Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 41:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 دیکھ وہ سَب جھُوٹے ہیں! اُن کے کام ہیچ ہیں؛ اَور اُن کے ڈھالے ہُوئے بُت صرف ہَوا اَور الجھن ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 دیکھو وہ سب کے سب بطالت ہیں۔ اُن کے کام ہیچ ہیں۔ اُن کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ناچِیز ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 देखो, यह सब धोका ही धोका हैं। उनके काम हेच और उनके ढाले हुए मुजस्समे ख़ाली हवा ही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 دیکھو، یہ سب دھوکا ہی دھوکا ہیں۔ اُن کے کام ہیچ اور اُن کے ڈھالے ہوئے مجسمے خالی ہَوا ہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 41:29
16 حوالہ جات  

اُن کے نبی محض ہَوا ہو جائیں گے، اَور اُن کے پاس یَاہوِہ کا کلام نہیں ہے؛ لہٰذا اُن کے ساتھ وُہی ہو جو وہ فرماتے ہیں۔“


لیکن تُم تو خُود بھی نکمّے ہو اَور تمہارے کام بھی بالکُل فُضول ہیں؛ اَورجو تُمہیں پسند کرتا ہے وہ مکرُوہ ہے۔


تراشی ہُوئی مُورت کی کیا وقعت کیونکہ اِنسان نے اُسے تراش کر بنایا ہے؟ اَور بُت کی جو جھُوٹ سِکھاتا ہے؟ کیونکہ جو کویٔی اُسے بنائے گا وہ اَپنی ہی کاریگری پر بھروسا رکھتا ہے؛ وہ اَیسے بُت بناتا ہے جو بول نہیں سکتے۔


وہ پانچ مَرد جنہوں نے مُلک کا جائزہ لیا تھا اَندر داخل ہُوئے اَور تراشی ہُوئی مُورت، افُود، دُوسرے خانگی معبُود لے لیٔے۔ جَب کہ وہ کاہِنؔ اَور چھ سَو ہتھیار بند مَرد پھاٹک پر کھڑے تھے۔


باطِل بُتوں کی طرف مائل نہ ہو۔ وہ تمہارا کویٔی بھلا نہیں کر سکتے اَور نہ ہی تُمہیں بچا سکتے ہیں کیونکہ وہ بیکار ہیں۔


لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛ وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں، جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔


وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔


اُنہُوں نے اُن کے معبُودوں کو آگ میں جَلا کر نِیست و نابود کر دیا کیونکہ وہ خُدا نہ تھے بَلکہ محض لکڑی اَور پتّھر کے بُت تھے جنہیں اِنسانی ہاتھوں نے تراشا تھا۔


کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔


کیونکہ قوموں کے سَب معبُود محض بُت ہیں، لیکن یَاہوِہ نے آسمانوں کو بنایا


وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


کیونکہ خانگی معبُود فریبی مشورہ دیتے ہیں، اَور غیب بین جھُوٹی رُویا دیکھتے ہیں؛ وہ اَیسے خواب بَیان کرتے ہیں جو جھُوٹے ہیں، اَور اُن کی تسلّی بے حقیقت ہے۔ اِس لیٔے لوگ بھیڑوں کی مانند بھٹک جاتے ہیں اَور اُن کا کویٔی چرواہا نہ ہونے کی وجہ سے دُکھ پاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات