Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 43:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔ جِس نے زورآور سمُندر میں راہ تیّار کی، اَور سیلاب میں سے گُذرگاہ بنائی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 جِس نے سمُندر میں راہ اور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 रब फ़रमाता है, “मैं ही ने समुंदर में से गुज़रने की राह और गहरे पानी में से रास्ता बना दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 رب فرماتا ہے، ”مَیں ہی نے سمندر میں سے گزرنے کی راہ اور گہرے پانی میں سے راستہ بنا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 43:16
21 حوالہ جات  

کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر کو، یعنی گہراؤ کے پانی کو خشک کر دیا، جِس نے سمُندر کی تہہ میں راستہ بنا دیا؛ تاکہ جِن کا فدیہ دیا گیا وہ اُسے عبور کر سکیں؟


جَب تُم پانی میں سے ہوکر گزرے گا، تو مَیں تمہارے ساتھ ساتھ رہُوں گا؛ اَور جَب تُو دریاؤں کو پار کرےگا، وہ تُجھے بہا نہ لے جایٔیں گی۔ اَور جَب تُو آگ میں سے چلے گا، تَب تُجھے آنچ نہ لگے گی؛ اَور شُعلے تُجھے نہ جَلائیں گے۔


حالانکہ آپ کا راستہ سمُندر میں سے ہوتا ہُوا گزرا، اَور آپ کی راہیں زورآور سمُندروں میں سے، لیکن آپ کے نقش قدم دِکھائی نہ دئیے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس نے دِن میں رَوشنی دینے کے لیٔے سُورج کو مُقرّر کیا، اَور رات میں رَوشنی دینے کے لیٔے چاند اَور سِتاروں کو حُکم دیا، جو سمُندر کو موجزن کرتے ہیں تاکہ اُس کی لہریں شور مچائیں۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے:


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تیرا خُدا ہُوں، جو سمُندر کو حرکت دیتاہے تاکہ اُس کی موجیں اُچھلنے لگیں جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


تَب خُدا نے بحرِقُلزمؔ کو ڈانٹا اَور وہ خشک ہو گیا؛ اَور وہ اُنہیں گہراؤ میں سے اَیسے لے گئے گویا وہ کویٔی بیابان تھا۔


اُنہُوں نے سمُندر کے دو حِصّے کئے اَور اُنہیں پار اُتارا؛ اَور پانی کو دیوار کی مانند کھڑا کر دیا۔


اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔


پھر چھٹے فرشتہ نے اَپنا پیالہ بڑے دریائے فراتؔ پر اُنڈیل دیا اَور دریا کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے آنے کے لیٔے راہ تیّار ہو جائے۔


لیکن بنی اِسرائیل سمُندر میں سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے اَور پانی دیوار کی طرح اُن کے داہنے اَور بائیں ہاتھ کھڑا رہا۔


اَور تُم اَپنا عصا اُٹھاکر اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھاؤ اَور اُس کے پانی کو دو حِصّوں میں بانٹ دو تاکہ بنی اِسرائیل سمُندر میں خشک زمین پر سے گزر کر پار جا سکیں۔


جو سمُندر سے کہتاہے، ’سُوکھ جا، اَور مَیں تیرے ندی نالوں کو خشک کردوُں گا،‘


کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔


آپ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ذریعہ گلّہ کی مانند اَپنے لوگوں کی رہبری کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات