ اَور لوگ سُنیں اَور کہیں، ”ہاں یہ حق ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں۔ اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرے یا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟ وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوں اور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तमाम ग़ैरक़ौमें जमा हो जाएँ, तमाम उम्मतें इकट्ठी हो जाएँ। उनमें से कौन इसकी पेशगोई कर सकता, कौन माज़ी की बातें सुना सकता है? वह अपने गवाहों को पेश करें जो उन्हें दुरुस्त साबित करें, ताकि लोग सुनकर कहें, “उनकी बात बिलकुल सहीह है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تمام غیرقومیں جمع ہو جائیں، تمام اُمّتیں اکٹھی ہو جائیں۔ اُن میں سے کون اِس کی پیش گوئی کر سکتا، کون ماضی کی باتیں سنا سکتا ہے؟ وہ اپنے گواہوں کو پیش کریں جو اُنہیں درست ثابت کریں، تاکہ لوگ سن کر کہیں، ”اُن کی بات بالکل صحیح ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 43:9
17 حوالہ جات  

میں اِبتدا ہی سے اَنجام کی خبر دیتا ہُوں، اَور قدیم وقتوں ہی سے وہ باتیں بتاتا آیا ہُوں جو اَب تک وقوع میں نہیں آئیں۔ اَور کہتا ہُوں، ’میرا مقصد قائِم رہے گا، اَور مَیں اَپنی ساری مرضی پُوری کروں گا۔‘


اَے اِردگرد کی تمام قوموں جلدی آ جاؤ، اَور وہاں جمع ہو جاؤ۔ اَے یَاہوِہ اَپنے جنگجو سپاہیوں کو لے آ!


مُجھے یاد دِلا، آؤ ہم آپَس میں بحث کریں؛ اَور تُم اَپنی بےگُناہی کے ثبوت پیش کرو۔


”اَے جزیروں، میرے حُضُور خاموش رہو! قوموں کو اَز سرِ نَو قُوّت حاصل کرنے دو! اُنہیں آگے آکر بولنے دو؛ آؤ ہم عدالت کی جگہ اِکٹھّے ہوکر ملیں۔


قادر یَاہوِہ‏ خُدا کلام کرتے ہیں، اَور طُلوع آفتاب سے غروب تک، دُنیا کو بُلاتے ہیں،


”تُم سَب اِکٹھّے ہوکر سُنو: کِن معبُودوں نے اِن باتوں کی پیشن گوئی کی ہے؟ وہ جو یَاہوِہ کا پسندیدہ ہے بابیل کے خِلاف اُن کا مرضی پُوری کرےگا؛ اُن کا ہاتھ کَسدیوں کے خِلاف اُٹھے گا۔


اَے قومو، نزدیک آؤ اَور سُنو؛ اَے اُمّتو، دھیان سے سُنو! زمین اَور اُس کی معموُری، دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے، سَب سُنیں!


عرصہ ہُوا مَیں نے قدیم سے ہونے والی باتوں کی خبر دی، میرے مُنہ سے اُن کا اعلان کیا اَور مَیں نے اُنہیں ظاہر کیا؛ پھر اَچانک اُنہیں عَمل میں لایا اَور وہ وقوع میں آئیں۔


”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات