Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”یَاہوِہ میں ہُوں؛ یہی میرا نام ہے! میں اَپنا جلال کسی اَور کو نہ دُوں گا نہ اَپنی حَمد کو بُتوں کے لیٔے روا رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 یہوواؔہ مَیں ہُوں۔ یِہی میرا نام ہے۔ مَیں اپنا جلال کِسی دُوسرے کے لِئے اور اپنی حمد کھودی ہُوئی مُورتوں کے لِئے روا نہ رکُھّوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मैं रब हूँ, यही मेरा नाम है! मैं बरदाश्त नहीं करूँगा कि जो जलाल मुझे मिलना है वह किसी और को दे दिया जाए, कि लोग बुतों की तमजीद करें जबकि उन्हें मेरी तमजीद करनी चाहिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مَیں رب ہوں، یہی میرا نام ہے! مَیں برداشت نہیں کروں گا کہ جو جلال مجھے ملنا ہے وہ کسی اَور کو دے دیا جائے، کہ لوگ بُتوں کی تمجید کریں جبکہ اُنہیں میری تمجید کرنی چاہئے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:8
16 حوالہ جات  

اَپنی خاطِر، ہاں میری اَپنی ہی خاطِر مَیں نے یہ کیا ہے۔ میں اَپنے نام کی تکفیر کیوں ہونے دُوں؟ میں اَپنا جلال کسی دُوسرے کو نہیں دوں گا۔


مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور میرے سِوا کویٔی مُنجّی نہیں۔


اَور کسی دُوسرے معبُود کی عبادت نہ کرنا کیونکہ یَاہوِہ جِس کا نام غیّور ہے وہ ایک غیّور خُدا ہیں۔


تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔ آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔


یَاہوِہ نے فرمایا، ”یہ اِس لیٔے ہُوا،“ تاکہ، ”وہ یقین کریں کہ یَاہوِہ اُن کے آباؤاَجداد کا خُدا یعنی اَبراہامؔ کا خُدا اِصحاقؔ کا خُدا اَور یعقوب کا خُدا تُم پر ظاہر ہویٔے ہیں۔“


تاکہ سَب لوگ بیٹے کو بھی وُہی عزّت دیں جو وہ باپ کو دیتے ہیں۔ جو بیٹے کی عزّت نہیں کرتا وہ باپ کی بھی جِس نے بیٹے کو بھیجا ہے، عزّت نہیں کرتا۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، اَبراہامؔ کے پیدا ہونے سے پہلے میں ہُوں۔“


اگر تُم اِس آئین کی تمام باتوں پرجو اِس کِتاب میں لکھی گئی ہیں نہایت احتیاط سے عَمل نہ کروگے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے جلالی اَور مُہیب نام کا خوف نہ مانوگے،


اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛ اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


وہ مَے نوشی کرکے، سونے اَور چاندی اَور کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی حَمد و سِتائش کرتے رہے۔


اِس لیٔے مَیں نے یہ باتیں تُجھے قدیم سے ہی بتا دیں؛ اِس سے پہلے کہ وہ واقع ہُوں، مَیں نے تُجھے بتا دیں۔ تاکہ تُو یہ نہ کہے کہ، ’یہ میرے بُتوں کا کام ہے؛ یا میری لکڑی کی گھڑی ہُوئی مُورت اَور دھات سے ڈھالی ہُوئی دیوی نے اِسے اَنجام دیا۔‘


تُونے یہ باتیں سُنی ہیں؛ اُن سَب پر نظر ڈال۔ کیا تُو اُن کو نہ مانے گا؟ ”اَب سے آگے مَیں تُجھے نئی چیزوں، اَور اَیسی پوشیدہ باتوں کے بارے میں بتاؤں گا جنہیں تُو نہیں جانتا تھا۔


”یَاہوِہ، جنہوں نے زمین کو خلق کیا اَور جنہوں نے اُسے تشکیل اَور قائِم کیا ہے، جِس کا نام یَاہوِہ ہے، وہ یُوں فرماتے ہیں:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات