Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 43:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 लेकिन अब रब जिसने तुझे ऐ याक़ूब ख़लक़ किया और तुझे ऐ इसराईल तश्कील दिया फ़रमाता है, “ख़ौफ़ मत खा, क्योंकि मैंने एवज़ाना देकर तुझे छुड़ाया है, मैंने तेरा नाम लेकर तुझे बुलाया है, तू मेरा ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 لیکن اب رب جس نے تجھے اے یعقوب خلق کیا اور تجھے اے اسرائیل تشکیل دیا فرماتا ہے، ”خوف مت کھا، کیونکہ مَیں نے عوضانہ دے کر تجھے چھڑایا ہے، مَیں نے تیرا نام لے کر تجھے بُلایا ہے، تُو میرا ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 43:1
49 حوالہ جات  

جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صَاف کروں گا اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ وہ میرے نام سے دعا کریں گے اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


ہر ایک کو جو میرے نام سے پُکارا جاتا ہے، جسے مَیں نے اَپنے جلال کے لیٔے پیدا کیا، اَور جسے مَیں نے صورت دی اَور بنایا۔“


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


اَور وہ یہ نیا نغمہ گاَنے لگے، ”تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اَور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے، کیونکہ تُونے ذبح ہوکر، اَپنے خُون سے ہر قبیلہ، اَور اہلِ زبان، ہر اُمّت اَور ہر قوم سے لوگوں کو خُدا کے واسطے خرید لیا ہے۔


کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔


اَور وہ اَیسی اُمّت جنہیں مَیں نے اَپنے لیٔے بنایا تاکہ میری حَمد کریں۔


”میں ہی، یَاہوِہ ہوں، جِس نے تُجھے راستی سے بُلایا ہے؛ مَیں تیرا ہاتھ تھام لُوں گا۔ مَیں تیری حِفاظت کروں گا اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے عہد اَور غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور ٹھہراؤں گا،


تو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اَور اُس پر اِن الفاظ کی مُہر لگی ہُوئی ہے: ”خُداوؔند اَپنوں کو پہچانتے ہیں،“ اَور ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لیتا ہے وہ ناراستی سے بعض رہے۔“


یَاہوِہ، تیرا خالق، جِس نے تُجھے رحم میں بنایا، اَورجو تیری مدد کرےگا، یُوں فرماتے ہیں: اَے میرے خادِم یعقوب، اَور میرے برگُزیدہ یسُورُونؔ، خوف نہ کر۔


اَے کیڑے یعقوب ڈر مت، اَور اَے چُھوٹی سِی جماعت اِسرائیل ڈر مت، کیونکہ مَیں خُود ہی تیری مدد کروں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں تیرا نَجات دِہندہ جو اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔


” ’پھر مَیں اُس طرف سے گزرا اَور جَب تیری طرف نظر کی اَور دیکھا کہ تُو جَوان ہو چُکی ہے تَب مَیں نے اَپنا دامن تُجھ پر پھیلا کر تیرا تن ڈھانپ دیا اَور قَسم کھا کر تُجھ سے عہد باندھا، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، اَور تُو میری ہو گئی۔


پھر بھی اُن کے نَجات دِہندہ زورآور ہیں؛ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔ وہ اُن کی پُوری حمایت کریں گے تاکہ اُن کے مُلک کو راحت بخشیں، لیکن بابیل کے باشِندوں میں بےچینی۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”جِس بات کے لیٔے آپ نے درخواست کی ہے میں اُسے ضروُر پُوری کروں گا کیونکہ مَیں آپ سے راضی ہُوں اَور مَیں تُمہیں تمہارے نام سے جانتا ہُوں۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُس روز جَب مَیں عَمل کروں گا،“ تَب وہ میری خاص مِلکیّت ہوں گے؛ اَور مَیں اُن پر اَیسی شفقت کروں گا جَیسے ایک باپ اَپنے خدمت گزار بیٹے پر شفیق ہوتاہے۔


اِس لیٔے صاحِبو، تُم اَپنا حوصلہ بُلند رکھو، میرا ایمان ہے کہ میرے خُدا نے جو کچھ مُجھ سے فرمایاہے وُہی ہوگا۔


کچھ عرصہ پہلے یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے فرمایا تھا: ”مَیں نے تُم سے اَبدی مَحَبّت رکھی؛ اِس لئے مَیں نے تُم پر اَپنی شفقت بنائے رکھی۔


تَب اُس آدمی نے کہا، ”اَب سے تمہارا نام یعقوب نہیں بَلکہ اِسرائیل ہوگا کیونکہ تُم نے خُدا اَور آدمیوں کے ساتھ زورآزمائی کی اَور غالب ہُوئے۔“


یہ آئندہ پُشت کے لیٔے لِکھّا جائے، کہ ایک قوم جو ابھی وُجُود میں نہیں آئی، یَاہوِہ کی سِتائش کرےگی:


کیونکہ یَاہوِہ کا حِصّہ اُن کے لوگ ہیں، اَور یعقوب اُن کی مخصُوص مِیراث ہے۔


اَے جزیروں، میری سُنو؛ اَے دُور دراز کی قومو، کان لگاؤ: میری پیدائش سے پہلے ہی یَاہوِہ نے مُجھے بُلایا؛ اَور بطن مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کیا۔


”کیا تُم نے غور نہیں کیا کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے جِن دو گھرانوں کا اِنتخاب کیا تھا اُنہیں مُسترد کر دیا ہے‘؟ اِس لیٔے وہ میری قوم کو حقیر جانتے ہیں اَور اَب وہ اُنہیں قوم ہی نہیں مانتے۔


اُس کے لوگ مُقدّس اَور یَاہوِہ کے چھُڑائے ہُوئے لوگ کہلایٔیں گے؛ اَور تُو اَے یروشلیمؔ، خُدا کا مطلوبہ شہر کہلائے گا، جسے خُدا نے ترک نہیں کیا۔


یَاہوِہ۔ تیرا نَجات دِہندہ، اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”میں یَاہوِہ تیرا خُدا ہُوں، جو تُجھے اَیسی تعلیم دیتاہے جو تیرے حق میں مفید ہے، اَور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہے اُس پر لے چلتا ہے۔


تو میں یعقوب اَور اَپنے خادِم داویؔد کی نَسلوں کو مُسترد کر دُوں گا اَور اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور داویؔد کی نَسل پر حُکومت کرنے کے لیٔے اُس کے بیٹوں میں سے کسی کو مُنتخب نہ کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُن پر رحم کروں گا۔‘ “


اَپنی لافانی مَحَبّت سے آپ اُن لوگوں کی رہنمائی کریں گے جِن کا آپ نے فدیہ دیا ہے۔ اَور اُنہیں اَپنی قُوّت سے اَپنے مُقدّس قِیام کی طرف لےچلیں گے۔


لیکن آپ ہمارے باپ ہیں، حالانکہ اَبراہامؔ ہمیں نہیں جانتا اَور نہ اِسرائیل ہمیں پہچانتا ہے؛ تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں، اَور ہمارا نَجات دِہندہ، اَزل سے آپ کا یہی نام ہے۔


جَب کیٔی دِنوں تک سُورج نظر آیا نہ تارے اَور طُوفان کا زور بھی بڑھنے لگا تو بچنے کی آخِری اُمّید بھی جاتی رہی۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


تُم خوف نہ کرو کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں؛ میں تمہاری اَولاد کو مشرق سے لے آؤں گا اَور مغرب سے بھی تُجھے فراہم کروں گا۔


بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


اَے یروشلیمؔ کے ویرانو، سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔


اُن کی تمام مُصیبتوں میں بھی وہ اُن کے ساتھ رہا، اُس کے مُقرّب فرشتہ نے اُنہیں بچایا۔ اُس نے اَپنی مَحَبّت اَور رحمت کے باعث اُن کا فدیہ دیا؛ اُنہیں اُٹھایا اَور قدیم ایّام میں سدا اُنہیں لیٔے پھرا۔


اُس نے کہا، ”اَے مُعزّز مَرد، ڈر مت، تیری سلامتی ہو، اَب مضبُوط ہو اَور توانا ہو۔“ جَب اُس نے مُجھ سے بات کی تَب مَیں نے توانائی پائی اَور کہا، ”اَے آقا، اَب فرمائیں کیونکہ آپ نے مُجھے توانائی بخشی ہے۔“


اَے احمق اَور کم عقل قوم! کیا تُم یَاہوِہ کو اِس طرح بدلہ دوگے؟ کیا وہ تمہارے باپ اَور تمہارے خالق نہیں، جِس نے تُمہیں بنایا اَور تشکیل کیا؟


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


”یَاہوِہ، اِسرائیل کا قُدُّوس اَور خالق یُوں فرماتے ہیں کیا تُم آنے والی چیزوں کے متعلّق مُجھ سے دریافت کروگے، کیا تُم میرے بچّوں کے متعلّق مُجھ سے سوال کروگے، یا میرے ہاتھوں کے کام کے متعلّق مُجھے حُکم دوگے؟


تُجھ پر ظُلم کرنے والوں کو میں خُود اُن کا اَپنا گوشت کھانے پر مجبُور کروں گا؛ اَور وہ اَپنا ہی خُون پی کر اَیسے متوالے ہوں گے جَیسے مَے خواری سے ہوتے ہیں۔ تَب تمام بنی نَوع اِنسان جان جایٔیں گے کہ میں یَاہوِہ، تمہارا مُنجّی، اَور یعقوب کا قادر خُدا میں ہی ہُوں جو تیرا فدیہ دینے والا۔“


تُم اَپنے یَاہوِہ اَور خالق کو بھُول جاتے ہو، جِس نے آسمان کو تانا اَور زمین کی بُنیاد ڈالی، اَور ظالِم کے غضب کی وجہ سے جو تباہی پر تُلا ہُواہے، تُجھے ہر روز اَور ہر گھڑی ڈر لگا رہتاہے؟ پر ظالِم کا غضب ہے کہاں؟


جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، آپ قریب آئے، اَور آپ نے کہا، ”خوف نہ کر۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات