Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تُم نے بہت سِی چیزیں دیکھیں، لیکن دھیان نہیں دیا؛ تمہارے کان تو کھُلے ہیں، پر تُم کچھ نہیں سُنتے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تُو بُہت سی چِیزوں پر نظر کرتا ہے پر دیکھتا نہیں۔ کان تو کُھلے ہیں پر سُنتا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 गो तूने बहुत कुछ देखा है तूने तवज्जुह नहीं दी, गो तेरे कान हर बात सुन लेते हैं तू सुनता नहीं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 گو تُو نے بہت کچھ دیکھا ہے تُو نے توجہ نہیں دی، گو تیرے کان ہر بات سن لیتے ہیں تُو سنتا نہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:20
20 حوالہ جات  

تُم جَب اَوروں کو سِکھاتے ہو تُم اَپنے آپ کو کیوں نہیں سِکھاتے؟ تُم جو تبلیغ کرتے ہو کہ چوری نہ کرنا، تُم خُود کیوں چوری کرتے ہو؟


میری قوم کے لوگ ہمیشہ کی طرح تیرے پاس آتے ہیں اَور تیرے سامنے تیری باتیں سُننے کے لیٔے بیٹھتے ہیں لیکن وہ اُن پر عَمل نہیں کرتے۔ اَپنے مُنہ سے تو وہ بہت اِحترام جتاتے ہیں لیکن اُن کے دِل ناجائز منافع کے لالچی ہیں۔


میں کس سے کہُوں اَور کسے خبردار کروں؟ میری بات کون سُنے گا؟ اُن کے کان نامختون ہیں اِس لیٔے وہ سُن نہیں سکتے۔ یَاہوِہ کا کلام اُنہیں ناگوار گزرتا ہے؛ اُنہیں اِس میں کویٔی دلچسپی نہیں۔


کیونکہ روز بروز وہ میرے طالب ہوتے ہیں؛ اَور میری راہیں جاننے کے اِس طرح مُشتاق نظر آتے ہیں، جَیسے کویٔی قوم راستی پر چلتی ہو اَور جِس نے اَپنے خُدا کے اَحکام کو فراموش نہیں کیا۔ وہ مُجھ سے مُنصِفانہ فیصلے طلب کرتے ہیں اَور خُدا کی نزدیکی کے مُشتاق نظر آتے ہیں


بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے، اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو، لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے، میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“


جو کویٔی دانا ہو وہ اِن باتوں پر دھیان دے اَور یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت پر غور کرے۔


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


جِس کسی نے میرا جلال دیکھا اَور اُن معجزوں کو بھی دیکھا جو مَیں نے مِصر میں اَور اِس بیابان میں کئے لیکن میرا حُکم نہ مانا اَور دس بار مُجھے آزمایا


میں اُن سے تمثیلوں میں اِس لیٔے بات کرتا ہُوں: ”کیونکہ وہ دیکھتے ہویٔے بھی، کُچھ نہیں دیکھتے؛ اَور سُنتے ہویٔے بھی، کُچھ نہیں سمجھتے۔“


اُنہُوں نے فرمایا، ”جاؤ اَور اِس قوم سے کہو: ” ’تُم سُنتے تو رہوگے لیکن سمجھوگے نہیں؛ دیکھتے رہوگے لیکن کبھی پہچان نہ پاؤگے۔‘


تُو اُن کے لیٔے اُس شخص سے بڑھ کر نہیں جو نہایت سریلی آواز میں غزلیں گاتا ہو اَور ساز بجانے میں مہارت رکھتا ہو کیونکہ وہ تیرے الفاظ سُنتے تو ہیں لیکن اُن پر عَمل نہیں کرتے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات