Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”پر تُم، اَے اِسرائیل، میرے خادِم، اَے یعقوب، جسے مَیں نے چُنا، میرے دوست اَبراہامؔ کی نَسل سے ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 پر تُو اَے اِسرائیل میرے بندے! اَے یعقُوبؔ جِس کو مَیں نے پسند کِیا جو میرے دوست ابرہامؔ کی نسل سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 “लेकिन तू मेरे ख़ादिम इसराईल, तू फ़रक़ है। ऐ याक़ूब की क़ौम, मैंने तुझे चुन लिया, और तू मेरे दोस्त इब्राहीम की औलाद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ”لیکن تُو میرے خادم اسرائیل، تُو فرق ہے۔ اے یعقوب کی قوم، مَیں نے تجھے چن لیا، اور تُو میرے دوست ابراہیم کی اولاد ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:8
37 حوالہ جات  

اَور یُوں کِتاب مُقدّس کی یہ بات پُوری ہویٔی، ”حضرت اَبراہامؔ خُدا پر ایمان لایٔے اَور یہ اُن کے واسطے راستبازی شُمار کیا گیا،“ اَور وہ خُدا کے خلیل کہلائے۔


اَے ہمارے خُدا، کیا آپ نے اِس مُلک کے باشِندوں کو اَپنی قوم اِسرائیل کے آگے سے نہیں نکالا تھا اَور اِس مُلک کو اَپنے دوست اَبراہامؔ کی نَسل کو ہمیشہ کے لیٔے نہیں عطا فرمایا تھا؟


کیونکہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مُقدّس قوم ہو۔ اَور یَاہوِہ نے تُمہیں رُوئے زمین کی سَب قوموں میں سے اَپنی خاص مِلکیّت ہونے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔


اَپنے باپ اَبراہامؔ پر، اَور سارہؔ پر جِس نے تُمہیں پیدا کیا، نظر کرو۔ جَب مَیں نے اُسے بُلایا وہ اکیلا تھا، اَور مَیں نے اُسے برکت دی اَور اُسے کثرت بخشی۔


”اَے یعقوب، اِن چیزوں کو یاد کر، کیونکہ اَے اِسرائیل تُو میرا خادِم ہے۔ مَیں نے تُجھے بنایا ہے، تُو میرا خادِم ہے؛ اَے اِسرائیل مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ جِس نے اَبراہامؔ کو چھُڑایا، یعقوب کے خاندان کے حق میں یُوں فرماتے ہیں: ”یعقوب اَب شرمندہ نہ ہوگا؛ نہ ہی اُن کے چہروں کا رنگ زرد ہوگا۔


مُبارک ہے وہ قوم، جِس کا خُدا یَاہوِہ ہے، اَور وہ اُمّت، جسے اُنہُوں نے اَپنی مِیراث کے لیٔے چُن لیا۔


لیکن اَب اَے یعقوب، اَور اَے اِسرائیل، جِس نے تُمہیں پیدا کیا تمہارا خالق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”خوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اَور مَیں نے تُجھے تیرا نام لے کر بُلایا ہے؛ تُم میرا ہو۔


کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے، اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔


”کیا تُم نے غور نہیں کیا کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے جِن دو گھرانوں کا اِنتخاب کیا تھا اُنہیں مُسترد کر دیا ہے‘؟ اِس لیٔے وہ میری قوم کو حقیر جانتے ہیں اَور اَب وہ اُنہیں قوم ہی نہیں مانتے۔


”اَے یعقوب، اَے اِسرائیل، تُو جو میرا بُلایا ہُواہے، میری سُن: مَیں وُہی ہُوں؛ مَیں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں۔


اَور خُود سے اِس گُمان میں نہ رہنا کہ تُم کہہ سکتے ہو، ’ہم تو حضرت اَبراہامؔ کی اَولاد ہیں۔‘ کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے بھی حضرت اَبراہامؔ کے لیٔے اَولاد پیدا کر سَکتا ہے۔


لیکن آپ ہمارے باپ ہیں، حالانکہ اَبراہامؔ ہمیں نہیں جانتا اَور نہ اِسرائیل ہمیں پہچانتا ہے؛ تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں، اَور ہمارا نَجات دِہندہ، اَزل سے آپ کا یہی نام ہے۔


اَور مُجھ سے کہا، ”اَے اِسرائیل، تُو میرا خادِم ہے، جِس سے میں اَپنا جلال ظاہر کروں گا۔“


تو بھی یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش ہوکر اُن سے مَحَبّت کی اَور اُنہُوں نے تُمہیں بھی جو اُن کی اَولاد ہو، سَب قوموں میں سے مُنتخب کیا جَیسا کہ آج کے دِن ظاہر ہے۔


کیونکہ بنی اِسرائیل میرے خادِم ہیں جنہیں میں مِصر سے نکال کر لایاتھا، لہٰذا اُن کو بطور غُلام ہرگز نہ بیچا جائے۔


تُم جو اُن کے خادِم اَبراہامؔ کی نَسل ہو، اَور تُم جو یعقوب کی اَولاد اَور اُن کے برگُزیدہ ہو۔


پھر شَریعت کیوں دی گئی؟ وہ اِنسان کی نافرمانیوں کی وجہ سے بعد میں دی گئی تاکہ اُس نَسل کے آنے تک قائِم رہے جِس سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اَور وہ فرشتوں کے وسیلہ سے ایک درمیانی شخص کی مَعرفت مُقرّر کی گئی۔


یعنی اَپنے خادِم اِسرائیل کو مِیراث میں دئیے؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


یَاہوِہ یعقوب پر مہربان ہوگا پھر ایک بار وہ بنی اِسرائیل کو چُن لے گا۔ اَور اُنہیں خُود اُن ہی کے مُلک میں آباد کریں گے۔ پردیسی اُن سے مِل جایٔیں گے اَور یعقوب کے گھرانے سے مُتّحد ہو جایٔیں گے۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


میرے خادِم کے سِوا کون اَندھا ہے، اَور کون میرے پیغمبر کی طرح بہرہ ہے؟ میرے بندہ کی مانند کون نابینا ہے، یَاہوِہ کے خادِم کی مانند اَندھا کون ہے؟


تُم خوف نہ کرو کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں؛ میں تمہاری اَولاد کو مشرق سے لے آؤں گا اَور مغرب سے بھی تُجھے فراہم کروں گا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تُم میرے گواہ ہو، اَور میرا خادِم جسے مَیں نے اِس لیٔے چُناہے، کہ تُم جانو اَور مُجھ پر یقین کرو اَور سمجھو کہ میں وُہی ہُوں۔ مُجھ سے پہلے کویٔی خُدا نہ ہُوا، اَور نہ میرے بعد بھی کویٔی ہوگا۔


مَیں نے اَپنے خادِم یعقوب، اَور اَپنے برگُزیدہ اِسرائیل کی خاطِر، تُجھے نام لے کر بُلایا ہے اَور تُجھے اعزازی لقب عطا کیا ہے، حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں نے تُم سے مَحَبّت کی ہے۔“ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’آپ نے کس‎طرح ہم سے مَحَبّت ظاہر کی ہے؟‘ ”کیا عیسَوؔ یعقوب کا بھایٔی نہیں تھا؟“ یَاہوِہ جَواب دیتے ہیں۔ ”پھر بھی مَیں نے یعقوب سے مَحَبّت رکھی،


تُم جو اُن کے خادِم اِسرائیل کی نَسل ہو، اَور تُم جو یعقوب کی اَولاد اَور اُن کے برگُزیدہ ہو!


اَور اُن کے مُلک مِیراث میں دئیے، اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات