Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 42:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مَیں کافی عرصہ سے چُپ رہا ہُوں، مَیں خاموش رہا اَور ضَبط سے کام لیتا رہا۔ لیکن اَب ایک زچّہ کی مانند، میں چِلّاؤں گا، ہانپُوں گا اَور نالہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 مَیں بُہت مُدّت سے چُپ رہا۔ مَیں خاموش ہو رہا اور ضبط کرتا رہا پر اب مَیں دردِ زِہ والی کی طرح چِلاّؤُں گا۔ مَیں ہا نپُوں گا اور زور زور سے سانس لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह फ़रमाता है, “मैं बड़ी देर से ख़ामोश रहा हूँ। मैं चुप रहा और अपने आपको रोकता रहा। लेकिन अब मैं दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरत की तरह कराहता हूँ। मेरा साँस फूल जाता और मैं बेताबी से हाँपता रहता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ فرماتا ہے، ”مَیں بڑی دیر سے خاموش رہا ہوں۔ مَیں چپ رہا اور اپنے آپ کو روکتا رہا۔ لیکن اب مَیں دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح کراہتا ہوں۔ میرا سانس پھول جاتا اور مَیں بےتابی سے ہانپتا رہتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 42:14
16 حوالہ جات  

اَور ہمارے خُداوؔند کا تحمُّل لوگوں کو نَجات پانے کا موقع دیتاہے۔ چنانچہ ہمارے پیارے بھایٔی پَولُسؔ نے بھی اُس عِرفان کے مُوافق جو اُسے دیا گیا ہے تُمہیں یہی لِکھّا ہے۔


پس کیا خُدا اَپنے چُنے ہویٔے لوگوں کا اِنصاف کرنے میں دیر کرےگا، جو دِن رات اُس سے فریاد کرتے رہتے ہیں؟ کیا وہ اُنہیں ٹالتا رہے گا؟


جَب تمہاری بداعمالیوں اَور مکرُوہ کاموں کی وجہ سے یَاہوِہ برداشت نہ کر سکے؛ اِس لئے تمہارا مُلک آج تک لعنتی ویران اَور غَیر آباد ہو گیا ہے۔


تُم نے مُجھے ترک کیا ہے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”تُم برگشتہ ہوتے ہی جاتے ہو، اِس لیٔے میں تُم پر ہاتھ بڑھا کر تُمہیں برباد کر دُوں گا؛ میں تو اَب رحم کرتے کرتے تنگ آ گیا ہُوں۔


صِیّونؔ سے جو حُسن میں کامل ہے، خُدا جلوہ گِر ہوتے ہیں۔


مُجھے بولنا ہی ہوگا تاکہ تسلّی پاؤں، مُجھے اَپنے لب کھول کر جَواب دینا ہوگا۔


کیونکہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، جو رُوح میرے اَندر ہے مُجھے مجبُور کر رہی ہے؛


تُم نے یہ کام کئے اَور مَیں خاموش رہا؛ تُم نے سوچا کہ میں بھی گویا تُم ہی سا ہُوں۔ لیکن مَیں تُمہیں تنبیہ کروں گا۔ اَور تمہارے مُنہ پر تُمہیں اِلزام دُوں گا۔


پھر بھی یَاہوِہ تُم پر فضل کرنا چاہتاہے؛ اَور وہ تُم پر رحم کرنے کے لیٔے اُٹھا ہے کیونکہ یَاہوِہ عادل خُدا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن کا اِنتظار کرتے ہیں!


”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہے کہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی، اَور مُجھے یاد تک نہ کیا نہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟ کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہا جو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟


اِس کے باوُجُود اَے یَاہوِہ، کیا آپ اَپنے آپ کو رو؟ کیا آپ خاموش رہوگے اَور ہمیں حَد سے زِیادہ سزا دوگے؟


”دیکھو یہ بات میرے سامنے لکھی ہُوئی ہے: مَیں خاموش نہ رہُوں گا بَلکہ پُورا پُورا بدلہ دوں گا؛


مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی، زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے، جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے، ”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات